Tag: Tahir Bashir Cheema

  • وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، طاہر بشیرچیمہ

    وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، طاہر بشیرچیمہ

    لاہور : جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ کے خالق اور جوڑتوڑ کے ماہر طاہر بشیرچیمہ بھی پرویزالہی کی حمایت میں نکل آئے اور پرویز الہی سے ملاقات کے بعد طاہر بشیرچیمہ نےایم پی ایز سے رابطے شروع کردیے۔

    جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہمارا خاندان کافی عرصے سے سیاست میں ہے اور ارکان اسمبلی سے ذاتی تعلقات بن چکے ہیں۔

    طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاملے میں مس مینجمنٹ ہوئی جس سے صورتحال خراب ہوئی اور میری توجہ ذیادہ صوبائی حکومت کی طرف رہی۔

    انھوں نے مزید کہا چوہدری پرویزالہی سے بھی خاندانی تعلق ہے، وزیراعلی کے انتخاب میں سرپرائز دیں گے، تحریک انصاف کے 7 سے 8 ایم پی ایز سے زیادہ ناراض نہیں، انہیں بھی منالیں گے تاہم نون لیگ کے 14 ایم پی ایز پرویزالہی کو ووٹ دیں گے۔

    جنوبی پنجاب ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طارق بشیرچیمہ شاید اپوزیشن کے ساتھ بات چیت پردوسرا فیصلہ کرنا چاہتے تھے، وہ تجربہ کارسیاستدان ہیں، وہ پرویزالہی کے ساتھ ہی رہیں گے۔

    طاہربشیرچیمہ نے کہا کہ ترین گروپ کامطالبہ مائنس بزدارتھا تو اب ان سے بات چیت چل رہی ہے، نون لیگ کے ایک ایم پی اے نے تویہ بھی کہا کہ وہ پرویزالہی کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے، طاہر بشیر چیمہ

    عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے، طاہر بشیر چیمہ

    لاہور : چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کامقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا، آج  وعدے کی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے اپنے بیان میں کہا صوبہ جنوبی پنجاب محاذکی بنیاد عام انتخابات سے قبل رکھی گئی، تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کامقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا۔

    طاہربشیرچیمہ کا کہنا تھا ہمارا عمران خان صاحب سے تحریری معاہدہ ہوا تھا، آج وعدےکی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، جنوبی پنجاب سےہی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا گیا، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔

    تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کامقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا

    چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب نے کہا عوام کو سیاسی معاملات کی پرواہ نہیں وہ وعدے کی تکمیل چاہتے ہیں، جتنے زیادہ ایڈمنسٹریٹو یونٹ ہوں گے وفاق مضبوط ہوگا،طاہربشیرچیمہ

    ان کا کہنا تھا بہاولپور صوبے کی بحالی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بہاولپور صوبےکےلیے ٹیکس وصولی اوردیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا، جنوبی پنجاب صوبے کی کوئی سیاسی جماعت مخالفت نہیں کر سکتی۔

    طاہربشیرچیمہ نے مزید کہا صوبے کے دارالحکومت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

  • آئی بی خط کی انکوائری نہیں بلکہ منسوخی چاہتے ہیں، طاہربشیرچیمہ

    آئی بی خط کی انکوائری نہیں بلکہ منسوخی چاہتے ہیں، طاہربشیرچیمہ

    اسلام آباد : آئی بی کا خط حقیقت ہے ایک اور گواہی آگئی، نون لیگ کے رکن طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے ڈی جی آئی بی نے خط پر موجود اپنے دستخط پہچان لیے ہیں، ہمیں خط کی انکوائری سے غرض نہیں خط کی منسوخی چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض پیرزادہ کے بعد نون لیگ سے ایک اور آواز بلندہوگئی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی بی کا خط حقیقت پر مبنی ہے۔

    ڈی جی آئی بی نے خط پر موجود اپنے دستخط کی تصدیق بھی کی تھی، پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ خط کا معاملہ سینتیس ارکان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کاہے۔

    وزیراعظم سے کہا ہے کہ ہماری ساکھ اورعزت پرحرف آیا ہے، میڈیا جان بوجھ کر ہمارے خلاف کہانی نہیں گھڑتا، خط کومنسوخ کریں۔


    مزید پڑھیں: آئی بی کا خط اصلی ہے، میڈیا ہاؤس کیخلاف تحریک نہیں لائینگے، ریاض پیرزادہ


    طاہربشیرچیمہ نے دیگر لیگی ارکان کی طرف سے میزبان ارشد شریف کا شکریہ بھی ادا کیا، لیگی رکن کا کہنا تھا کہ اپنےطور پربھی خط کی چھان بین کررہے ہیں تہہ تک پہنچ کر رہیں گے ارکان پارلیمنٹ کی جاسوسی کاعلم نہیں۔