Tag: tahir shah

  • ’’طاہر شاہ کا نیا گانا کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار‘‘

    ’’طاہر شاہ کا نیا گانا کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار‘‘

    کراچی: گانے آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار طاہر شاہ نے نیا گانا ’میں فرشتہ سا انسان ہوں‘ ریلیز کردیا جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مداحوں کو طویل انتظار کروانے کے بعد بالآخر گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا میں فرشتہ سا انسان ریلیز کردیا، طاہر شاہ کے گانے کی اس ویڈیو میں ایک بچے کو فرشتہ صفت دکھایا گیا ہے۔

    طاہر شاہ کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی توقعات کے عین مطابق ہاتھوں ہاتھ لیا گیا جس کے پس پردہ مقاصد تو سوشل میڈیا پر بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    شائقین کی جانب سے طاہر شاہ کے نئے گانے کو کچھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور لوگوں نے اسے کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

    ایک شائقین کا کہنا تھا کہ میمز کے علاوہ بیشتر صارفین کو یہ بھی لگتا ہے کہ اگر یہ گانا گلیوں میں چلوادیا جائے تو لوگ خود بخود گھروں میں لاک ڈاؤن ہوجائیں گے۔

    ایک صارف زمان نے طاہر شاہ کے گانے پر نریندر مودی، بارک اوباما، روسی صدر پیوٹن اور دیگر کی تصویر لگا کر لکھا کہ عالمی رہنماؤں کا ردعمل۔

    ایک خاتون صارف منیحہ آصف نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ای گولا میں اب نہیں رہنا۔‘

    ایک اور صارف عمیر نے لکھا کہ سب طاہر شاہ سے پوچھ رہے ہیں آپ کو یہ گانا ریلیز کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، انہوں نے طاہر شاہ کی تصویر لگائی جس میں وہ جواب دے رہے ہیں ’میں نہیں بتاؤں گا۔‘

  • معروف پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کا ویلینٹائن ڈے پر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان

    معروف پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کا ویلینٹائن ڈے پر نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان

    کراچی : کیا آپ لوگ پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کے خصوصی تحفے کے ساتھ ویلنٹاین ڈے منانے کو تیار ہے ؟ اپنے منفرد انداز اور آواز سے سوشل میڈیا پر کم عرصے میں اسٹار بننے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ویلینٹائن ڈے پر مداحوں کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

    “آئی ٹو آئی” اور “اینجل” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ اب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، اب طاہر شاہ نے ویلٹائن ڈے پر ایک نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر وہ ایک خصوصی گانا پیش کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ میرے مداحوں کیلئے یہ ویلنٹائن گفٹ جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : طاہر شاہ کا مداحوں کو نئے سال کا تحفہ


    اس سے قبل سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے سال نو کی آمد پر اپنے مداحوں کے لیے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کی تھی، جسے ’انسانیت محبت‘ کا نام دیا گیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں طاہر شاہ کو نامعلوم کال کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہوگئے ہیں

    واضح رہے طاہر شاہ کو سوشل میڈیا پر اُس وقت پذیرائی حاصل ہوئی جب انہوں نے اپنا پہلا گانا ’’آئی ٹو آئی‘‘ نشر کیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر تنقید بھی ہوئی جبکہ کچھ لوگوں نے اس کو سراہا بھی تھا۔

    اس گانے نے راتوں رات مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا زبان زد عام ہو گیا، انہوں نے اپنے دو گانوں کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔

  • طاہر شاہ ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہوں گے

    طاہر شاہ ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہوں گے

    پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد ہالی وڈ میں انٹری مارنے والے ہیں۔

    ٹویٹر پر شیئر کئے گئے پیغام کے مطابق طاہر شاہ جلد ہی ہالی وڈ کی فلم ’’آئی ٹو آئی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

    طاہر شاہ کا گان 2013 میں بے پناہ وائرل ہوا تھا اور اسے غیر معمولی شہرت ملی تھی۔ گانے کو اس کے کمزور گرامر والے انگریزی جملوں کے سبب بے پناہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

    دو روزقبل طاہرشاہ نے ٹویٹر پراپنے فالوورز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی ایک بڑا اعلان کریں گے۔