Tag: Tahirul Qadri

  • انقلاب مارچ کی ڈیڈلائن ختم، آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان

    انقلاب مارچ کی ڈیڈلائن ختم، آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہیں انہوں نے حکمرانوں کو اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو کہ ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آج شام پانچ بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے دھرنے کے شرکا کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ چودہ اگست سے ملک میں انقلاب لانے کے لئے سفر میں ہیں اور اس سے قبل آٹھ دن تک ماڈل ٹاؤن میں محصور رہے لیکن انقلاب کی جدو جہد کی حفاظت کرتے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچیس ہزار کارکن ابھی تک گرفتار ہیں اور باقی جو آزاد ہیں وہ بھی پنجاب حکومت کی سختیاں برداشت کرتے رہیں ہیں   ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں بے گناہ نوجوانوں پر ضلم کی انتہا کردی ہےانہوں نے ان تمام کارکنوں کو مبارک باد دی ہے کہ ان کی قربانیوں کے سبب آج یہ دن آیا ہےاور اس میں سب سے عظیم قربانی ان چودہ شہیدوں کی ہے جو انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ تن من دھن کی قربانی مانگتا ہے، گھر میں بیٹھ کر حکمرانوں کو بدعائیں دینے قوموں کی زندگی میں انقلاب نہیں آیا کرتے۔

    انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آںے والا ہے کہ آپ نے بڑا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ یہ انقلاب اب ملتوی نہیں ہوسکتا ۔

    انہوں اسلام آباد کے قرب وجوار کے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے اور جس جس نے اس انقلاب کے سورج کو دیکھنا ہے وہ اپنے خاندان سمیت یہاں آجائے۔

    Qadri announces to conduct people’s parliament… by arynews

    انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آج تبدیلی کا وقت ہے اور اس وقت گھروں میں بیٹھنا حرام ہے۔ کل اتنی عوام یہاں آجائے کہ اسلام آباد کا دامن تنگ پڑجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے یہ مظاہرین اپنی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی محروموں کی مظلوموں کی اور قائد اعظم کے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا  کہ آج شام پانچ بجے سے پہلے جو بھی آسکتا ہے وہ یہاں آجائے کیونکہ کل یہاں عوامی پارلیمنٹ سجے گی۔

    انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان مسلم لیگ (ؔق) کے سربراہان کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنے شروع کردئے گئے ہیں اور ہائی ویز بند کردئے گئے ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ اب تک ہم فیصلے کررہے تھے لیکن کل فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا کل جو عوام فیصلہ کرے گی ہم وہی کریں گے، اب عوام آئیں اور اپنے مقدر کا فیصلہ خود کریں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ کہتے ہیں ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد فیصلہ عوام کا ہوگا اور وہ ذمہ دار نہ ہوں گے۔اسلام آباد کی خیا بان سہروردی میں رات گئے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اڑتالیس گھنٹوں سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، اسمبلیاں تحلیل کردیں اور گرفتاری پیش کردیں ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انکی جانب سے انقلاب کیلئے ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد مارچ کے شرکا اور ان پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے ۔ اگر حملہ ہوا تو نواز شریف ، شہباز شریف، ان کی کابینہ اور وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔ ساٹ اپنی تقریر کے دوران ڈاکٹر ظاہر القادری نے امیگریشن حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار رانا ثنااللہ ، رانا مشہود اور حکمرانوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور انھیں گرفتار کرلیا جائے ۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے مارچ کے شرکا سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سونے اور جاگنے کیلئے باری طے کرلیں ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ رہیں اور انقلاب کا عملی حصہ بننے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔

  • حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاسکتاہے، الطاف حسین

    حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاسکتاہے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ملی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آج کی رات بہت نازک ہے، اطلاعات مل رہی ہیں کہ ڈاکٹرطاہر القادری اور عمران خان کو گرفتار یا حفاظتی تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے موجودہ ملکی سیاست کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے،ایم کیوایم کے قائد کا کہنا ہے جمہوریت کی بقاء کیلئے محاذآرائی سے بچنے کا واحدراستہ بات چیت ہے، بات چیت سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں، انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ معاملات کے حل کے لیے فوری طور ہربات چیت کا آغاز کریں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک کسی نتیجے پر نہ پہنچ جائیں ۔

    الطاف حسین کا کہنا ہے جوبھی مارچ کرناچاہے حکومت کو اسے مارچ کرنے دیناچاہیے، اگر حکومت کسی عوامی مارچ کے خلاف ایکشن لے گی تو حالات مزید بگڑنے اور تصادم کا کا اندیشہ ہے اور ایم کیوایم کسی تصادم کی حمایت نہیں کرسکتی ۔

  • الطاف حسین کارحیق عباسی کوفون، منہاج القران ٹرسٹ محاصرےکی مذمت

    الطاف حسین کارحیق عباسی کوفون، منہاج القران ٹرسٹ محاصرےکی مذمت

    لندن: ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نےعوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ رحیق عباسی سے فون پر رابطہ کیا اورپولیس کی جانب سےمنہاج القران ٹرسٹ کےممکنہ محاصرےپرتشویش کااظہارکیا۔

    الطاف حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے محاصرے ،چھاپے اور گرفتاریاں ملکی مسائل کا حل نہیں، رحیق عباسی نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہاکہ اس ہمدری پران کے حوصلےبلند ہوئےہیں۔

    اس سے قبل الطاف حسین کا کہنا تھاکہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھااورایک بارپھر پولیس وانتظامیہ کی طاقت کا بےدریغ استعمال کرتے ہوئے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کامحاصرہ کررہی ہے جو تشویشناک ہے۔

    انہوں نے عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتےہوئے حکومت سےاپیل کی کہ وہ ضبط وبرداشت اورتحمل سے کام لیتےہوئے گرفتارکارکن فوری رہاکرے ۔

  • آئینی طور پراحتجاج سب کا جمہوری حق ہے، الطاف حسین

    آئینی طور پراحتجاج سب کا جمہوری حق ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، طاہر القادری کے خلاف سیاسی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔

    کراچی میں ملک کی سیاسی صورتحال پر متحدہ رابطہ کمیٹی، صوبائی و قومی اسمبلی، سینیٹرز اور سی ای سی ممبران پر مشتمل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے الطاف حسین نے خطاب میں حکومت کو مشورہ دیا کہ ٹھنڈا پانی اور دہی کھائے تاکہ غصہ بھی ٹھنڈا ہوجائے اور احتجاج بھی ہوجائے ۔

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی ہلچل کا شکا ر ہے،حکومت نہ دھونس ،دھمکی سے کام لے اور نہ ہی طاہر القادری کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا جائے،الطاف حسین نے احتجاج کرنے والوں سے کہا کہ احتجاج آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے، ساتھ ہی یہ بھی کہے ڈالا کہ جس دن ایم کیو ایم کی لاٹری کھلی،بارہ مئی سمیت الزامات لگانے والوں سے حساب اور انتظامی یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج کے حکمران خود لانگ مارچ کرتے رہے اور آج اسکی مخالفت کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے رابطہ کمیٹی کردار ادا کرے اور اسکے لیے ٹیمیں بنائی جائیں ،انھوں نے رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کو ہدایت دی کہ گھومنا پھرنا بند کرکے عوامی مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں ۔

     

  • آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریں گے،چوہدری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی۔ لاہور میں طاہرالقادری سےملاقات کےبعدچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کی ،

    چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی، مسلم لیگ ق کے رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ہرمسئلے پر تفصیل سے مشاورت ہوئی ہے، چودہری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا مشاورت ہوئی ،کیا فیصلے ہوئے ،کل بتائیں گے، چودہری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت سے نہ کوئی رابطے ہوئے ہیں ،نہ ہونے ہیں