Tag: Taimur Saleem Jhagra

  • خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار

    خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے تمام امور گھر سے جاری رکھوں گا۔

    یہ پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کورونا وائرس میں مبتلا

    واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ سلیم مانڈوی والا کو چند روز سے بخار اور جسم میں درد کی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہر ہونے پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےکورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوگئے اور 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • تعلیم کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

    تعلیم کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

    پشاور: وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، گزشتہ 5 سالوں میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات کاعمل تعلیم سے کیا ہے۔

    صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کوپورا کر رہے ہیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق تعلیمی ترقی اولین ترجیح ہے، تعلیمی شعبے میں تعلیمی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، گزشتہ 5 سالوں میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں، تعلیم کے شعبےمیں مزید بہتری کے لیے گنجائش اب بھی ہے۔

    تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محمود خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں، ہرایک ماہ بعد یا 2ماہ بعد اسکولوں کی کارکردگی دیکھتے ہیں۔

  • وزیرخزانہ خیبرپختونخوا نے نئے کاروبار کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی

    وزیرخزانہ خیبرپختونخوا نے نئے کاروبار کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی

    پشاور: وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری مواقع بڑھانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے تجربات سے بھرپوراستفادہ حاصل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صنعت کاروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ٹیم صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے آغاز کو آسان بنانے کے لیے تجاویز مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بڑے اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات سمیت درپیش دیگر مسائل کا حل اور صوبے میں سرمایہ لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے 100 روزہ ایجنڈے می ترجیحی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی میں پرائیوٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے تجربات سے بھی بھرپور استفادہ حاصل کرے گی۔