Tag: Taimur Talpur

  • صوبائی وزیرماحولیات تیمورتالپورکی ضمانت میں 10مئی تک توسیع

    صوبائی وزیرماحولیات تیمورتالپورکی ضمانت میں 10مئی تک توسیع

    کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرماحولیات تیمور تالپور کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران نیب افسر نے بتایا کہ تیمورتالپور کو بیان کے لیے کئی بار طلب کیا پیش نہیں ہوتے جس پر صوبائی وزیر نے جواب دیا کہ نیب والے جھوٹ بول رہے ہیں، ان کے سامنے پیش ہوچکا ہوں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ جو ملزمان پیش ہوتے ہیں نیب کیا ان کا ریکارڈ مرتب کرتا ہے؟ جس پر نیب افسر نے جواب دیا کہ مہمان ریکارڈ میں سب لکھا جاتا ہے۔

    عدالت نے نیب افسر پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کومہمان سمجھتے ہو، لوگوں کا دم نکل جاتا ہے، نیب دفتر کے گیٹ پرکیمرے لگائیں تاکہ پتا چلے کون آیا تھا اور کون نہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرماحولیات تیمور تالپور کی ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیب تحقیقات کی زد میں آئے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • ووٹ خریدنے کا اعتراف، الیکشن کمیشن نے پی پی رہنما تیمورتالپور کو طلب کرلیا

    ووٹ خریدنے کا اعتراف، الیکشن کمیشن نے پی پی رہنما تیمورتالپور کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے صوبائی رکن اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کا اعتراف مہنگا پڑ گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی پی کے رہنما تیمورتالپور کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ہے.

    الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور کو چار اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تیمور تالپور نے سینیٹ الیکشن میں‌ووٹ خریدنے کی بات کی تھی، جس پر ایوان میں شدید احتجاج ہوا.

    یاد رہے کہ آج وفاقی وزیراعلیٰ اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیمور تالپور نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنےکا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن کو  تیمور تالپورکے بیان کا نوٹس لینا چاہیے.

    مزید پڑھیں: آر ٹی ایس سسٹم قانون کا حصّہ ہے اسے مستقبل میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیمور تالپور نے اعتراف جرم کیا ، چیف الیکشن کمشنر کے لئے آسانی ہوگئی، اب ان کو بلا کر بیان لینا چاہیے.

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کےاعتراف پرتیمور تالپورکےخلاف کارروائی کی جائے.

    الیکشن کمیشن نے تیمور تالپور کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں چار اکتوبر کو طلب کیا ہے.