کراچی: انفرادی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےفروخت کا دبائو، کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتےکےپہلےروز مندی کا شکار ہوگئی۔
پیرکو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائو کا شکار رہا،آٹو اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری جبکہ سیمنٹ، بینکنگ، کیمیکل اور آئل اینڈگیس سیکٹر میں فروخت کا دبائو دیکھاگیا۔
غیرملکی سرمایہ کاروں نےچوالیس لاکھ ڈالر اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں نے اُنہتر لاکھ ڈالرکے شئیرز فروخت کردیئے۔
کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ہنڈریڈ پوائنٹس گرکر 32248 پوائنٹس پربند ہوا۔