Tag: taj mehel

  • تاج محل سے ہندو انتہا پسند افراد مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    تاج محل سے ہندو انتہا پسند افراد مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    آگرہ : بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل میں دو نوجوانوں نے گھومتے ہوئے مشکوک انداز میں بوتل سے پانی گرایا جس پر ہولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محبت کی تاریخی یادگار اور خوبصورت عمارت تاج محل میں ہفتہ کی صبح گنگا جل (دریائے گنگا کا پانی)چھڑکنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ افراد پلاسٹک کی بوتلوں میں یہ پانی لے کر آئے تھے۔

    water

    ملزمان کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر گرفتار کیا گیا، جس میں وہ پانی چھڑکتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ تاج محل کوئی تاریخی عمارت نہیں بلکہ یہ شیو مندر ہے اور انہوں نے اوم لکھے ایک اسٹیکر پر پانی چھڑکا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں ہندو اتہا پسندوں کی جانب سے تاج محل کا نام بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اس سے قبل بھی یہاں آرتی یا پوجا کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

    اس سلسلے میں مقامی سطح پر عدالت میں ایک مقدمہ بھی چل رہا ہے، جس میں پوجا پاٹ کی اجازت مانگی گئی ہے۔ ہندوتوا آئیڈیالوجی والے تاج محل کو اکثر تیجو مہالئے کہتے ہیں۔

    آگرہ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان تاج گنج پولیس اسٹیشن میں زیرحراست ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

  • بھارتی عدالت کا ’تاج محل‘ بچانے کے لئے ’شمشان گھاٹ‘ ہٹانے کا حکم

    بھارتی عدالت کا ’تاج محل‘ بچانے کے لئے ’شمشان گھاٹ‘ ہٹانے کا حکم

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے اترپردیش کی حکومت کو ’تاج محل‘ کو آلودگی سے بچانے کے لئے شمشان گھاٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کت مطابق سپریم کورٹ کے ایک جج نے تاج محل کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ عظیم تاج پرکو شمشان سے اٹھنے والے دھویں اور راکھ سے نقصان پہنچ رہا ہے جس کے سدباب کے لئے ان کی جانب سے لکھے جانے والے خط پر سپریم کورٹ نے شمشان منقتل کرنے کا فیصلہ دیا۔

    واضح رہے کہ ہندو اپنے مردوں کو ان کے آخری انجام تک پہنچانے کے لئے لکڑیوں پر جلاتے ہیں تاہم بھارتی حکومت کوشاں ہیں کہ عوام لکڑیوں کے بجائے الیکٹرک شمشان کا استعمال کرنا شروع کردیں۔

    عظیم میناروں اورپرشکوہ گنبد سے آراستہ تاج محل دنیا کی عظیم عمارتوں میں سے ایک ہے جس کی سیاحت کے لئے ہرسال لگ بھگ تیس لاکھ سیاح آتے ہیں۔

    دریائے یمنا کے کنارے تعمیر اس پرشکوہ مقبرے کو مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپمی محبوب ملکہ ممتاز محل کی یاد میں تعمیرکرایا تھا اور 1983 میں یونیسکو نے اسے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

    سنگ مرمر کا شاہکار تاج محل آلودگی کے سبب پیلاہٹ کا شکار ہے، بھارتی حکومت نے اس کی بحالی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں تاج کے ارد گرد واقع فیکٹریاں بند کی گئی ہیں جبکہ آگرہ شہر کو مسلسل بجلی فراہم کی جاتی ہے کہ عوام ڈیزل جنریٹر استعمال نہ کریں۔

    عدالت نے اترپردیش کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ شمشمان کی منتقلی کے حوالے سے 15 دن میں فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

  • تاج محل میں جاپانی سیاح ’’سیلفی پکچر‘‘ لینے کے دوران جاں بحق

    تاج محل میں جاپانی سیاح ’’سیلفی پکچر‘‘ لینے کے دوران جاں بحق

    نئی دہلی: بھارت میں ایک جاپانی سیاح محبت کی یادگار تاج محل کی سیاحت کے دوران دورہ قلب کے سبب انتقال کرگیا۔

    آگرہ کے ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج کے مطابق 66 سالہ جاپانی سیاح اپنے تین ساتھیوں اورمقامی گائیڈ کے ہمراہ عظیم تاج کے دورے پر تھا کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرگیا۔

    پولیس کے مطابق سیاح کا نام ’’ہیدیتو اویدا‘‘ بتایا گیا ہے، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دورے کی شدت سے جانبر نہ ہوسکا۔

    پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ سیاح کو دل کا دورہ پڑا تھا، پولیس کے مطابق جاپانی سفارت خانے کو اس سانحے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عینی شاہد ساگرسنگھ کا کاکہنا ہےکہ جاپانی سیاح تاج محل کے شاہی دروازے کے نزدیک سیلفی لے رہا تھا کہ یکدم فرش پرگرگیا۔

    بھارت کے قرونِ وسطیٰ کی عظمت کی شاندار یادگارتاج محل مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی چہیتی ملکہ ممتازمحل کی یاد میں 1631ء میں تعمیر کروایا تھا، جہاں روزانہ 12 ہزار سے زائد ملکی اورغیرملکی سیاح محبت کی اس لازوال یادگارکو خراجِ تحسین پیش کرنے آتے ہیں۔

  • امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوبامہ کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے کے لئے وہائٹ ہاوٗس سے روانہ ہو گئے، قلتِ وقت کے باعث اوبامہ تاج محل کے نظاروں سے لطف اندوز نہیں سکیں گے کیونکہ ان کادورہ اکبر آباد منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی صدر یومِ جمہوریہ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےہمراہ بھارتی عوام سے خطاب بھی دورے کا حصہ ہے۔

    امریکی سربراہ کے دوے کے موقعے پرہزاروں سکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی بندش، جابجاریت کی بوریاں، پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے، کنٹرول روم، تین سوکلومیٹرنوفلائی زون سمیت دیگر بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی ماہرین کے مطابق بلا شبہ بھارتی تاریخ میں سکیورٹی کے سب سے موثرترین اقدامات ہیں۔

    صدراوبامہ کے طیارے نے نئی دہلی میں لینڈ کرنا ہے لیکن شدید دھند کےباعث دارلاحکومت کے ہوائی اڈے پرجہا زوں کی آمد ورفت مو قوف کردی گئی ہے اسی لیے جے پور کے ہوائی اڈے کو اسٹینڈ با ئی کردیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی آمد تک اگر دھند نہ چھٹے تو جہاز جے پور میں لینڈ کرایاجاسکے۔

  • تاج محل کے گرد ’گوبرکے اپلے‘ جلانے پرپابندی عائد

    تاج محل کے گرد ’گوبرکے اپلے‘ جلانے پرپابندی عائد

    نئی دہلی: بھارت نے تاج محل کے گرد و نواح میں گوبر کے اپلے جلانے پرپابندی عائد کردی جس کا مقصد سفید سنگِ مرمر کے شاہکارکارنگ خراب ہونے سے بچانا ہے۔

    محبت کی اس بے مثال نشانی کو دیکھنے ہرسال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور اسے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچانے کے لئے حکام جاں توڑ کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

    تاج زون کے نام سے پہچانے جانے والے علاقے کے چیئرمین پرادیپ بھٹناگر نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’’ آگرہ کے رہنے والوں پر اپلے جلانے کی پابندی عائد کرنے کا مقصد تاج محل کی دیواریں ، گنبد اور میناروں کو کاربن کی تہہ جمنے سے بچانا ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے وقت گزررہا ہے تاج محل کی رنگت متغیر ہوتی جارہی ہے اس لئے حالیہ میٹنگ میں اپلے جلانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پرادیپ کے مطابق چہر کے جمالیاتی زوق کا بھی یہی تقاضا ہے کہ دیواروں پراپلے تھپے ہوئے نا دکھائی دیں۔

    بھارت میں گوبر کے اپلے آگ جلانے میں عموماًاستعمال ہوتے ہیں اوردیہی علاقوں میں دیواروں پرتھپے ہوئے اپلوں کا منظر انتہائی عام ہے۔