Tag: tajawuzat ke khilaf opration

  • گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    کراچی : گجرنالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے ، آج بھی نالہ کے اطراف قائم درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔

    1

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا گرینڈ آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    2

    صبح سے ہی نالے کے اطراف بلڈوزرز، ڈمپر اور دیگر بھاری مشینری عملے سمیت پہنچا دی گئی تھی ۔ انتظامیہ کے مطابق ابتداء میں ساڑے تیرہ کلومیٹر نالے کے ساتھ قائم تجاوزات کو ہٹا کرنالے کو ساٹھ فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔

    4

    ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف جاری کارروائی اب نہیں رکے گی تاہم اس کام کو مکمل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

    تجاوزات ختم کرنے کے دوران بلدیاتی عملے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کنکشن کو ہٹانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

    5

    واضح رہے کہ دو روز قبل گجرنالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے مکینوں کو گھرخالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دی تھی۔

    تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ابتدائی مرحلے میں نالے کے اطراف متعدد مکانات اور باڑے گرا دیئے گئے تھے ۔

    6

    گرینڈ آپریشن کے لئے ہیوی مشینری کو گجر نالے میں اتاردیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دس ہزار سے زائد گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے۔

     

  • سکھر : تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط

    سکھر : تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط

    سکھر : تجاوزات کےخلاف آپریشن سکھر انتظامیہ اور دکانداروں میں ہاتھا پائی ہوگئی، دکانوں کے باہر رکھا سامان ضبط کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے منارا روڈ ،مشن روڈ اور نیم کی چاڑھی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانداروں کی جانب سے باہر رکھا گیا سامان بحق سرکار ضبط کرلیا۔

    تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی کے دوران دکانداروں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا جبکہ نیم کی چاڑھی بازار میں دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان اٹھانے کے دوران اینٹی انکروچمنٹ کے عملداروں اور دکانداروں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھاپائی بھی ہوئی۔

    اس موقع پرموجود پولیس اہلکاروں نے صررت حال کو قابو کرلیا، انتظامیہ کے مطابق دکانداروں کو کئی مرتبہ وارننگ دی گئی تھی کہ سامان دکانوں کے اندر رکھا جائے لوگوں کو بازار میں چلنے کے دوران دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

    انتباہ کے باوجود دکاندار سامان باہر رکھ رہے تھے جس کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔