Tag: Tajdar-E-Haram

  • بالی ووڈ نے شہرہ آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ کا حسن گہنا دیا

    بالی ووڈ نے شہرہ آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ کا حسن گہنا دیا

    ممبئی: بھارتی سورما اپنی فلموں میں پاکستانی نغمے اور قوالیاں چرانے سے باز نہیں آئے اور انہوں نے نئی آنے والی بالی ووڈ فلم میں شہر آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ کے حسن کو بگاڑ کر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صابری برادران غلام فرید اور مقبول صابدی مرحوم نے شہر آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ پڑھی جسے امجد صابری نے بھی منفرد انداز سے پیش کیا اور پھر اس کلام نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔

    تاجدار حرم اُس وقت نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہوئی کہ جب اسے کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم نے جدید انداز سے گایا۔

    ویڈیو دیکھیں: تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    بھارتی میوزک ڈائریکٹرز نے قوالی کو بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور تاجدار حرم کو بہت ہی بھونڈے انداز میں کمپوز کیا، اس نئی کمپوزنگ کو جان ابراہم کی نئی آنے والی فلم ’ستیا موا جیاتے‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے شاطر میوزک اور فلم ڈائریکٹر نے نہ صرف اس قوالی کے حسن کو گہنایا بلکہ الفاظ تبدیل کیے، اس اقدام کا مقصد ’تاجدار حرم‘ کا سہرا خود لینا تھا البتہ اُن کی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ملاپ زویری کی ہدایات کاری میں بنائی جانے والی فلم میں عاطف اسلم کی آواز میں بھی ایک گانا شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں جان ابراہم ، کھنویکار، منوج باچپائی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    اسلام آباد: پاکستان کے مقبول ترین میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں گائی جانے والی قوالی ’تاجدار حرم‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پہلی پاکستانی ویڈیو بن گئی۔

    اس خوبصورت قوالی کو دنیا کے 186 ممالک کے افراد نے خوب پسند کیا اور اسے یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    یہ قوالی عاطف اسلم نے گائی تھی جبکہ اس کی موسیقی بابر علی کھنہ، ارسلان ربانی اور دیگر نے ترتیب دی۔

    کوک اسٹوڈیو کی جانب سے اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیزن 9 میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کی آواز میں گایا جانے والا ’آفریں آفریں‘ گانا بھی یوٹیوب پر 10 کروڑ کا ہندسہ چھونے کے قریب ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے اب تک 10 سیزن نشر ہوچکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا انتظام روہیل حیات خان کے بعد اسٹرنگز بینڈ کے ہاتھ میں تھا تاہم اب انہوں نے بھی کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔