Tag: Tajik president

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کی تاجک صدر  سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر سے ملاقات

    دوشنبے: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک صدر سے ملاقات کرکے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوشنبے تاجکستان میں صدارتی محل پہنچے ، جہاں تاجک صدر نےوزرائے خارجہ ووفود کے سربراہان کو آمد پر خوش آمدید کہا۔

    شاہ محمود قریشی اورایس سی او وزرائےخاجہ کونسل کےارکان کی تاجک صدر سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیر خارجہ نے کونسل اجلاس اور عمدہ میزبانی پر تاجک صدر سےاظہار تشکر کیا ۔

    وزیر خارجہ نے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا تاجک صدرکےدورہ پاکستان سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، تاجکستان سےتعلقات مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہیں، کاسامنصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری میں مددگار ہوگی۔

    ملاقات میں وزیر خارجہ نےتاجک صدر کوافغانستان میں قیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

  • تاجک صدر  کی وزیراعظم عمران خان کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت

    تاجک صدر کی وزیراعظم عمران خان کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد: تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم عمران خان کوایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستان کے ساتھ ​تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تاجکستان کےصدر امام علی رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم پاکستان اورعوام کا دورےکی دعوت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دوطرفہ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں بات چیت خوش آئند رہی۔

    تاجک صدر کا کہنا تھا کہ کوروناصورتحال بہترہونے پر تاجکستان،پاکستان توانائی سیکٹر پرمشترکہ کام کریں گے ، تاجکستان پاکستان کو اہم برادرملک سمجھتا ہے، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

    امام علی رحمان نے کہا کہ خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور تاجکستان،پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی، دفاع ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

    تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کوایس سی او سمٹ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تاجکستان میں ایس سی اوسمٹ ستمبر میں ہورہی ہے۔

  • وزیراعظم کی دعوت پر تاجکستان کے صدر کل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    وزیراعظم کی دعوت پر تاجکستان کے صدر کل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر تاجکستان کے صدر کل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان کے صدر کل 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم کی دعوت پرتاجک صدر امام علی رحمان 2 اور 3جون کو دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدروفودکی سطح پربات چیت کریں گے ، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ تاجک صدر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےبھی ملاقات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،تاجکستان کےمشترکہ عقیدے، مشترکہ تاریخ پرقریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وسط ایشیاسےقریبی تعلقات ،بہترتعاون کیلئےتاجکستان اہم ملک ہے، تاجکستان کے صدر 1994 سے اب تک 7بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔