Tag: tajir biradari

  • کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خورگروپ سرگرم، تاجر کو پرچی موصول

    کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خورگروپ سرگرم، تاجر کو پرچی موصول

    کراچی : شہر قائد میں بھتہ خور واپس آگئے، کراچی کے علاقے لیاری میں بھتہ خور گروپ ایک بار دوبارہ سرگرم ہوگیا، مقامی تاجر کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری میں بھتہ خور گروپ پھر سرگرم ہوگیا، تاجرایک بار پھر خوف کا شکار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے مقامی تاجر کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے، بھتہ خوروں کی جانب سے بھیجی گئی پرچی میں تاجر کے اہل خانہ کی تفصیلات اور گھر کا پتہ بھی موجود ہے۔

    بھتہ خور نے رابطے کیلئے پرچی میں فون نمبر بھی لکھ دیا، پرچی میں بھتہ خوروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مطلوبہ رقم نہ دی تو تمہارے گھر والوں کو قتل اور کاروبار کو آگ لگا دینگے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے تاجر برادری کو بھتے کی پرچی ملنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔


    مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرز کا کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم


    واضح رہے کہ کراچی کے تاجروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن قائم کرنے کی متعدد بار درخواستیں کی ہیں، کئی تاجروں نے بھتہ خوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • زرعی شعبے میں جدت کیلئے پاکستانی تاجرامریکہ کا دورہ کریں گے

    زرعی شعبے میں جدت کیلئے پاکستانی تاجرامریکہ کا دورہ کریں گے

    کراچی : امریکی سفارتخانہ کی زیر قیادت پاکستان کا تجارتی وفد پاکستان میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکہ کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی امور کے قونصلر جوئیل رابرٹ گارویرک کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجر، کسانوں اور زرعی ماہرین کا وفد28 جنوری سےامریکہ کا دورہ کرے گا، جس کا مقصد امریکہ اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور زراعت کے شعبے میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔

    وفد پولٹری، گوشت اور فیڈ انڈسٹریز کے متعلق امریکہ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹرنیشنل پروڈکشن اینڈ پروسیسنگ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔

    یاد رہے کہ زراعت کا پاکستانی جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد اور روزگار میں حصہ چالیس فیصد ہے۔ گزشتہ سال امریکہ سے پاکستان کو زرعی اشیاء کی برآمدات 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی وفد کاٹن کمیشن، امریکی محکمہ زراعت اور اس کی ریسرچ سروس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا۔

  • بھارتی جارحیت کیخلاف لاہورکے تاجروں کا انوکھا احتجاج

    بھارتی جارحیت کیخلاف لاہورکے تاجروں کا انوکھا احتجاج

    لاہور : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور کے تاجروں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہزاروں گز بھارتی کپڑا جلا دیا، عوام نے تاریخی چوک کو برہان وانی شہید کے نام سے منسوب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر ملک بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


    Historical roundabout in Peshawar named after… by arynews

    پاکستان مخالف بیان پر لاہور کے تاجروں نے بھارت سے درآمد شدہ کپڑا نذرآتش کر کے اوریگا چوک کا نام برہان وانی شہید چوک رکھ کر دیا۔

    اوریگا سینٹر کے تاجروں نے بھارتی کپڑے کی خرید و فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجا 6 ہزار گز قیمتی بھارتی کپڑا نذر آتش کیا۔

    اس موقع پر پاکستان مخالف بیانات پر تاجروں نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اگربھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تاجروں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اوریگا چوک کا نام تبدیل کر کے برہان وانی شہید چوک رکھ دیا۔

    اس کے علاوہ جمرود میں قبائلی عمائدین کے جرگہ میں سبز ہلالی پرچم سے بھرا پنڈال پاکستان زندہ باد کے نعرون سے گونج اٹھا۔

    خیبر ایجنسی میں بھی عمائدین نے ملکی سالمیت کیلیے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کردیا، پشاور کے عوام بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے میدان میں آگئے اور پاک افواج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

     

  • کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈی جی رینجر نے کہا کہ شہریوں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس مل کر کام کررہی ہے ،جس سے نہ صرف بڑی حد تک امن قائم ہو ا بلکہ جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل قیام امن تک رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب سے کراچی کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا، اور کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔

  • وزیراعظم توانائی کے مسائل کاجائزہ لے رہے ہیں، اسحاق ڈار

    وزیراعظم توانائی کے مسائل کاجائزہ لے رہے ہیں، اسحاق ڈار

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل ٹاسٹک فورس کاقیام حکومت کے ایجنڈے میں ہے ،اسٹیٹ بینک کے زخائربارہ ماہ میں ڈھائی ارب ڈالرسے بڑھ کر ساڑھے بارہ ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    پورٹ قاسم کراچی میں پاکستان جاپان کے اشتراک سے جاپان کی بین اقوامی موٹرسائیکل کمپنی کے پلانٹ کاافتتاح وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کیا، افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف توانائی کے مسائل کاجائزہ لے رہے ہیں ۔

    انکاکہناتھاکہ حکومت اسٹیٹ بینک کے قرض لینے کی روایت میں کمی لارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے تمام تر ریویوباآسانی پورے کرلیئے ہیں اور یکم مئی کودبئی میں ہونے والی ریویوکوبھی پوراکرلیں گے،اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ایل این جی سے ملک میں بجلی کے بحران کوختم کرنے میں مددملے گی۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے بتایاکہ کہاکہ توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لیئے بڑے فیصلے کیئے ہیں،ملک میں ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہے ،حکومت اگلے دو سالوں میں سسٹم میں دس ہزار چھ سومیگاواٹ بجلی لانے کے لیئے کوششیں کررہی ہے۔انکاکہناتھاکہ ایف بی آر کے روینیو میں پچھلے سال کے نسبت اب تک 3.2 فیصد کمی واقع واقع ہوئی ہے ۔

    اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان میں پیداواری طاقت ابھی بھی خطے میں بہت سے ممالک سے کم ہے۔انکاکہناتھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے سے آمدنی میں کمی ہوئی لیکن جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے توجہ دلانے پر حکومت نے جاپان کے مقامی موٹربنانے والی کمپنی سے رابطہ کیا اور انہیں وطن واپس لیکر آئے۔

  • تبدیلی مکےد کھانے سے نہیں آتی، اسحاق ڈار

    تبدیلی مکےد کھانے سے نہیں آتی، اسحاق ڈار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تبدیلی مکےد کھانے سے نہیں آتی، اس کیلئے عملی اقدامات کرناپڑتےہیں۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان ہائےصنعت وتجارت میں تاجری برادری سےخطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ معاشی ابتری کےباعث ملک ٹوٹنے کی باتیں ہورہی تھیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔

    اسحاق ڈارنے کہاکہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی اورترسیلات زرمیں اضافےکا ہدف حاصل کر لیں گے۔ وزیر خزانہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری دھرنےکی نذر ہوگئی۔

    وزیرخزانہ نےبتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کواب تک ستر ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔