Tag: tajir biradri

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

    کراچی : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کراچی کے تاجروں نے اپیل کی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کی میعاد میں مزید 3سال کی توسیع کی جائے، توسیع نہ دی گئی تو ملک بھر کے تاجرجنرل راحیل شریف کی حمایت میں عظیم الشان ریلی نکالیں گے۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرکا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجر برادری نے راحیل شریف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

    تاجروں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف ادھوری جنگ میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، ملک اور خصوصاً کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھا جائے اور آرمی چیف کی مدت کو نومبر 2019تک بڑھایا جائے۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور تاجروں کا حوصلہ اور اعتماد بہتر ہوا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے بیان سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند اور عوام و تاجروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

  • حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا، تاجر برادری

    حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا، تاجر برادری

    کراچی :شہر قائد نے تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ پر ملے جلے رد عمل اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج قاسم تیلی کاکہنا تھا کہ ٹیکس چھوٹ اور ایس آر او کلچر کا خاتمہ اچھا اقدام ہے ،تاہم بجٹ اقدامات سے عام آدمی عام متاثر ہوگا۔

    حکومت نے عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ 250 ارب روپے سیلز ٹیکس بڑھانے سے عام آدمی براہ راست متاثر ہوگا۔

    زبیر موتی والا کاکہنا تھا کہ کے پی کے کی طرح کراچی کو بھی مراعات دی جائیں،یہاں بھی کے پی کے کی طرح حالات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکیومنٹیڈ اکانومی کرنے کیلئے بجٹ میں کوئی اقدامات نظر نہیں آئے ، ہارون اگر کاکہنا تھا کہ بجٹ نہ عوام دوست ہے اور نہ تاجر دوست ،نان ٹیکس پیئر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

    شعیب سمیع کاکہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھاکر دوسری راستے سے 20 فیصد تک کردی گئی ہے۔