Tag: take charge

  • مشتاق مہر نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

    مشتاق مہر نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

    کراچی : مشتاق مہر نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا، مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کےعہدےپربھی رہے اور دو باربطورکراچی پولیس چیف اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے تو آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے ان کا استقبال کیا، نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو سی پی او میں سلامی پیش کی گئی۔

    جس کے بعد مشتاق مہر نے 60 ویں آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا، آئی جی سندھ مشتاق مہر گریڈ 22 کے افسر ہیں، وہ اس سے پہلےآئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کےعہدے پر بھی رہے اور دو باربطورکراچی پولیس چیف اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ مشتاق مہرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو صوبےمیں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سندھ کے امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پولیس کی موجودگی عوام کیلئےپریشانی نہیں بلکہ باعث تحفظ ہو، پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے۔

    نئے آئی جی نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دہانی کرائی کہ صوبےکاامن وامان مزیدبہترکیاجائے گا۔

  • ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد : ڈاکٹر ظفر مرزا نے بطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا اور کہا وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے، عمران خان کی زیر قیادت ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا وزارت قومی صحت پہنچے تو حکام نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزانےبطور وزیر مملکت امورقومی صحت چارج سنبھال لیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت اولین ترجیح ہے، شعبہ صحت میں اصلاحات پر تیزی سے عمل کیا جائے گا، وزیراعظم کی زیر قیادت ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے گذشتہ ہفتے اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر صحت عامر کیانی کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر مملکت امورقومی صحت مقرر کردیا تھا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر عامر کیانی کو ناراضی کا پیغام پہنچایاگیا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

    فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔

  • علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے

    علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے

    اسلام آباد : علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں پاکستان کےسفیرکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، حکومت پاکستان نے امریکہ میں موجودہ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کو سفیر تعینات کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیراعزاز چوہدری انتیس مئی کو اپنےعہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ علی جہانگیر صدیقی جون کے پہلے ہفتے میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    علی جہانگیر صدیقی کی امریکی محکمہ خارجہ نےبطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد ان کا ایگریما واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہوگیا۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیرتعینات کرنے کی منظوری دی تھی، اعزاز چوہدری 14ماہ تک امریکامیں پاکستانی سفیر رہے۔

    جس کے بعد سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کیخلاف قراردیتے ہوئے کہا گیا تھا وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی تجربہ نہیں رکھتے۔

    دوسری جانب علی جہانگیر صدیقی کیخلا ف کرپشن کے الزامات کے تحت نیب میں انکوائری جاری ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی پر چالیس ارب روپے کرپشن کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں۔ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کے سلسلے میں انکوائری ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔