Tag: take notice

  • وزیراعظم عمران خان کا  بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس

    وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کو 20دن میں ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لے لیا ، جس کے بعد بیرون ملک تعینات سفارتی عملہ کو روایتی سستی کا مظاہرہ مہنگا پڑے گا۔

    بیرون ملک سفارتی عملے اور مشن کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےعملی اقدامات اور تعینات پاکستانی سفارتی عملے کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرپرمبنی جامع ایکشن پلان کاآغاز کردیا گیا۔

    وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو 20دن میں ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارتی عملے کی پرفارمنس پر مبنی ریٹنگ طے ہو گی اور رپورٹ ہر 4 ماہ بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی جبکہ بہترکارکردگی نہ ہونے پر عملے کی تعیناتی ختم کر کے واپس بلایا جائے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم کواوورسیز پاکستانیوں،بزنس کمیونٹی نےعدم تعاون کی شکایت کی تھی۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا نوٹس

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا نوٹس

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعےکا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ا جازت نہیں دی جا سکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

    بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔

  • وزیراعظم کا لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے ادویات کی درآمد کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم کا لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے ادویات کی درآمد کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے  ادویات کی درآمد کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی دوائیں اور وٹامنز درآمد کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    کابینہ کےگزشتہ اجلاس میں معاملہ سامنے آیا، کابینہ اجلاس میں مزید429 ادویات درآمدکرنےکی سمری پیش کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف سیونگ کےساتھ ملٹی وٹامن دوائیں درآمدکی سفارش کی گئی تھی۔

    وزیراعظم سمیت کابینہ نے سوالات اٹھائے اور معاون خصوصی سے بھی استفسار کیا کہ بھارت سےدرآمدکی جانےوالی ادویات کونسی ہیں؟ادویات لائف سیونگ ہیں؟ معاون خصوصی صحت اورسیکریٹری صحت کابینہ کومطمئن نہ کرسکے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا نے کابینہ میں مؤقف دیا کہ فہرست کی تیاری میرےعلم میں نہیں، جس کے بعد وزیراعظم نےمعاملےکانوٹس لےلیا اور تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعظم کی اجلاس کےدوران شہزاداکبرکوحقائق سامنےلانےکی ہدایت کی ، وزرا نے کہا بھارت کشمیرمیں مظالم ڈھارہاہے، دنیاکےسامنےبھارت کاانسانیت سوزچہرہ بےنقاب کر رہے ہیں، ایسےملک سےتجارت کس طرح کی جاسکتی ہے؟

    بعد ازاں وزراکےسخت سوالات پروزیراعظم نے مزیدادویات درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لےلیا اور وزارت داخلہ سےرپورٹ طلب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کو تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ایس پی طاہرداوڑکےقتل کےواقعے پر نظررکھی ہوئی ہے، اداروں کوواقعےکی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتےہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعظم نے وزیر مملکت داخلہ شہریارآفریدی کوتحقیقات کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخواکی پولیس کو تحقیقات میں اسلام آبادپولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب شہید ایس پی کاجسد خاکی آج افغانستان سے پاکستان لایا جائے گا جبکہ افغان سفیرعمر زخیل وال نے طاہرداوڑکے پراسرار قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا افغان حکومت طاہر داوڑ کے قتل کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

    وزیرِ اطلاعات کے پی شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی، نمازِ جنازہ کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : طاہرداوڑ شہید کا جسدخاکی آج طور خم کےراستے پاکستان منتقل کیا جائے گا

    گذشتہ روز دفتر خارجہ نے اسلام آباد سے اغوا ایس پی طاہرداوڑ کے افغانستان میں قتل اور لاش ملنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ شہید کا جسدخاکی جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہرداوڑکی لاش گذشتہ روزننگرہارسے ملی،لاش کےساتھ ایس پی کاسروس کارڈبھی ملا ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جلال آباد کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی۔

    اس سے قبل داخلہ امورکے وزیرمملکت شہریار آفریدی نےکہا تھا معاملہ حساس ہے، فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ خیبرپختونخواکےوزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے بتایا تھا طاہرداوڑ کی شہادت کی افغان حکومت نے تصدیق کردی ہے، پولیس ٹیم آج پورادن طورخم بارڈرپرانتظار کرکے واپس آگئی۔

    واضح رہے کہ پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر محمد طاہر خان داوڑ 17 روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوئے تھے، اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہیں ملی تھی۔

    جس کے بعد خبریں گردش کرتی رہی کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پشاور کے ایس پی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی۔

    اہلِ خانہ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے،جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

  • کراچی: دس سالہ بچی کی ہلاکت پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، 25 اکتوبر کو سماعت ہوگی

    کراچی: دس سالہ بچی کی ہلاکت پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، 25 اکتوبر کو سماعت ہوگی

    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ سے دس سالہ بچی امل کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا، سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔

    تٖفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، ازخود نوٹس پر سماعت کے لیے پچیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈمنسٹریٹر نیشنل میڈیکل سینٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    کراچی:کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی‘چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

    خیال رہے کہ تیرہ اگست کو ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے بچی جاں بحق ہوئی تھی۔

    گزشتہ ماہ 13 اگست کی شب کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب اختر کالونی سگنل پر ایک مبینہ پولیس مقابلے ہوا تھا۔

    مذکورہ مقابلے میں ایک مبینہ ملزم کے ساتھ ساتھ جائے وقوع پر موجود گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی 10 سالہ بچی امل بھی جاں بحق ہوگئی تھی۔

    بعد ازاں میڈیا کی جانب سے اس بچی کی ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال اور ایمبولینس سروس کی غفلت اور لا پرواہی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کو جلسہ کرنے سے روکنا نہیں چاہتے، شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے کی اجازت سب کو ہے، پیپلز پارٹی نے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت لی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کی جانب سے قبضے کی کوشش کی گئی، کراچی میں شعوری طور پر امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی نے طریقہ کار کے مطابق جلسہ کے لیے اجازت مانگی، پی پی کے پاس جلسے کا اجازت نامہ موجود ہے۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش، پتھراؤ

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے کہا گراؤنڈ پر ہمارا قبضہ ہے، تحریک انصاف نے باقاعدہ جلسے کی درخواست نہیں دی تھی، انا کا مسئلہ پی ٹی آئی نے بنایا اور گراؤنڈ پر قبضہ کیا، یہ جماعت قانونی طور پر جس جگہ پر جلسہ کرنا چاہتی ہے کرے انہیں کسی نے نہیں روکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گاڑیاں شہر کا ماحول خراب کرنے والوں نے جلائیں، آج کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے، پی ٹی آئی مذمت کرتی ہے تو پھر حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی، پولیس والوں کو بھی بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش میں پتھر لگے، پولیس علاقے میں موجود نہیں تھی یہ کہنا درست نہیں ہے۔

    کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے: وزیر داخلہ سندھ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم انتظامی سطح پر صورت حال کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں، حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ وہ جماعت کرے گی جس کے پاس قانونی اجازت ہوگی، میں بھی پی ٹی آئی قیادت سے بات کرنے کو تیار ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

    شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور آئی جی جیل سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمر درد کی وجہ سے اسپتال منتقل کیاگیا تھا، تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی جواجہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو واقعے سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی نے ماضی میں بھی دورانِ قید زیادہ تر وقت جناح اسپتال میں گزارا جہاں اُن کے لیے علیحدہ کمرہ اور خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ودیگرملزمان کےنام ای سی ایل میں شامل

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سول سوسائٹی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا اور گزشتہ دنوں سماعت پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے ساتھ انہیں دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    شاہ زیب قتل کیس، شاہ رخ جتوئی جناح اسپتال منتقل

    واضح رہے سال 2012 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس آفیسر اورنگزیب کے جواں سالہ بیٹے شاہ زیب کو ملزم شاہ رخ جتوئی نے اپنے ساتھوں کی مدد سے جھگڑے کے بعد قتل کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول

    خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول

    کراچی : چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ک کہنا ہے کہ خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

    چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی خواتین پر حملوں میں تیزی آنے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی اےڈی خواجہ پر برس پڑے، مرادعلی شاہ نے اے ڈی خواجہ سے رابطہ کیا اور پوچھا یہ کیا ہو رہا ہے، کیا حملہ آور نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، جو پولیس کونظر نہیں آرہا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے حملہ آور کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا اس طرح تو فلموں میں ہوتا ہے، کوئی مجرم ہیلمٹ پہن کر چھرے سے حملہ کرے اور نکل جائے۔

    ایم کیوایم پاکستان نے خواتین پر حملوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی، چاقو بردار ملزم سرگرم، تین گھنٹے کے دوران پانچ خواتین پر وار


    یاد رہے کہ گذشتہ ملزم نے چند گھنٹوں کے دوران گلشن ٹاؤن میں پانچ خواتین کو چُھرے مار کر خوف پھیلادیا، پولیس نے متعدد علاقو ں میں چھاپہ مار کاروائی کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    واقعات گلشن جمال، نیپا،یونیورسٹی روڈ، گلشن چورنگی اور ویلفیئرسوسائٹی میں پیش آئے۔

    پے درپےحملوں کے بعد کراچی کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں، پولیس روایتی تفتیش سےآگے نہ بڑھ سکی، متاثرہ خواتین کے بیانات قلمبند کئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر خزانہ کا چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

    وزیر خزانہ کا چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کی قمیتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی اور قیمتوں میں استحکام ضروری ہے، وفاقی سیکریٹری صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کریں ۔

    شوگر ملزمالکان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے، مطالبات کی منظوری کیلئے ملز ملکان نے چینی کی سپلائی بند کردی تھی جبکہ حکومت اور شوگر ملز میں معاملات طے نہ ہوسکے۔

    شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کویہ بھی پوچھنا چاہیئے کہ چینی کی پیداواری لاگت کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : چینی کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں


    یاد رہے کہ شوگر ملز ملکان کی ہڑتال کے باعث چینی کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، مارکیٹ میں سپلائی نہ ہونے کے باعث طلب اور رسدکا توازن بگڑ گیا ہے اور 0دن میں 12روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی قیمت 65روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی۔

    کراچی ہول سیلز گروسسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کا کہنا ہے کراچی کی مارکیٹ میں چینی کی قلت ہے جو دستیاب ہے تو اس کی قیمت زیادہ ہے، سینتالیس روپے کلو بکنے والی چینی چوون روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے، حکومت معاملے کے حل کے لیے شوگرملرز سے فوری مزاکرات کرے۔

    صارفین نے چینی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے چینی کی قیمت کو کنٹرول کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔