Tag: take oath

  • بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا، اسپیکر راحیلہ درانی ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں اسپیکرراحیلہ درانی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں 59 نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا، اسپیکر راحیلہ درانی نے ارکین اسمبلی سے حلف لیا۔

    مسلم لیگ ن کےرکن اسمبلی نواب ثنااللہ زہری اسمبلی نہیں آئے۔

    بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    بعد ازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا ، 15 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

    اس سے قبل قومی، خیبرپختونخواہ اور سندھ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت اور اُن کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

    بلوچستان عوامی پارٹی نےجام کمال کو آئندہ وزیراعلیٰ جبکہ عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر اسمبلی کے لیے نامزد کرنے کا حتمی اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں بی اے پی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ایم ایم اے 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے، بی این پی مینگل 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور آزاد امیدواروں نے بھی 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اراکین سے قائم مقام اسپیکر اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ کی زیر صدارت ہوا ، جس میں 112 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ، اسپیکر اسد قیصر کی غیر موجودگی میں اورنگزیب نلوٹھہ نے نومنتخب اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی سے حلف لیا۔

    اس موقع پر  کے پی کے اسمبلی کی عمارت کو ریڈ زون قرار  دیا گیا جبکہ  400 سیکیورٹی کے لیے  پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 15 اگست تک ملتوی کردیا گیا، 15اگست کو اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین دو تہائی اکثریت میں خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےسوات سے صوبائی اسمبلی سے منتخب ہونے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوارنامزد کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس‘ نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا


    اس سے قبل  ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا  اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، جس کے بعد ارکان کی جانب سے باری باری رجسٹرمیں دستخط کیے جا رہے ہیں۔

  • سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    کراچی : سندھ کی سات رکنی نگراں کابینہ نےحلف اٹھالیا، حلف برداری کے بعد کابینہ نے مزار قائد پر حاضری دی، نگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلٰی کا انتخاب ہو یا کابینہ کے چناؤ کا معاملہ سندھ تمام تینوں صوبوں پر بازی لے گیا، سندھ کی سات رکنی نگران کابینہ نےحلف اٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے حلف لیا۔

    حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک کی۔

    سندھ کی نگراں کابینہ میں خیر محمد جونیجو، مشتاق احمد شاہ، جمیل یوسف، دوست محمد چانڈیو، سعدیہ رضوی، جنید شاہ اور سائمن جون ڈینئل شامل ہیں۔

    جیمل یوسف کا تعلق کراچی سے ہے، پیشے اعتبار بزنس مین ہیں اور سی پی ایل سی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جمیل یوسف سی پی ایل سی کے چیف بھی رہے۔

    ڈاکٹر سعدیہ امراض نسواں کی تجربہ کار ڈاکٹر ہیں، انھوں نے کراچی کے مختلف اسپتالوں میں شعبہ امراض نسواں شروع کیا۔

    ڈاکٹرجنید علی شاہ ،سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ بیٹے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے آرتھو پیڈیک سے سرجن ہیں۔

    مشتاق احمد شاہ پولیس سروس سے وابستہ رہے،وہ انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

    حلف برادری کے بعد نگراں وزیراعلٰی فضل الرحمان کے ہمراہ کابینہ اراکین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    اس موقع پرنگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ شفاف انتخابات کراناہماری ذمہ داری ہے، میری کابینہ غیر سیاسی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا

    جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا

    پشاور : جسٹس ریٹائرڈ دوست محمدخان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا،نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ شفاف انتخابات کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں گورنر ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، جس میں جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھایا، گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے نگران وزیر اعلی سے حلف لیا۔

    تقریب حلف براداری میں پرویز خٹک سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔

    حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے فاف انتخابات کی بھرپورکوشش کریں گے،نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کہا کہ شفاف انتخابات کی بھرپور کوشش کریں گے، ایسے اقدامات کریں گے تاکہ امیدوار مطمئن رہیں، کوشش ہوگی جو فرض سونپا گیا اسے خوش اصلوبی سے سرانجام دیں۔

    دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، صوبائی کابینہ میرٹ پر بنے گی،تعداد کم رکھیں گے، سابقہ حکومت نے بجٹ پاس نہیں کیا، بجٹ کے حوالے سے بھی معاملات دیکھیں گے۔

    یاد رہے کہ دوست محمد خان کو الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ منتخب کیا تھا۔

    اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاملے پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا تاہم پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان 20 مارچ 1953 میں پختونخواہ کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور ثانوی تعلیم بنوں سے حاصل کی جبکہ گورنمنٹ سندھ مسلم لا کالج کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

    انہوں نے امریکا اور برطانیہ سے بھی وکالت سے متعلق چند مختصر کورسز کیے۔

    دوست محمد خان نے سنہ 1976 سے وکالت کی پریکٹس کا آغاز کیا۔ انہوں نے سیشن اور ہائی کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

    وہ سنہ 1986 سے 87 تک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے صدر بھی رہے جبکہ 1999 سے 2000 تک پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان بینچ کے صدر بھی منتخب ہوئے۔

    نومبر 2011 میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس منتخب کیا گیا۔ دو سال تک اس عہدے پر رہنے کے بعد وہ سپریم کورٹ میں اپنی خدمات انجام دینے لگے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم، جسٹس ناصر المک آج نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

    حکومت آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم، جسٹس ناصر المک آج نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد: سابق منصف اعلیٰ جسٹس (ر) ناصر المک آج نگراں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، صدرمملکت ممنون حسین ناصر الملک سے حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج 11 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی ، جس میں جسٹس (ر) ناصر المک حلف اٹھائیں گے۔

    ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، تقریب میں عسکری قیادت، اعلیٰ شخصیات، غیر ملکی سفیر، گورنر اور دیگر کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین سینٹ وڈپٹی چیرمین کو بھی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد ختم ہوگی ہے، اب ناصر الملک نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی چھ ملاقاتوں کے بعد نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جسٹس (ر)ناصر المک نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئےنام ایساہےجس پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔

    واضح رہے کہ ناصر الملک سپریم کورٹ کے بائیسویں چیف جسٹس رہے، وہ 2013 سے 2014 تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے جبکہ سنہ 1993 سے 1994 تک وہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے جہاں انہوں نے صوبائی حکومت کے قانونی معاملات میں مشاورت کے فرائض انجام دیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں حلف اٹھایا

    کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں حلف اٹھایا

    لندن : برطانیہ کے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل کی، کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلمنٹ میں اردو میں حلف اٹھایا۔

    برطانوی پارلمنٹ میں اردو زبان کے چرچے، کنزرویٹو پارٹی کی نصرت غنی نے برطانوی پارلمنٹ میں اردو میں حلف اٹھایا، نصرت غنی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

    نصرت غنی کنزرویٹو پارٹی سے ویلڈن سے نشست حاصل کرنے میں کامیا ب رہیں جبکہ وہ 2015 میں بھی برطانوی پارلمنٹ کی رکن منتخب ہو ئی تھیں،

    نصرت غنی ایک عرصے سے ٹوری جماعت کے ساتھ ہیں، وہ اپنے خاندان کی واحد خاتون ہیں جنھوں نے لیڈز یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ نشریاتی ادارے بی بی سی کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : برطانوی انتخابات پاکستانی امیدواروں نے میدان مارلیا


    یاد رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 11 امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی، جن میں شبانہ محمود، یاسمین قریشی ، افضل خان، ناز شاہ، روزینہ خان ، محمد یاسین اور ساجد جاوید شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کراچی یوسی چئیرمین   کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کراچی یوسی چئیرمین کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کراچی یوسی چئیرمین کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے ضلع شرقی میں حلف اٹھایا، وسیم اختریوسی نو لائنزایریا سے منتخب ہوئےتھے۔

    وسیم اختر نے یوسی چئیرمین کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، اور تمام منتخب نمائندے عوام کی خدمت کریں ، بلدیاتی نظام کیلئے اختیارات کی قانونی اور عدالتی جنگ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی ، پیپلزپارٹی سب کے ساتھ مل کر لڑیں گے ، ہم سب مل کر شہر کی خدمت کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا ہے اور بھرپور انداز میں کراچی کی عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے ۔ آنے والے دنوں میں تمام لوگوں کو مل کر شہر کی خدمت کرنی ہوگی ، تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کو ترجیح دیں، ابھی بھی اختیارات آئین کے آرٹیکل 147A کے تحت نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے گئے ہیں۔

    وسیم اختر نے کہا کہ شہر انتہائی مسائل کا شکار ہے ، ہم بزنس کمیونٹی سے بھی تعاون حاصل کریں گے ، شہر کی ترقی کیلئے فنڈنگ اور پروجیکٹ کیلئے بیرون ممالک کا دورہ کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے ، عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے اب تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں ، پہلی ترجیح کراچی میں صفائی مہم ہے اختیارات نہ ملے تو بھی ایم کیو ایم کارکنوں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر شہر میں صفائی مہم چلائیں گی۔

    اس سے قبل ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈاکٹر شبانہ وحید نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے اعتراض کیا کہ انگریزی کے بجائے اردو میں حلف لیا جائے، جس کی تمام اراکین نے حمایت کی جس کے بعد اردو میں حلف لیا گیا۔

  • سندھ اور پنجاب میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

    سندھ اور پنجاب میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا

    کراچی: کراچی سمیت سندھ میں آج سے بلدیاتی نظام پھر سے بحال ہوگیا، سندھ بھر میں بارہ ہزار سے زائد نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا، منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف برداری کے بعد فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

    سندھ اور پنجاب میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا، سندھ بھر میں بارہ ہزار سے زائد نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے آج حلف اٹھایا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تقررکردہ پریذائیڈنگ افسران اور جوڈیشل افسران نےسندھ کے تمام اضلاع میں قائم میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور یونین کمیٹی سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔

    کراچی میں ایک ہزار پانچ سو بیس منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا، کراچی کے چھ اضلاع اور ڈسٹرکٹ کونسل میں منتخب ہونے والے چیئرمین وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور وارڈز کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب مختلف مقامات پر منعقد ہوئی۔

    کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل کے بلدیاتی نمائندوں میں دوسو سینتالیس چیئرمین، دوسو سینتالیس وائس چیئرمین، نوسو اٹھاسی وارڈز کونسلرز اور اڑتیس ممبرڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کی دو سو چو ہتر یونین کونسلز سمیت پنجاب بھر کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جسمیں یونین کونسلز کے متعلقہ ریٹرننگ افسران نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلز سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔

  • جسٹس انور ظہیرجمالی نے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    جسٹس انور ظہیرجمالی نے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: جسٹس انور ظہیر جمالی نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا، انور ظہیر جمالی پاکستان کے چوبیسویں چیف جسٹس بن گئے۔

    ایوان صدر میں چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، صدر ممنون حسین نے انور ظہیر جمالی سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کاحلف لیا، انور ظہیر جمالی اکتیس دسمبر دو ہزار سولہ تک فرائض انجام دیں گے۔

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ذکااللہ، فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے بھی شرکت کی۔

    تقریب میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور گورنرز سمیت دیگر نے بھی شریک تھے۔

    سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا شمار پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں ہوتا ہے، انھوں نے تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی میں پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کیا، جس کی پاداش میں معزول کر دیئے گئے۔

    وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، تیس دسمبر انیس سو اکیاون کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے، انیس سو اکہتر میں بیچلر کی ڈگری سندھ یونیورسٹی سے حاصل کی اور اسی جامعہ سے انیس سو تہتر میں قانون کی ڈگری لی، جس کے بعد آپ وکالت کے پیشے سے منسلک ہوگئے۔

    آپ دو سال تک حیدرآباد سندھ لاء کالج میں لیکچرار بھی رہے، مئی انیس سو اٹھانوے کو سندھ ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے، آپ ستائیس اگست دو ہزار آٹھ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے اور دو اگست دو ہزار نو تک فرائص سرانجام دیئے۔

    آپ تین اگست دو ہزار نو کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی قائمقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے۔

  • نامزد چیف جسٹس انورظہیرجمالی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    نامزد چیف جسٹس انورظہیرجمالی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد :  چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ عہدے کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے ۔ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وہ اکتیس دسمبر دو ہزار سولہ تک فرائض انجام دیں گے۔

    سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا شمار پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں ہوتا ہے، انھوں نے تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی میں پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کیا، جس کی پاداش میں معزول کر دیئے گئے۔

    وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، تیس دسمبر انیس سو اکیاون کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے، انیس سو اکہتر میں بیچلر کی ڈگری سندھ یونیورسٹی سے حاصل کی اور اسی جامعہ سے انیس سو تہتر میں قانون کی ڈگری لی، جس کے بعد آپ وکالت کے پیشے سے منسلک ہوگئے۔

    آپ دو سال تک حیدرآباد سندھ لاء کالج میں لیکچرار بھی رہے، مئی انیس سو اٹھانوے کو سندھ ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے، آپ ستائیس اگست دو ہزار آٹھ کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے اور دو اگست دو ہزار نو تک فرائص سرانجام دیئے۔

    آپ تین اگست دو ہزار نو کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی قائمقام چیف الیکشن کمشنر بھی رہے۔