Tag: Takes

  • برج خلیفہ پر بنائی گئی ویڈیو نے ول اسمتھ کی مقبولیت میں‌ مزید اضافہ کردیا

    برج خلیفہ پر بنائی گئی ویڈیو نے ول اسمتھ کی مقبولیت میں‌ مزید اضافہ کردیا

    دبئی : برج خلفیہ پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

    سوشل میڈیا کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے، کسی کو ٹویٹڑ زیادہ پسند ہے کسی کو فیس بک تو کسی کو انسٹاگرام، ہم اپنے دوستوں سے باتیں، تصاویر شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح ہالی ووڈ کی مشہور و معروف شخصیات بھی اپنے مداحوں سے رائے، تصاویر اور خبریں شیئر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    View this post on Instagram

    Pppsshhhhkkeewww⁣ ⁣ @willsmithsbucketlist

    A post shared by Will Smith (@willsmith) on

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شوخ مزاج اسٹار ول اسمتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر بنائی گئی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے بعد دس ویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ول اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود کو ’دبئی کا روحانی جانور‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں اور عجیب و غریب آوازیں بھی نکال رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ول اسمتھ کی ویڈیو کو اب تک صرف انسٹا گرام پر 78 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

  • یمنی افواج نے الحدیدہ کا کنٹرول سنبھال کر حوثیوں کے زیر استعمال ہتھیاروں کی تصاویر شائع

    یمنی افواج نے الحدیدہ کا کنٹرول سنبھال کر حوثیوں کے زیر استعمال ہتھیاروں کی تصاویر شائع

    صنعاء : سرکاری افواج اور سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کو باغیوں سے آزاد کروانے کے بعد حوثیوں کے زیر استعمال جنگی ساز و سامان کی تصاویر میڈیا پر جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی افواج نے سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب اتحاد کی معاونت سے یمن میں برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کو بغیر مسلح جد و جہد کے تسلیم ہونے پر مجبور کرنے کے لیے بحیرہ احمر پر قائم بندر گاہ کی ناکہ بندی کرتے الحدیدیہ کی جانب سے پیش قدمی شروع کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بندر گاہ کی ناکہ بندی کے دوران یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں اور فضائی کارروائیوں کے دوران 60 جنگجو جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے اتوار کے روز یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے نواحی علاقے کو حوثیوں سے آزاد کروانے کے بعد حوثی باغیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد جمع کیا گیا ہے۔

    یمن حکومتی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے قبضے سے میزائلوں، خودکار ہتھیاروں، مارٹر گولے، راکٹ لانچرز اور دیگر عسکری ساز و سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے حوثیوں کے زیر استعمال جنگی ساز و سامان کی تصاویر بھی میڈیا پر جاری کردی گئی ہیں۔

    یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے برآمد ہونے والے بارودی مواد اور جنگی ساز و سامان کو اپنے زیر انتظام علاقے میں بنائے گئے زیر زمین بنائے گئے گوداموں اور خفیہ اڈوں میں چھوپایہ گیا تھا۔

    یمنی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی شہر الحدیدہ کے اطراف میں واقع کھیتوں میں حوثیوں جنگجوؤں نے بیلسٹک میزائل اور لانچرز چھپائے ہوئے تھے، واضح رہے کہ حوثیوں نے ان میزائلوں کو سعودی عرب کی سرزمین اور یمن کے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے کھیتوں میں چھپایا ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے اپنے ہتھیاروں اور میزائلوں کو بڑی تعداد میں عوام کے گھروں اور گنجان آباد دیہاتوں میں چھپایا ہوا تھا، تاکہ حملوں کی صورت میں سرکاری افواج کے خلاف استعمال کیا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فضل الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کاحلف اٹھالیا

    فضل الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کاحلف اٹھالیا

    کراچی : سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے سندھ کے نگراں وزیراعلی کے عہدے کا حلف اْٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے عہدے کا حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاوٴس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی پْرقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فضل الرحمان نےنگراں وزیراعلیٰ سندھ کےعہدے کا حلف اٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔

    تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مئیر کراچی وسیم اختر، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، سابق صوبائی وزرا نثار کھوڑو ،ناصر حسین شاہ، صوبائی سیکریٹریز اور عمائدین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب کے موقع پر گورنر ہاوٴس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمن کو اپنی رہائشگاہ سے خصوصی پروٹوکول میں گورنرہاوٴس لایا گیا۔


    مزید پڑھیں : نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے فضل الرحمان کے نام کا اعلان


    خیال رہے کہ 2روز قبل نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فضل الرحمان کا نام فائنل کیا گیا تھا، نامزد نگراں وزیر اعلیٰ 2007 سے 2010 تک چیف سیکریٹری رہے، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے فضل الرحمان کا نام اپوزیشن جماعتوں نے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے نام کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا نام لانا چاہتے تھے جس پر تمام پارٹیوں کو اتفاق ہو، فضل الرحمان کو نگراں حکومت میں کام اور الیکشن کرانے کا تجربہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    قاہرہ: مصر کے نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر سمیت پورے عملے کو معطل کردیا وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کر کے واقعے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

    عرب نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیچ پر پوسٹ کردی۔

    ڈاکٹر کی جانب سے تصویر پوسٹ کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی جس کے بعد ڈاکٹر نے سیلفی ہٹالی تاہم انتظامیہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر اور اُس میں موجود تمام عملے کو معطل کردیا۔

    لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر البحیرہ صوبے میں وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر علاء عثمان نے سیلفی پوسٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انتظامی استغاثہ نے بھی سرزنش کے اقدامات سے قبل ڈاکٹر کو طلب کیا۔

    واقعے کے مرکزی کردار ڈاکٹر عبداللطيف عاشور نے آپریشن تھیٹر میں سیلفی لینے اور مریض کی حرمت پامال کرنے کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اجازت لینے کے بعد آپریشن کے دوران مریض کی تصویر لینا قانونی اور اخلاقی لحاظ سے کسی قسم کی خلاف ورزی شمار نہیں ہوتی بشرط یہ کہ تصاویر میں مریض کا چہرہ نظر نہ آئے۔

    عبداللطیف نے باور کرایا کہ وہ ایک بڑے ڈاکٹر ہیں اور ان کی اپنی ایک ساکھ ہے لہذا انہوں نے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی تاہم انہیں یہ خیال نہیں رہا کہ پس منظر میں کیا ظاہر ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد سیلفی لینے اور اپنی نوکری میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت تصویر میں نظر آنے والے دیگر عملے کو بھی معطل کرتے ہوئے تمام افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔