Tag: takes charge

  • وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نےعہدے کا چارج سنبھال لیا

    وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نےعہدے کا چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد: بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا، گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ کا قملدان سونپا تھا، اس سے قبل یہ عہدہ شہریار آفریدی کے پاس تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے تو سیکریٹری اعظم سلیمان نےاستقبال کیا،جس کے بعد انھوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی وفاقہ کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔

    خیال رہے چند عرصے قبل ہی حکومت نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تعینات کیا تھا، جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

    خیال رہےبریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ ننکانہ صاحب سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پرویزمشرف دورمیں آئی بی کےڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں خود کو نقصان پہنچنے کی صورت میں‌ جن افراد کو شامل تفتیش کرنے کی کا مطالبہ کیا تھا، ان میں اعجاز شاہ کا نام بھی شامل تھا۔

  • ایئرمارشل ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا

    ایئرمارشل ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا

    کراچی : ایئروائس مارشل(ر) ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا اور کہا جو کام نہیں کرے گا، اس کےخلاف کارروائی ہوگی‌۔

    تفصیلات کے مطابق ایئروائس مارشل(ر) ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا اور کہا پی آئی اے کی ترقی کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا، ادارے سے کسی کو بھی ملازمت سے نکالا نہیں جائے گا۔

    چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا جو کام نہیں کرے گا اس کےخلاف کارروائی ہوگی، غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

    یاد رہے 11 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایئروائس مارشل(ر) ارشد کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور چیرمین پی آئی اے کو کہا گیا تھا کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس، ایئروائس مارشل(ر)ارشد کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری

    خیال رہے پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب22کروڑروپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    بعد ازاں پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی ، جس کے مطابق دس سال میں پی آئی اے کے خسارے میں دو سو ستاسی ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 2008 میں یہ خسارہ باہتر ارب پینتیس کروڑ تھا، جو 2017 میں بڑھ کر 360 ارب11 کروڑ تک پہنچ گیا۔

  • امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    واشنگٹن :امریکہ کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا، علی جہانگیر صدیقی کو 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

    تفصیلات علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن میں قائم سفارتخانے کےعملے سے ملاقات کی اور کام کا آغاز کردیا۔

    علی جہانگیرصدیقی کچھ عرصے میں اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان میں نیب علی جہانگیر صدیقی کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی انکوائری کررہا ہے۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر 55 ارب روپے خورد برد کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔