Tag: takes oath

  • فلپائن کے سبکدوش صدر کی بیٹی نے عہدے کا حلف لے لیا

    فلپائن کے سبکدوش صدر کی بیٹی نے عہدے کا حلف لے لیا

    منیلا : فلپائن کے سبکدوش ہونے والے صدر روڈریگو دُوتیرتے کی صاحبزادی نے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ان کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے مسئلے سے نمٹیں گی۔

    محترمہ سارا دُوتیرتے نے گزشتہ روز جنوبی شہر دواؤ میں ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ اس شہر کی ناظم بھی رہی ہیں۔

    تقریب میں ان کے والد اور منتخب صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر بھی شریک ہوئے، نو منتخب صدر کے والد نے ملک پر آہنی گرفت کے ساتھ 1986 میں برطرف کیے جانے تک حکومت کی تھی۔

    محترمہ سارا دُوتیرتے 9 مئی کے انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ اور منتخب صدر مارکوس، 30 جون سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ منشیات کی لائی گئی تباہی کے باعث بچوں کو ایک پیچیدہ مستقبل کا سامنا ہے، کہا جاتا ہے کہ ان کے والد کے سخت گیر رویے سے ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

    تاہم بین الاقوامی فوجداری عدالت ان کے والد دُوتیرتے کے خلاف انسانیت کے خلاف ممکنہ جرائم کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ انہوں نے پولیس کو منشیات کا کاروبار کرنے والے مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا اختیار دیا تھا۔

    فلپائن کے انسانی حقوق کے گروپوں کو تشویش ہے کہ آیا نئی نائب صدر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی اور آیا ان کا نائب صدر کا عہدہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں رکاوٹ تو نہیں بنے گا۔

  • فرخ حبیب نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

    فرخ حبیب نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا، صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا، جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کرتے ہوئے فرخ حبیب کو مبارک باد دی۔

    خیال رہے عام انتخابات میں فرخ حبیب فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا ۔

    بعد ازاں سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

  • سبطین خان نے ایک بار پھر بطور صوبائی وزیر حلف اٹھالیا

    سبطین خان نے ایک بار پھر بطور صوبائی وزیر حلف اٹھالیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان نے ایک بار پھر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ، سبطین خان نے نیب کیس کی وجہ سے صوبائی وزارت سے استعفی دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کردی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورصوبائی وزراء شریک ہوئے۔

    تقریب میں سبطین خان نے ایک بار پھر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سبطین خان سے حلف لیا۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان جیل سے رہا

    یاد رہے جون 2019 کو نیب لاہور نے صوبائی وزیرجنگلات سبطین خان کوگرفتارکیاتھا، ان پرغیرقانونی ٹھیکوں کاالزام ہے، بعد ازاں وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے گرفتاری کے بعد استعفٰی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبھجوادیا تھا۔

    بعد ازاں ستمبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سبطین خان کے ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے سبطین خان وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی پی پی 88 میانوالی چار سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات و جنگلی حیات بنے، سبطین خان دو ہزار سات میں بھی صوبائی وزیر معدنیات رہ چکے ہیں۔

  • اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اسد عمر کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، جس میں اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر عارف علوی ان سے عہدے کا حلف لیا، اسدعمر کو منصوبہ بندی اوراسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق اسد عمر کو بھی وزارت دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع، اسد عمر کی واپسی

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشٹو ، خسرو بختیار کو وزیر پیٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وزارتوں کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

    واضح رہے رواں سال اپریل میں اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کردیئے تھے، فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ ، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت بنایا گیا تھا جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا تھا اور اسد عمر کی جگہ عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گیا تھا۔

  • چیف جسٹس کا دورہ روس ،جسٹس شیخ عظمت نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    چیف جسٹس کا دورہ روس ،جسٹس شیخ عظمت نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، جسٹس شیخ عظمت سعید چیف جسٹس آصف کھوسہ کے بیرون ملک دورے کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    تقریب میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا ، جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد کے روس کے سرکاری دورے پر جانے کے باعث قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر جسٹس شیخ عظمت سعید تمام امور دیکھیں گے۔

    چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس گلزاراحمد روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد 10ویں عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    یہ کانفرنس روس کے دارالحکومت ماسکو میں 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی اور اس میں شرکت کے لیے روس کے فیڈرل بیلف سروس کے سربراہ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دعوت دی تھی۔

    اس سے قبل مئی میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے 7 روزہ سرکاری دورہ روس کے موقع پر جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

  • جسٹس گلزاراحمد نے  قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جسٹس گلزاراحمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    کراچی : جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا ، جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف کھوسہ کے بیرون ملک دورے کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کےسینئرجج جسٹس گلزاراحمدنے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

    جسٹس مشیرعالم نے جسٹس گلزار سے ان کے عہدےکاحلف لیا، جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کے بیرون ملک واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمےداریاں نبھائیں گے۔

    حلف برادری کی تقریب میں سپریم کورٹ کےجسٹس مقبول باقر، جسٹس منیب اختر ،جسٹس سجاد علی شاہ،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس فہیم احمد صدیقی ،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عبدالملک گدی ودیگر ججزبھی شریک ہوئے۔

    صدرسندھ ہائی کورٹ بار محمد عاقل،صدر کراچی بار نعیم قریشی،،،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ بار کونسل سمیت دیگر بارز کے وکلاورہنما بھی تقریب میں موجود تھے۔

    واضح رہے 18 جنوری 2019 کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کاحلف اٹھا لیا

    جسٹس گلزار نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کاحلف اٹھا لیا

    اسلام آباد : جسٹس گلزار احمد نےقائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف کھوسہ کے دورہ روس کےدوران فرائص انجام دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزاراحمد نےقائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کاحلف اٹھالیا، جسٹس گلزار سےجسٹس عظمت سعیدشیخ نےعہدے کاحلف لیا۔

    جسٹس گلزار چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کےدورہ روس سےواپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمےداریاں نبھائیں گے۔

    کراچی میں تجاوزات سمیت کئی اہم مقامات کی سماعتیں جسٹس گلزارکی سربراہی میں کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

    واضح رہے 18 جنوری 2019 کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • بریگیڈیئر (ر) اعجازشاہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

    بریگیڈیئر (ر) اعجازشاہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ نےوفاقی وزیرکاحلف اٹھالیا، اعجاز شاہ کوپارلیمانی امورکی وزارت کا قلمندان دیاگیاہے، اعجازشاہ پرویزمشرف دورمیں آئی بی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیاگیا ، تقریب میں بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ نےوفاقی وزیر کاحلف اٹھالیا ،صدرعارف علوی نےاعجازشاہ سے حلف لیا۔

    اعجازشاہ کوپارلیمانی امورکی وزارت کا قلمندان دیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں : اعجاز احمد شاہ کو پارلیمانی امورکا وفاقی وزیر بنا دیا گیا

    یاد رہے 29 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان کے مشورے پر صدر مملکت نے بریگیڈیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری تھی، اس ضمن میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ سامنے آیا تھا، جس میں‌ انھوں‌ نے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعجاز شاہ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    خیال رہےبریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ ننکانہ صاحب سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پرویزمشرف دورمیں آئی بی کےڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں خود کو نقصان پہنچنے کی صورت میں‌ جن افراد کو شامل تفتیش کرنے کی کا مطالبہ کیا تھا، ان میں اعجاز شاہ کا نام بھی شامل تھا۔

  • جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

    لاہور : سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقائم چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بیرون ملک دورے پر ہیں۔

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قائم مقائم چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ، جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظور احمد ملک  نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں رجسٹرار اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

    حلف برداری کے بعدقائم مقائم چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے لاہور میں عدالت لگائی، جسٹس منظور احمد ملک بنچ میں شامل تھے، دو رکنی بنچ نےفوجداری اپیلوں کی سماعت کی، اس موقع پرسپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

    قائم مقائم چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ جمعہ تک فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

    خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ترکی کے دورہ پر بیرون ملک ہیں، چیف جسٹس 17دسمبر کو ترکی میں منائی جانے والی مولانارومی کی یاد میںسالانہ روحانی شب ’’شب عروس ‘‘ میں بھی شرکت کریں گے۔

    بعد ازاں چیف جسٹس عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب بھی جائیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ترکی کے سفیر نے ترکی کی آئینی عدالت کے سربراہ کی جانب سے دعوت دی تھی۔

    واضح رہے کہ آئین پاکستان کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا، چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینیر ترین جج عارضی طور پر  چیف جسٹس کی ذمہ داریاں  سنبھالتے ہیں۔

  • طاہرہ صفدر نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا حلف اٹھالیا

    طاہرہ صفدر نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا حلف اٹھالیا

    کوئٹہ : جسٹس طاہرہ صفدر نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا اور ملکی تاریخ میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس بلوچستان میں ہوئی ،جہاں جسٹس طاہرہ صفدر نے 19ویں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا حلف اٹھایا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں ججز، وکلا اور مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد طاہرہ صفدر ملکی تاریخ میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

    اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی تھے، جو آج 31 اگست کو  اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

    جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کون ہیں ؟

    جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر مشہور وکیل سید امتیاز حسین باقری حنفی، کی صاحب زادی ہیں، وہ 5 اکتوبر 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کنٹونمنٹ پبلک سکول کوئٹہ سے اور اپنا بیچلرز گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ سے کیا۔

    جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے اردو ادب میں ماسٹرز بلوچستان یونیورسٹی سے اور یونیورسٹی لاء کالج سے قانون کی اسناد 1980 میں حاصل کیں اور 22 اپریل 1982 کو مقابلے کا امتحان پبلک سروس کمیشن سے پاس کرنے کے بعد اپنا کیرئر بطور سول جج شروع کیا۔

    بعد ازاں 29 جون 1987 کو انہوں نے سنےئر سول جج کے عہدے پر ترقی پائی اور 27 فروری1991 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج بنیں اور پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ کے عہدے پر بھی کام کیا۔

    یکم مارچ1996 کو انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی، وہ 22 اکتوبر 1998 کو بطور رکن بلوچستان سروس ٹربیونل میں تعینات ہوئیں اور10 جولائی2009 کو انکی تعیناتی بطور چیرپرسن بلوچستان سروس ٹربیونل ہوئی۔7ستمبر2009 کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر عدالت عالیہ بلوچستان میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں اور 11 مئی2011 کو مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

    جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو تین ججوں پر مشتمل قائم کردہ خصوصی عدالت زیر دفعہ 4 کریمنل لاء امینڈمنٹ(اسپشل کورٹ) ایکٹ 1976برائے سماعت مقدمہ سنگین غداری بر خلاف سابق صدر جنرل پرویز مشرف میں بطور جج بحکم محررہ 22 نومبر 2013 مقرر کیا گیا۔

    جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر پہلی خاتون ہیں جو بلوچستان میں سول جج بنیں اور انہیں یہ امتیاز بھی حاصل رہا ہے کہ جن عہدوں پر انہوں نے کام کیا ہے وہ ان عہدوں پر کام کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہیں۔