Tag: takes oath

  • خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    پشاور : خیبرپختونخواکی کابینہ نے حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے ارکان سے حلف لیا، خزانہ کا قلمدان تیمور سلیم، محمد عاطف وزیر سیاحت اور شہرام ترکئی وزیر بلدیات بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو ٹیم مل گئی،گیارہ رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے کابینہ سے حلف لیا۔

    سابق وزیر تعلیم محمدعاطف کو نئی سرکار میں سیاحت کا قلمدان ملا، شہرام ترکئی وزیربلدیات کی کرسی پر براجمان ہوئے جبکہ وزیر صحت حشام امان اللہ خان ہیں۔

    تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ،اشتیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندر لودھی وزیر خوراک اور شکیل احمد کووزیرریونیو بنایا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کابینہ میں زراعت کی وزارت محب اللہ دیکھیں گے جبکہ سلطان محمد وزیر قانون اور ڈاکٹرامجد علی وزیر ڈویلپمنٹ بنائے گئے ہیں اور اکبر ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ وزیراعظم کے وژن پرعمل درآمد کے لیے پر عزم ہیں ، وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاحت کی وزارت کسی نے اپنی مرضی سے لی ، عمران خان سےدرخواست کی تھی سیاحت کی وزارت دی جائے۔

    عاطف خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دیکر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، سیاحت کے شعبے میں ترقی سے ذرائع آمدن بڑھائیں گے۔

    وزیر خزانہ تیمور سلیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےبڑی ذمےداری سونپی ہے ، صوبے کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے۔

    وزیر بلدیات شہرام ترکئی کا کہنا تھا پہلے سے زیادہ کام کریں گے ، پی ٹی آئی ایجنڈے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے جبکہ وزیرقانون سلطان نے کہا کہ کمزور طبقے کے لیے انصاف کی فوری فراہمی کے اقدامات کریں گے۔

    خیال رہے دو روز قبل خیبرپختونخوا کابینہ کیلئے وزراء اور ان کے محکموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک  کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے  6وزرا  نے حلف اٹھالیا، صدرممنون حسین نے وزرا سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے 6وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی ، تقریب میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی وفاقی کابینہ کے 6 وزرا نے حلف اٹھالیا، صدر ممنون حسین نے نگراں وزرا سے حلف لیا۔

    نگراں کابینہ میں عبداللہ حسین ہارون، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر، سید علی ظفر، محمد یوسف شیخ اورمسز روشن خورشید شامل ہیں۔

    نگراں وزیراعظم ناصرالملک بھی تقریب میں شریک تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ کا حجم انتہائی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حسین ہارون کو وزارت خارجہ ، علی ظفر کو وزارت اطلاعات، قانون وانصاف ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، اعظم خان کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کا قلمدان دیا جائے گا۔

    مسز روشن خورشید کو انسانی حقوق اور تعلیم جبکہ یوسف شیخ کو وزارت صنعت وتجارت، پورٹ اینڈ شپنگ کی ذمہ داری دی جائے گی۔

    کابینہ ڈویژن آج نگراں وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، تقریب حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے، جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

    نگراں وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا، شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے، انشا اللہ عام انتخابات بر وقت ہی ہوں گے۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا

    جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : جسٹس منصورعلی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے بطورسپریم کورٹ جج حلف اٹھایا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔

    تقریب میں ججز، سینئر وکلا، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز نے شرکت کی، ججز کے اہل خانہ اور عدالتی عملہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوا۔

    جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

    جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

    اسلام آباد : جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس دوست محمدخان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا ۔

    تقریب میں میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور رجسٹرار نے بھی شرکت کی جبکہ وکلاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

    چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے ہیں اور جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں قام مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ ہائیکورٹ کے 3 ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    سندھ ہائیکورٹ کے 3 ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق مستقل ہونے والے ججز سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے حلف لیا، حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس رشید سومرو،جسٹس ارشدحسین،جسٹس سلیم جیسر شامل ہیں۔

    تین ججز کے اضافے سے سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

    حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔