Tag: Takht Bhai

  • پاک فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    پشاور : پاک فضائیہ کا تربیتی گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ مردان کے علاقے تخت بھائی کے قریب گرکرتباہ ہوگیا ، تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جہاز محفوظ رہا۔

    واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے تاہم واقعے کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ

    یاد رہے 7 فروری کو پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا تھا تاہم زمین پرجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

    اس سے قبل 7 جنوری کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھے۔

  • ’پاکستان پرکشش ملک ہے‘: کینیڈین سفارت خانے کے وفد کا تخت بائی کا دورہ

    ’پاکستان پرکشش ملک ہے‘: کینیڈین سفارت خانے کے وفد کا تخت بائی کا دورہ

    مردان: کینیڈین سفارت خانے کے 10 رکنی وفد نے تخت بائی کا دورہ کیا، وفد نے تاریخی نوادرات کا جائزہ لیا اور ان میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین سفارت خانے کے ایک دس رکنی وفد نے پاکستان کے خوب صورت صوبے خیبر پختونخوا میں واقع تاریخی مقام تخت بائی کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان پُر امن ملک اور یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”کینیڈین وفد”][/bs-quote]

    وفد نے قدیم بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل آثارِ قدیمہ تخت بائی کے تاریخی نوادرات کا دل چسپی سے جائزہ لیا۔

    کینیڈین وفد کے ارکان نے آثارِ قدیمہ کے بارے میں پاکستانی ثقافتی حکام سے معلومات بھی حاصل کیں۔

    کینیڈین وفد نے تاریخی باقیات اور پاکستانی باشندوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے پُر کشش ملک ہے، پاکستان پُر امن ملک اور یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ تخت بائی پشاور سے تقریباًً 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جو اندازے کے مطابق ایک صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے، یہ مردان سے تقریباً 15 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  عالمی ورثے میں شامل پاکستان کے 6 مقامات


    گندھارا تہذیب کے ان تاریخی مقامات کی بحالی سے پاکستان کو سیاحت کی شکل میں زبردست فائدہ ہو سکتا ہے، چین، جاپان اور کوریا کے ہزاروں کی تعداد میں بدھ مت کے پیروکار ان علاقوں کا رخ کر سکتے ہیں جس سے معاشی طور پر پاکستان مستفید ہو سکتا ہے۔

    تخت بائی کو 1980 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا، کھدائی کے دوران یہاں سے بدھ مت کی عبادت گاہیں، صومعہ، عبادت گاہوں کے کھلے صحن، جلسہ گاہیں، بڑے بڑے ایستادہ مجسمے اور مجسموں کے نقش و نگار سے مزین بلند و بالا دیواریں دریافت ہوئیں۔

  • تخت بھائی سے لاپتہ ’تین سالہ بچی‘ مردہ حالت میں برآمد

    تخت بھائی سے لاپتہ ’تین سالہ بچی‘ مردہ حالت میں برآمد

    مردان:تخت بھائی سے لاپتہ ہونے والی بچی مردہ حالت میں پائی گئی ہے‘ میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق تخت بھائی کے محلہ میاں محب شاہ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی تین سالہ معصوم بچی مردہ حالت میں ایک نالی میں پائی گئی ہے۔

    پولیس نے معصوم بچی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔

    کم سن بچی تین روز قبل اپنے محلے سے لاپتہ ہوئی تھی ۔ اہل خانہ اور اہلِ محلہ انتہائی شدت سے اسے تلاش کررہے تھے۔ تلاش کے لیے بچی کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر محدود مہم بھی چلی تاہم ساری تدبیریں بے سود چلی گئیں۔

    پولیس ا س معاملے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں