Tag: talab

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں گورنر ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سند ھ اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں ہوگا۔ وزیر اعلی سندھ کی زیرِ صدارت اجلاس میں قومی ایکشن پلان میں پیش رفت کے حوالے سے غور کیاجا ئے گا۔

    جس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت حساس اداروں کے نمائندے شریک ہونگے،ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے قومی ایکشن پلان پر پیش رفت کے لئے طلب کیا جاتا ہے۔اجلاس میں کراچی آپریشن مزید تیز کرنے پراتفاق کئےجانےکابھی امکان ہے۔

  • لکھوی کی رہائی : دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    لکھوی کی رہائی : دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

    اسلام آباد : پاکستانی دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا، حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی عدالتی فیصلہ ہے اس فیصلے پر بھارتی حکومت کاتبصرہ کرنا درست نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

    اس پر بھارتی حکومت کا رد عمل غیر مناسب اور سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

    واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے رد عمل میں بھارتی وزیر داخلہ کرن رجی جیو نے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں ذکی الرحمان لکھوی کے ملوث ہونے سے متعلق دستاویزات پاکستانی عدالت میں پیش نہیں کی گئیں۔ اسی لئے عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

  • اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے پاک فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں دونوں قومی ادارے پاکستان تحری انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی حمائیت اور مدد کررہے ہیں۔

    ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور پاک فوج نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے غیر مشروط حمائیت کی ہے، یہ نہائیت افسوسناک ہے کہ پاک فوج کو ان تمام تنازعات میں گھسیٹا جا رہا ہے ، پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے غیرمعمولی کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب کرلی، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    مذکورہ کانفرنس کل ہونا تھی، جو اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج شام ہی طلب کر لی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہوگی۔

  • سپریم کورٹ نےعمران خان اورطاہرالقادری کوکل طلب کرلیا

    سپریم کورٹ نےعمران خان اورطاہرالقادری کوکل طلب کرلیا

       اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان اورطاہرالقادری کوکل عدالت میں اپنےموقف کی وضاحت پیش کرنےکاحکم دےدیا۔ سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام اوردھرنوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نےکی۔ اعلیٰ عدالت نےدلائل سُننے کے بعد عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کونوٹسز جاری کردیئے اورعدالت میں اپنے موقف کی وضاحت کرنےکا حکم دیا۔

    چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا راستے بند ہونے کے باعث متعددوکلا عدالت نہیں پہنچ سکے،، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ احتجاج کرنا کسی کاحق ہے تو وہ اس طرح نہیں ہوسکتاہے کہ دوسرے کی حق تلفی ہو، آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی آڑ میں غیر قانونی طور پرحکومت کے خاتمہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    آئین میں حکومت ختم کر نے کےطریقےموجودہیں۔ اُن سےہٹ کرکوئی بھی طریقہ غیرآئینی ہوگا۔کسی کواجازت نہیں دی جاسکتی کہ آزادی اظہاررائےکی آڑمیں انتشار پھیلانےکی کوشش کرے

  • پرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    پرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    اسلام آباد : چیئر مین پیمراپرویزراٹھورنےاپنی معطلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

    معطل چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیمر امیں اُن کا تقرر وزیر اعظم نے اپنے قانونی اختیار کے تحت کیاتھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا ان کی معطلی کا فیصلہ وزیراعظم کے اختیارت میں مداخلت کے مترداف اور قانون کے منافی ہے۔ اُن کے تقرر میں کسی قانون اور ضابطے کی کوئی خلاف وزری نہیں کی گئی، لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں۔