Tag: talal chaudary

  • نوازشریف پہلےبھی وزیراعظم تھے پھروزیراعظم بنیں گے ،طلال چوہدری

    نوازشریف پہلےبھی وزیراعظم تھے پھروزیراعظم بنیں گے ،طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، روکنےوالے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آمروں کی آئین میں ترامیم ن لیگ ہی ختم کرے گی ، آمر کی گئی ترمیم کوکل جمہوری طریقےسےنکال دیا، کوئی ایسی ترمیم نہیں کی جو دیگرممالک میں نہ ہو۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، جو قانون اورجمہورسے آئے اسے کوئی نہیں روک سکتا، روکنے والے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے، وہیں سیاست کرینگے جس کی قیادت بھی ن ہو اورپارٹی بھی ن ہو۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنےوالےڈیل کی بھیک مانگ رہے تھے، آج نوازشریف ن لیگ کےصدرہوں گےاورکل پھروزیراعظم بنیں گے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کے ہر کیس میں عجلت سے کام لیا گیا، طلال چوہدری


    رہنما مسلم لیگ ن نے احسن اقبال کو داخلے سے روکنے کے واقعہ پر کہا کہ کل جو ہوا وہ منصوبہ بندی تھی یا کسی کے کہنے پر ہوا،تحقیقات ہونگی، کل کے معاملے کی تحقیقات گھنٹوں میں ہی ہوگی، جمہوری حکومت کے ہوتے عدالت کو تالہ نہیں لگنے دیں گے، کل کےواقعےکی رپورٹ سب سے پہلے وزیرداخلہ کےپاس آئے گی، تحقیقات کی جارہی ہیں قانون کی خلاف ورزی کس نےکی۔

    شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہجسے انگلش میں نام لکھنانہیں آتا وہ ہزارصفحات کیسے لکھوا کر لاتا ہے، انگریزی میں نام نہ لکھ پانے والے شیخ رشید ہزاروں صفحے کس سے لکھواتے ہیں،طلال چوہدری

    انکا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی دفعات حلف نامےمیں پہلے کی طرح موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، طلال چوہدری

    ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو طویل وقت دینے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہیں، ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہا ہے، نوازشریف کے ہر کیس میں عجلت سے کام لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص خود کو صاف ستھرا ظاہر کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے، عوامی طور پر نااہل عمران خان کو مزید نااہل کرانے کی ضرورت نہیں، عجلت میں فیصلے کرنے سے انصاف پر سوالات اٹھتے ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو طویل وقت دینے پر سپریم کورٹ کی تعریف کرتے ہیں، ہمیں توگھنٹوں اورعمران خان کو24دن کاوقت مل رہاہے، ہمیں سپریم کورٹ کی جانب سے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، عمران خان باربارسپریم کورٹ میں اپنامؤقف تبدیل کررہےہیں، کبھی جمائماسےقرض کبھی کرکٹ کی کمائی کا ذکر کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نیازی سروسز ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کہتے ہیں غلطی ہوگئی معاف کردیں، نوازشریف کےہرکیس میں عجلت سےکام لیاگیا، نوازشریف کو نااہل کرنے سیاست سے ہٹانے کی بہت جلدی ہے، اتنی جلدی کیوں ہےوجہ توبتائی جائے۔

    مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں اسحاق ڈار پر 48گھنٹے میں فردجرم لگائی گئی، ہمارےخلاف کیسزمیں جلدی کیوں ہے ہم پھر بھی صبر کررہے ہیں، ہمارے پیش ہونے سے نظام عدل میں خامیاں واضح ہورہی ہیں، اہل اورنااہل کافیصلہ صرف عوام کی عدالت کوکرنےدیاجائے، خفیہ اداروں کو متنازع بنانے سے قومی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔

    طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو پڑھانے والے کچھ اچھا پڑھایا کریں، عمران خان کو چند روز سے اداروں پر تنقید کسی کے کہنے پر کر
    رہےہیں، کیا ہر کام اب عدالت میں چیلنج ہوگا، ہم عدالتوں کے کندھوں پر کتنا سیاسی بوجھ ڈالیں گے، سیاسی معاملات کو عدالتوں کے کندھوں پر رکھ کر حل نہ کریں۔

    عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیا ہے ،حنیف عباسی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کےکیس میں نئےنئےانکشافات ہورہےہیں، عمران خان نےعدالت میں غلط اورجعلی ثبوت پیش کیے، آج کیس کے دوران نیا کردار طاہرعلی منظرعام پر آیا ہے۔

    حنیف عباسی نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا پولیس کا بیڑاغرق کردیا ہے، عمران خان بتائیں ساڑھے4میں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ پشاورہائیکورٹ نے تعلیم اورصحت سے متعلق ازخود نوٹس لے رکھا ہے، عمران خان نے نوجوانوں کو بدتہذیبی اور بدتمیزی سکھائی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیس میں نااہل ہونےجارہےہیں، عمران خان کونوازشریف فوبیاہوگیاہے، پاناماکیس میں توصرف ایک اقامہ ملا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زبان پھسل گئی، طلال چوہدری نے نوازشریف کو مرحوم کہہ دیا

    زبان پھسل گئی، طلال چوہدری نے نوازشریف کو مرحوم کہہ دیا

    اسلام آباد : پاناما کیس میں شریف خاندان کی بے گناہی ثابت کرتے ہوئے طلال چوہدری کی زبان لڑکھڑا گئی، موصوف جوش خطابت میں وزیراعظم نوازشریف کو مرحوم کہہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما تحقیقات کا دباؤ ہے یا جےآئی ٹی رپورٹ کا خوف، پاناما کیس لیگی رہنماؤں کے اعصاب پر سوار ہے، منی ٹریل کے سوالات پریشان لیگی رہنماؤں کی زبان دماغ کا ساتھ چھوڑنے لگی۔

    پاناما کیس کے الزامات کی زد میں آنے والے شریف خاندان کا دفاع کرتے کرتے لیگی رہنما جوش خطابت میں ہوش بھلانے لگے ہیں۔ اپنے لیڈر کی بےگناہی کی وضاحتیں دینے والے اپنے قائد کو مرحوم کہہ گئے۔

    جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کی چھٹی پیشی پر لیگی رہنما طلال چوہدری اپنے قائد سے وفاداری نبھاتے ہوئے تھکاوٹ کا شکارتھے یا پھر یادداشت کی کمزوری کے باعث حوالات میں نواز شریف کے ساتھ مشرف کا بھی ذکر کربیٹھے۔

    فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’حسین نواز کی منی ٹریل ان کے مرحوم والد سے لے کر اس کے اپنے تک کا ایک ایک سچ قوم بھی جانتی ہے‘‘ ۔


     مزید پڑھیں: جے آئی ٹی کا تماشا ایک ہفتہ کا رہ گیا، طلال چوہدری


    ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نےبھی اسی کہانی پر نواز شریف کا ٹرائل کرنے کی کوشش کی وہ کہانی سچی ہوتی تو ثابت ہوتی، اس وقت تو پراسیکیوٹر بھی اپنا تھا جج بھی پی سی او زدہ تھے، اور ’’جب مشرف اور میاں نواز شریف بھی قید میں تھے‘‘۔

  • پاناما جے آئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، طلال چوہدری

    پاناما جے آئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، طلال چوہدری

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، جے آئی ٹی تحقیق کرے تذلیل نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک بار پھر پاناما جے آئی ٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی قطری شہزادے کا بیان کیوں نہیں لے رہی ، قطری شہزادے پیچھے پیچھے اور جےآئی ٹی آگے بھاگ رہی ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ جےآئی ٹی کا تماشا ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، اپنے اصولوں سے نہ پہلے پیچھے ہٹے اور نہ اب ہٹیں گے، پاکستان میں کبھی کسی نے 3نسلوں کا حساب نہیں دیا، محمد نوازشریف پر پہلے بھی وار ہوچکے ہیںں، ہم نے 70سال کی منی ٹریل عدالت میں دی ہے۔

    ریمنڈر ڈیوس کی کتاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ریمنڈ ڈیوس نے جو کچھ لکھا ہے، اس پرکارروائی کیوں نہیں ہوتی۔

    طلال چوہدری نے مزید کہا کہ تحفظات کے باوجود نوازشریف جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، مریم نوازکا جےآئی ٹی میں پیش ہونا بڑا فیصلہ ہے ، مریم نوازکا قصور یہ ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہیں، سچ نوازشریف کے ساتھ ہے جیت بھی ان کی ہی ہوگی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔