Tag: Talal Chaudhry

  • بانی پی ٹی آئی قید تنہائی نہیں قید عیاشی کاٹ رہے ہیں: طلال چوہدری

    بانی پی ٹی آئی قید تنہائی نہیں قید عیاشی کاٹ رہے ہیں: طلال چوہدری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قید تنہائی نہیں قید عیاشی کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کردیں، تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ تصاویر دیکھ کر لگ رہاہے بانی پی ٹی آئی قید تنہائی نہیں قید عیاشی کاٹ رہے ہیں، اتنی عیاشی تو گھر پر بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی جیب سے سائفر نکال کر لہرایا پھر کہا کہ وہ صرف کاغذ تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں من پسند سہولتیں مل رہی ہیں، انہیں ضرورت سے زیادہ سہولتیں مل رہی ہیں، ملازم بھی موجود ہے، بس اب صرف ناردرن ایریاز کے ٹرپ کی آفر کرنا رہ گیا ہے۔

  • الیکشن کے دوران کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے، ن لیگی رہنما دھمکیوں پر اتر آئے

    الیکشن کے دوران کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے، ن لیگی رہنما دھمکیوں پر اتر آئے

    چشتیاں : مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے آرپی او اور کمشنر چشتیاں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کسی کارکن کو پکڑا تو تمہارا منہ توڑ دیں گے۔

    تفصیلات مطابق چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پی اور کمشنر چشتیاں کو پیغام ہے کسی کارکن کوپکڑاتوتمہارامنہ توڑ دیں گے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان7 ستمبرکو چشتیاں جلسہ کرنے آئے گا تو مریم نواز بھی آئیں گی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ووٹ مانگنے نہیں آیا پاکستان کا مقدمہ رکھنے آیا ہوں، ایک سیٹ جیتنے ہارنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سےپہلےنوازشریف پاکستان آئیں گے اور نوازشریف کوہم چوتھی باربھی وزیراعظم بنائیں گے۔

    ن لیگی رہنما نے پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دارعمران خان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہم نےآئی ایم ایف سےقرضہ لیا جوپاکستان کی ترقی پرلگایا، ہم نےمشکل فیصلےاپنی قوم کیلئے کیے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بجلی قیمتوں میں اضافے پر ناراض ہوکرمیٹنگ سےچلےگئےتھے، یہ تو کہتے تھے ٹکر کے لوگ ملےہیں اب کوئی انصافی نظرنہیں آتا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کواجازت ملتی توعمران خان کیخلاف تمام حلقوں سےلڑتا۔

  • ہراساں کرنے کا الزام:  طلال چوہدری پرن لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں کا تشدد

    ہراساں کرنے کا الزام: طلال چوہدری پرن لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں کا تشدد

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا ، جس کے باعث ان کا بازو 2جگہ سے فریکچر ہوگیا ، طلال چوہدری نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری نے ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    جس کے بعد خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر تشدد کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کابازو 2جگہ سے فریکچر ہوا جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، طلال چوہدری کے بائیں بازو کی سرجری کردی گئی ہے۔

    تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

  • توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی نظرثانی درخواست مسترد

    توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی نظرثانی درخواست مسترد

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی نظرثانی درخواست مسترد کردی، عدالت نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے  پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سجاد علی اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل تھے۔

    سپریم کورٹ نےتوہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی درخواست مسترد کردی۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی اور پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دیا گیا جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : طلال چوہدری کی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عدالت میں 2 گھنٹے 5 منٹ قید کی سزا کاٹی تھی ، بعد ازاں طلال چوہدری نے اپنی نااہلی کے فیصلے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالتی فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں اسے کالعدم قرار دیا جائے، شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا۔ استغاثہ کے مؤقف کو اہمیت دی گئی لیکن دفاع کو نظر انداز کیا گیا۔

    درخواست میں مزید کہا تھا کہ استغاثہ کے خلاف مواد کے باوجود درخواست گزار کو شک کا فائدہ نہیں دیا گیا، الزام ثابت کیے بغیر سزا دی گئی۔ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے بے قاعدگیاں اور خلاف قانون پہلو موجود ہے۔

  • طلال چوہدری توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ 2 اگست کو سنایا جائے گا

    طلال چوہدری توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ 2 اگست کو سنایا جائے گا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہینِ عدالت کا محفوظ شدہ فیصلہ جمعرات 2 اگست کو سنائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف 11 جولائی کو توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے کے دن ملزم کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سنائے گا، سابق وزیرِ مملکت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ فیصلہ انتخابات کے بعد سنایا جائے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کو انتخابات سے قبل نہال ہاشمی اور دانیال عزیز کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلوں نے سیاسی دھچکا پہنچایا تھا جس سے ن لیگ شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔

    توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو فیصلے کے دن حاضری یقینی بنانے کا حکم

    طلال چوہدری کی نا اہلی کی صورت میں مسلم لیگ ن کے سر پر ایک اور تلوار لٹکنے لگی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیصلہ طلال چوہدری کے خلاف آئے گا۔

    واضح رہے کہ طلال چوہدری کے خلاف پندرہ مارچ کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی تھی۔ لیگی رہنما پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو فیصلے کے دن حاضری یقینی بنانے کا حکم

    توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو فیصلے کے دن حاضری یقینی بنانے کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلے کے دن عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا، عدالتی بینچ نے طلال کو فیصلے کے دن حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

    فیصلہ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے محفوظ کیا، قبل ازیں سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ انتخابات کے بعد تک ملتوی کیا جائے۔

    وکیل کی استدعا پر ریمارکس دیے بغیر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہم نے فیصلے کی تاریخ نہیں دی۔ دوسری طرف اس کا امکان ہے کہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ الیکشن کے بعد آئے گا۔

    عدالتی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے وکیل سے کہا ’فیصلے کے دن طلال چوہدری کمرۂ عدالت میں حاضری یقینی بنائیں۔‘

    توہین عدالت کیس میں دانیال عزیزنااہل قرار


    واضح رہے کہ طلال چوہدری کے خلاف پندرہ مارچ کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی تھی۔

    لیگی رہنما پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے تھے۔

    سپریم کورٹ‌ نے نہال ہاشمی کی تحریری معافی قبول کر لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری

    عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں، طلال چوہدری

    جڑانوالہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹیاں بنانے سے لوگ ایم این اے یا ایم پی اے نہیں بنتے، عمران خان، وزیر اعظم ووٹوں سے بنتا ہے لوٹوں سے نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، طلال چوہدری نے کہا کہ عوام الزام لگانے اور پارٹیاں بدلنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، مخالفین کی امیدیں اب بھی پوری نہیں ہوں گی۔

    [bs-quote quote=” ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”طلال چوہدری”][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا مقدمات ختم ہوں گے، ہم پہلے بھی ڈٹ کر لڑے، حساب دینے کو تیار ہیں، گزشتہ پانچ سال کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، مخالفین کسی دوسرے طریقے سے ہمیں باہر کرنا چاہتے ہیں۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی جنونیت کا خاتمہ کریں گے ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا ، نوازشریف خلائی مخلوق کے خلاف لڑ رہے ہیں، ہم بلٹ کا جواب بیلٹ سے دیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کاوزیراعظم اوروزیرخارجہ بےمعنی بات پر نااہل کردیا جائے اور جس ملک کاوزیرداخلہ زخمی ہو اس ملک کےمستقبل پرسوال تو اٹھتےہیں، پاکستان کےعوام،سیاسی جماعتوں اورخلائی مخلوق کو سوچنا چاہیے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو نااہل کیا گیا،کوئی کرپشن نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، طلال چوہدری

    حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تمام کام اکیلے خود نہیں کرسکتی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنا ہوں گے، خصوصی افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق ہیں، ملک میں خصوصی افراد سے متعلق قانون سازی کا فقدان ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ خصوصی افراد سے متعلق دستیاب قوانین پر عملدرآمد نہیں ہورہا، خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی بارے میں قانون بن چکا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے، پارلیمنٹ نے سب سے زیاددہ قانون سازی کی ہے، اسلام آباد میں معذور افراد کیلئے خصوصی ریمپس بنادئیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب، اسلام آباد میں معذور افراد کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، موجودہ حکومت خصوصی افراد کو ترجیح دے رہی ہے، وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام میں معذذور افراد کا خصوصی کوٹہ مقرر ہے۔

    طلال چوہدری کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے زیادہ بااختیار ہوچکے ہیں، جی ڈی پی کا 4 فیصد شعبہ تعلیم پر خرچ ہونا چاہئے، معذور ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کے اقدامات خوش آئند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

    توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پرطلال چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کرانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنا وکیل کرنا ہے جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔

    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    جسٹس اعجازافضل نے سوال کیا کہ کیوں نہ آپ کو3 سال کی مہلت دے دیں ؟ انہوں نے استفسار کیا کہ وکیل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟۔

    طلال چوہدری نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے وکلا مصروف ہوتے ہیں اس لیے وقت مانگا ہے۔

    سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔


    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


    خیال رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    بعدازاں عدالت عظمیٰ نے وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 7 فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جڑانوالہ جلسے میں‌ لیگی رہنما طلال چوہدری نے اعلیٰ عدلیہ اور معزز ججز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔


    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی


    واضح رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں سینیٹرنہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو ان کی حالیہ تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا. طلال چوہدری کو6 فروری کوعدالت میں پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ جڑانوالا جلسے میں‌ لیگی رہنما نے اعلیٰ عدلیہ اور معزز ججز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے تھے.

    سپریم کورٹ نے تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت کو6 فروری کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے.

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد انھیں دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی.

    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

    نہال ہاشمی کے بعد اب طلال چوہدری کو اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے.

    شیخ رشید اور فواد چوہدری کا ردعمل

    طلال چوہدری کو جاری ہونے والے نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کا شمار کرائے کے لوگوں‌ میں‌ ہوتا ہے، یہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے، طلال چوہدری پرویز الہیٰ‌ کے جلوس کے آگے ڈانس کرتے تھے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے نہال ہاشمی اور طلال چوہدری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں نونہال قرار دیا ہے. انھوں‌نے کہا، دونوں رہنما سپریم کورٹ سے متعلق ایسی زبان استعمال کرتے تھے، جیسے گھر میں لوگ دوستوں کے بارے میں استعمال کرتے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔