Tag: Talent

  • کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر، بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالا

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر، بہترین ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالا

    کراچی: خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والی کھلاڑی کی کھوج صوبہ پنجاب میں اختتام پذیر ہوگئی، کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات سے صادق آباد تک کراچی کنگز کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے بہترین ٹیلنٹ بھی ڈھونڈ نکالا۔

    کراچی کنگز نے جو وعدہ کیا، پورا کر دکھایا، ٹیلنٹ کی کھوج خیبرپختونخوا سے شروع ہوئی اور صوبہ پنجاب میں آکر مکمل ہوئی۔

    سوات سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ہزاروں کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، شہر اقبال سیالکوٹ سے صادق آباد تک کراچی کنگز کا ڈنکا بجتا رہا۔

    پرجوش انداز سے ٹیم کراچی کنگز کا استقبال ہوا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بلے بازوں کی مہارت کو جانچا گیا، بالنگ میں لائن اور لینتھ دیکھی گئی۔

    نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا، کراچی کنگز کا مقصد ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا ہے۔

    دو روز قبل ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ پنجاب کے ضلع بورے والہ پہنچ تھا، کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑی کی کھوج لگائی تھی۔

    اس دوران بہت سے باصلاحیت نوجوانوں نے اپنے اندر چھپے کرکٹ کے جنون کو کراچی کنگز کے پلیٹ فارم پر پیش کیا تھا۔

  • ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ بورے والہ پہنچ گیا

    ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ بورے والہ پہنچ گیا

    لاہور: ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ بورے والہ پہنچ گیا، کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑی کی کھوج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ میں ملک کے مختلف شہروں سے بچے اور نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں آج بُورے والہ میں کھلاڑی کی کھوج کی جائے گی۔

    قبل ازیں خانیوال کے شبیر اسٹیڈیم میں بہترین بالرز، فیلڈرز اوربیٹسمین کا امتحان بھی لیا گیا۔

    ٹیلنٹ کی تلاش میں کراچی کنگز کا قافلہ ہری پور پہنچ گیا

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ہری پور میں باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج لگائی گئی تھی۔

    ہری پور میں ٹیلنٹ کی تلاش میں بچوں اور نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف اور سابق کرکٹر ارشد خان نے لیے تھے۔

    کراچی کنگز کا اگلا اسٹاپ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا، جہاں ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں ٹرائلز 21 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے پُر عزم ہو کر ’کھلاڑی کی کھوج‘ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سوات سے آغاز کیا، دو روز قبل اس کھوج میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز دینے پہنچ گئی تھی۔

  • پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کا پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کا دورہ

    پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کا پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کا دورہ

    فاٹا: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ٹیم نے پاک فوج کے تعاون سے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اس موقع پر یونس خان اسٹیڈیم میں فاٹا کے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیم نے پاک فوج کی مدد سے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم نے قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے۔

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوابشاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب

    پی سی بی ٹرائل ٹیم مشتاق احمد، شاداب خان، یاسر شاہ اور علی ضیا پر مشتمل تھی جبکہ شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے کھلاڑی اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل اکیڈمی سے تربیت لیں گے، جس کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیم میں موجود سابق اور موجودہ اسٹار کھلاڑیوں کو دیکھ کر فاٹا کے نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ اس موقع پر جدید اسپیڈ مشین سے نوجوانوں کی بولنگ رفتار اور صلاحیتوں کو بھی جانچا گیا۔

    پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ کے نام پرعمردرازکھلاڑی بلا لیے

    کرکٹ سے متعلق خصوصی پروگرام سے نوجوانوں کھلاڑیوں کو ملکی وغیر ملکی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا جس کے لیے فاٹا کے  نوجوانوں نے یونس خان اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹرائل میں بھرپور شرکت کی اور اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کا خوب اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی سی بی، یوکے الیون میچ سے دہشت گردوں کے بیانیےکی شکست ہوئی دوسری جانب ملک میں پاکستان سوپر لیگ جیسے بڑے ایونٹ کے انعقاد سے عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی اور پاکستان آرمی نے کرکٹ کے کھیل کی ملک میں واپسی کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نجم سیٹھی سے جلد ملاقات کروں گا، شاہد آفریدی

    نجم سیٹھی سے جلد ملاقات کروں گا، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے خدا نے جو عزت دی اُسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، اس احترام کے باعث مداحواں سے جو پیار ملا میرے لیے وہ بھی کافی ہے تاہم الوداعی میچ کے حوالے سے جلد اہم ملاقات کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستان سپر لیگ جیسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نئے چہرے سامنے لانے کے لیے بہت حد تک کارگر ثابت ہوں گے۔

    پڑھیں:  الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

     انہوں نے کہا کہ قومی اسٹارز کو اس طرح سے الوداع نہیں کرنا چاہیے اس رویے سے نوجوانوں میں بہت مایوسی ہوتی ہے، آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ’’الوداعی میچ کے حوالے سے جلد نجم سیٹھی سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کروں گا، اس کے بعد کرکٹ بورڈ کے پلان کا پتہ چل جائے گا‘‘۔

    پی ایس ایل میں حصہ لینے کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’بی پی ایل سمیت تمام لیگز میں حصہ لیتا رہوں گا جس کے لیے کل سے باقاعدہ بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس اسٹارٹ کررہا ہوں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  کاؤنٹی کھیل کرفارم اورفٹنس ثابت کروں گا، شاہد آفریدی

     سابق کھلاڑیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ’’جاوید میاں داد کو ہمیشہ پیسوں کی فکر رہی ہے جس کے باعث اُن کی شخصیت متاثر ہوئی ، اس کے برعکس عمران خان نے کرکٹ سے کبھی پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی بس دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہی فرق ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  مجھے آج قوم نے فیئر ویل دے دیا ، شاہد خان آفریدی

    یاد رہے شاہد آفریدی کے الوداعی میچ کے حوالے سے چیف سیلکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’’شاہد آفریدی کو الوادعی میچ دینے کا اختیار بورڈ کے ہاتھ میں ہے تاہم میرے پاس صرف کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اختیار ہے‘‘۔