Tag: Talent Hunt Program

  • کراچی کنگز : سوات سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جوش وخروش

    کراچی کنگز : سوات سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جوش وخروش

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ثابت قدم ہے، کھلاڑی کی کھوج کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا سوات سے آغاز کردیا گیا، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز دینے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا، کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آج سے سوات میں شروع ہوگیا، نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد منگورہ گراؤنڈ میں ٹرائلز دینے پہنچ گئی۔

    اس موقع پر نوجوان کرکٹرز نے موقع دینے پر کراچی کنگز کا شکریہ ادا کیا، مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹرائلز میں بہترین بالر، بیٹسمین اور وکٹ کیپر کا انتخاب کیا جائے گا۔

    پروگرام میں نوجوان کرکٹرز صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے اور کامیاب ہونے پر کراچی کنگز میں شامل ہونے کا موقع پائیں گے۔ سوات کے بعد خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی اور پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں کراچی کنگز کے ٹرائلز شروع کیے جائیں گے۔

    صوابی کے گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور پچ کو رولر لگادیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ، خانیوال، بورے والا اور صادق آباد میں نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے لانے کے لیے ٹرائلز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کیے جائیں گے۔

  • کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل، بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ثابت قدم ہے، کھلاڑی کی کھوج کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل ہوگیا، بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج اختتام کو پہنچی، حیدرآباد سے شروع ہونے والا سفر اندرون سندھ سے ہوتا ہوا کراچی میں ختم ہوگیا۔ اندرون سندھ چودہ روز میں سات شہروں کے بعد شہر قائد سے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کھلاڑی کی کھوج مکمل ہوگئی۔

    فائنل فیز کا فائنل راؤنڈ کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، اس دوران دو روز میں بہتر سے بہترین کھلاڑی کی کھوج برقرار رہی۔

    اندرون سندھ سے شارٹ لسٹ ہونے والے بیس بہترین کرکٹرز نے بھی شہر قائد میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، فائنل راؤنڈ میں کوچز نے کرکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کھلاڑی شارٹ لسٹ کیے۔

    کھلاڑی کی کھوج کی اختتامی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شارٹ لسٹ کرکٹرز کو کراچی کنگز کی اعزازی ٹی شرٹس بھی پیش کی گئیں۔

    ٹیم کراچی کنگز کے اہم رکن شکیل سجاد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم ایسے شہروں سے کھلاڑی کھوج کرلائے ہیں جہاں کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم پلیٹ فارم کراچی کنگز نے فراہم کردیا ہے، اب کرکٹ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں بلکہ ابھر کر سامنے آئے گا، ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کرکٹرز پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی شان بنیں گے۔

    واضح رہے کہ برائٹو پینٹس کراچی کنگز نے اندرون سندھ ٹرائلز کے سات مراحل کا آغاز حیدرآباد سے کیا تھا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ ،نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

  • کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، لاڑکانہ سے بہترین کرکٹرزکا انتخاب

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، لاڑکانہ سے بہترین کرکٹرزکا انتخاب

    لاڑکانہ: کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے چھٹے مرحلے میں لاڑکانہ سے سلیکٹرز نے متعدد باصلاحیت کرکٹر شارٹ لسٹ کرلیے، اگلا مرحلہ دادو میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ اور سکھر کے بعد برائٹو پینٹس کراچی کنگز کے سلیکٹرز باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج کیلئے لاڑکانہ پہنچے۔

     برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے کے ٹرائلز لاڑکانہ میں منعقد ہوئے، دیگر شہروں کی طرح یہاں بھی نوجوان کرکٹرز کا جنون عروج پر تھا۔

    نوجوان کرکٹر کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے ٹرائل کو خوب سراہا۔

    کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے میں لاڑکانہ سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرنے پر وہ کراچی کنگز کے شکر گزار ہیں۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوابشاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب


    برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے ساتویں مرحلے کے ٹرائل جمعے کو دادو میں شیڈول ہیں جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں10سے13دسمبر تک منعقد ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، سکھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، سکھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب

    سکھر : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پانچویں مرحلے میں سکھر سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا، کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے، اگلا مرحلہ لاڑکانہ میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد، میر پور خاص، عمر کوٹ اور نواب شاہ کے بعد برائٹو پینٹس کراچی کنگز کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج کیلئے سکھر پہنچی۔

    برائٹو پینٹس کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے پانچویں مرحلے میں سکھر سے کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ٹرائلز نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

    کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر پہنچنے لگا، سکھر میں بھی نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد نے کراچی کنگز کے ٹرائلز میں انٹری دی۔ بیٹنگ ا ور بولنگ میں کھلاڑیوں نے خوب ٹیلنٹ دکھایا۔

    کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے ٹرائلز نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔ سکھرمیں بھی بہترین کھلاڑیوں کو شاٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کے چھٹے مرحلے کے ٹرائلز بدھ کو لاڑکانہ میں ہوں گے جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں10سے13دسمبر تک منعقد ہوں گے۔

  • کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوابشاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب

    کراچی کنگزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوابشاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب

    نواب شاہ : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلے میں نواب شاہ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا، کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے، اگلا مرحلہ سکھر میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق برائٹو پینٹس کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہیں، اس سلسلے میں سندھ کا چوتھا فیز نواب شاہ میں مکمل ہوگیا۔ جس میں کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کیے۔

    حیدرآباد اور میر پور خاص اورعمر کوٹ کے بعد نواب شاہ میں برائٹو پینٹس کراچی کنگز کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑی کی کھوج کیلئے نواب شاہ پہنچی۔

    صبح سویرے سے ہی نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نواب شاہ کے بلاول اسٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر  دکھانے کے لئے پہنچ گئی۔

    ٹرائلز کے دوران باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے ٹرائلز کو بے حد سراہا، اس موقع پر سلیکٹرز نے متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ بھی کیا۔

    منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ٹیلنٹ دکھانے کیلئے ہمیں بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔


    مزید پڑھیں: نئے ٹیلنٹ کی تلاش کراچی کنگز میرپورخاص پہنچ گئی


    واضح رہے کہ نواب شاہ کے بعد پانچویں مرحلے میں ٹرائلز چار دسمبر کو سکھر میں کے جنرل پی سی بی کرکٹ گراونڈ میں ہوں گے، جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 10 سے 13 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔

  • کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    حیدرآباد : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں سندھ کا پہلا فیز حیدرآباد میں مکمل ہوگیا۔ کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے،اگلا مرحلہ میرپورخاص میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کو کھلاڑیوں کی کھوج ہے، پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز دینے کیلئے کراچی کنگز کی کوششیں جاری ہیں۔

    اس حوالے سے کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ علی حسن کے مطابق نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہونے والے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، کوچز نے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اہم پلیٹ فارم قرار دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم کی رونقیں کراچی کنگز نے بحال کردیں، ایونٹ کے موقع پر کوچز فیصل اطہر اقبال امام شاہد قمبرانی کراچی کنگز کے آفیشلز نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہر طرف مسکراہٹیں بکھیر دیں۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز


    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اگلا مرحلہ میرپورخاص میں منعقد ہوگا، مستقبل کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے جو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کوشش کریں گے۔

  • کراچی کنگز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز

    کراچی کنگز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز

    کراچی : پی ایس ایل کراچی کنگز کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے اس سلسلےمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مستقبل کےاسٹارزجوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کو کھلاڑیوں کی کھوج ہے۔ پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز دینے کیلئے کراچی کنگز کی کوششیں جاری ہیں۔

    گذشتہ سال ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’’کھلاڑی کی کھوج ‘‘ میں شاٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرائلز لئےگئے۔ اس موقع پرپاکستان کی ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے میں مصروف رہے۔

    مستقبل کےاسٹارز کہتے ہیں کہ کراچی کنگز نے آگے بڑھنے کیلئے جو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کوشش کریں گے۔

    کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں شاٹ لسٹ ساڑھے تین سو لڑکوں کےٹرائلز دیں گے۔ ٹرائلز کا کل آخری روز ہے جس کے بعد چار ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کرایا جائےگا۔