اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا مزید میدان بنا رہے ہیں تاکہ پاکستان کو کھیلوں میں عظیم قوم بنا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا
کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ، اپنے اسپورٹس انفراسٹرکچر میں اصلاحات کر رہے ہیں، مزید میدان بنا رہے ہیں تاکہ پاکستان کو کھیلوں میں عظیم قوم بنا سکیں۔
Massive youth attendance at Kamyab Jawan talent hunt programmme in Islamabad on Monday. pic.twitter.com/TfLu4VcxpC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 8, 2021
یاد رہے وزیراعظم عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپورٹس باڈیز میں موجود مافیا کو ختم کرکے نئی پالیسی لائے ہیں ، کوشش ہے پاکستان انٹرنیشنل لیول کی اسپورٹس میں شرکت کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم میں مافیابیٹھے تھے اسے ختم کرنے کیلئے چوتھی اصلاحات لائےہیں ، ان نوجوانوں سے ہی پاکستان کے لئے ٹیلنٹ نکلے گا۔