Tag: Taliban

  • روسی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانون منظور

    روسی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانون منظور

    ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے افغان طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانون بل منظور کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ کی جانب سے نئے قانون کی منظوری کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے کالعدم تنظیموں پر پابندی پر عمل درآمد روکنے کاقانون منظور کر لیا ہے، قانون کی منظوری سے روس کے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    روس نے سال 2003 میں افغان طالبان کو دہشت گرد تنطیم کی فہرست میں شامل کیا تھا، پابندی کے باوجود روس نے مختلف مواقعوں پر طالبان سے براہِ راست رابطے کیے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بل روس کے لیے نہ صرف طالبان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے بلکہ ممکنہ طور پر شام کی حیات تحریر الشام جیسے دیگر گروپس سے رابطے بحال ہو سکتے ہیں۔

    بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر پوٹن کو بھیجے جانے سے پہلے جمعہ کو پارلیمنٹ میں مزید نظرثانی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے صدر پیوٹن پہلے ہی طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی قرار دے چکے ہیں۔

  • روس نے طالبان سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

    روس نے طالبان سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

    روس نے طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    ماسکو سے روسی سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پرکرلیا گیا ہے۔

    روس کی جانب سے 2003 میں طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے مطابق فیصلے کو حقیقت بنانے کے لیے مختلف قانونی طریقہ کار کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

    دوسری جانب امریکی اور برطانوی طیاروں نے الحدیدہ ایئرپورٹ، صنعا اور دمار شہر کو نشانہ بنایا۔

    یمن کے حوثی المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ امریکی اور برطانوی فضائی حملوں نے الحدیدہ ایئرپورٹ، صنعا اور دمار شہر پر بمباری کی۔

    یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواحی شہر‘یافا’کے ایک کلیدی ہدف پر حملے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

    امریکا کی 6 ریاستوں میں سیلاب سے تباہی، 223 ہلاک، متعدد لاپتا

    حوثیوں کے ترجمان یحییٰ السیری کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ یافا میں ایک کلیدی ہدف کو ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔