Tag: taliban attack

  • افغانستان : طالبان کا حملہ 17 افغان فوجی ہلاک

    افغانستان : طالبان کا حملہ 17 افغان فوجی ہلاک

    کابل : افغانی فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 17 افغان فوجی مارے گئے، حملے میں گیارہ فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں روایتی طور پر موسم بہار اور موسم گرما میں عسکریت پسندوں کی تحریک زور پکڑتی ہے دونوں فریقین کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں17 افغان فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔

    افغانستان میں بدھ کے روز علی الصبح دو شمالی صوبوں میں طالبان عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپوں پر حملہ کرکے 17فوجی ہلاک کردیئے جبکہ11 فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صوبہ قندوز کے شمال سے 15 کلومیٹر دور واقع شہر تلہکا میں جھڑپوں میں افغان فوج کے پانچ جوان ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

    دو گھنٹے کی لڑائی کے بعد طالبان جنگجوؤں کو واپس جانے پر مجبور کردیا گیا، اس دوران چار عسکریت پسند بھی مارے گئے، صوبائی حکومت کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    دوسری کارروائی میں شمالی صوبہ جوزجان میں ضلع آچا کے ایک اسٹریٹجک علاقہ بالا حصار میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر دھاوا بولا، اس دوران 12فوجی جوان اور 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ 5 فوجی اہلکار اور 10 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔

    علاوہ ازیں چار فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بھی بنا لیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے طالبان نے تاحال کسی قسم کی ذمہ داری یا کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا ہے۔

  • قندھار:ائیرپورٹ پر طالبان کے حملے میں 70افرادہلاک

    قندھار:ائیرپورٹ پر طالبان کے حملے میں 70افرادہلاک

    قندھار:‌افغانستان میں قندھار ائیرپورٹ پرطالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر ہوگئی، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل جبکہ پینتیس افراد زخمی ہوگئے.

    افغانستان کے شہر قندھار میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں طالبان شدت پسندوں، سکیورٹی افواج اور عام شہریوں سمیت ستر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق قندھار کے ہوائی اڈے پر ہونے والی جھڑپ میں متعدد افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

    وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں سینتیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں نوطالبان بھی شامل ہیں، طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ افغان اور غیر ملکی فوجوں کے خلاف ہے۔

  • طالبان کا افغانستان کے اہم شمالی شہر قندوز پر قبضہ، اپنا جھنڈا بھی لہرادیا

    طالبان کا افغانستان کے اہم شمالی شہر قندوز پر قبضہ، اپنا جھنڈا بھی لہرادیا

    کابل :‌طالبان نے افغانستان کے اہم شمالی شہر قندوز پر قبضہ کرلیا اور شہر کے مرکزی چوک پر اپنا جھنڈا بھی لہرادیا ہے.


    افغان حکومت اور فورسز ناکام ہوگئی، طالبان نے افغانستان کے شہر قندوز پر قبضہ کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے پیر کی صبح کارروائی کی، افغان ذرائع کے مطابق طالبان چار مختلف سمتوں سے شہر پر حملہ آور ہوئے اور افغان سیکیورٹی فورسز کو روندتے ہوئے شہر کے بڑے حصے پر قابض ہوگئے اور شہر کے مرکزی چوک پر اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا۔

    غیرملکی میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں طالبان کو شہر میں گشت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں شریعت نافذ کرکے مدرسے ، اسکول اور سڑکیں اور پل بنانا چاہتے ہیں اس کے علاوہ ان کا کوئی اور مقصد نہیں ہے.

    قندوز اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل شہر ہے، جو افغانستان کی چار مختلف سمتوں کو آپس میں ملاتا ہے، طالبان کی جانب سے قندوز پر قبضے کی یہ تیسری کوشش ہے جو اب تک کی خبروں کے مطابق کامیاب قراردی جارہی ہے۔

  • ملالہ یوسف زئی کا نام ’ملالہ‘ کیوں رکھا گیا: ڈاکیومنٹری

    ملالہ یوسف زئی کا نام ’ملالہ‘ کیوں رکھا گیا: ڈاکیومنٹری

    امن کے لئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن بہت کم افراد یہ بات جانتے ہیں کہ ملالہ کا نام 19ویں صدی کی ایک بہادر افغان لڑکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

    پشتون روایات کے مطابق میوند کی ملالائی 1880 میں برطانوی افواج سے نبد آزما ہونے والے ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کیا کرتی تھی اوراس مقصد کے لئے محاذ جنگ پر بھی جایا کرتی تھی جہاں ایک دن وہ گرفتار ہوئی اور ماری گئی۔

    ملالہ یوسف زئی پر 2012 میں اسکول جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی، ملالہ اب 18 سال کی ہوچکی ہیں اوران پر بننے والی ایک نئی ڈاکیومنٹری میں پشتون روایات کے اس تاریخی کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    مذکورہ دستاویز کی فلم بندی 18 ماہ میں مکمل کی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان ملالہ کس طرح اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یا شام میں مہاجرین سے خطاب کے وقت پر اعتماد ہوتی ہیں۔

     ڈاکیومنٹری میں یہ بھی دکھایا گیاہے کہ ملالہ اپنی تمام ترشہرت کے باوجودایک عام لڑکی ہے جسے اسکول میں مسائل ہوتے ہیں، جو کہ اپنے بھائیوں سے ہنسی مذاق کرتی ہے اور کسی لڑکے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شرماجاتی ہے۔

  • افغانستان:  چیک پوسٹ پرحملہ،  20افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک

    افغانستان: چیک پوسٹ پرحملہ، 20افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک

    ہلمند: افغانستان کے صوبے ہلمند میں چیک پوسٹ پرطالبان کے حملے میں بیس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طالبان کے ایک گروپ نے جمعے کی رات کو موسی قلعہ ڈسٹرکٹ میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا، فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

    مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورسز اور طالبان کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

    فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان کے حملے میں 18 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

  • افغانستان میں نیٹو کا تیرہ سالہ مشن مکمل

    افغانستان میں نیٹو کا تیرہ سالہ مشن مکمل

    کابل: اتحادی افواج نے تیرہ برس بعد افغانستان میں مشن ختم کرنے کااعلان کردیا، اختتامی تقریب خفیہ مقام پرکی گئی۔

    نیٹو نے تیرہ سال بعد افغانستان کی سیکیورٹی مقامی فورسز کے حوالے کردی، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو مشن کی اختتامی تقریب کابل میں ہوئی ،جس میں افغٖانستان اورنیٹو کے اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں نیٹوکاجھنڈا اتاراگیا۔

    مشن کے اختتام کے باوجود امریکی فوج کا ایک دستہ افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کرتارہے گا،نیٹومشن تواختتام پذیر ہوگیا لیکن اس کی کامیابی کااندازہ اس بات لگایاجاسکتاہے کہ اختتامی تقریب بھی چھپ کرکرناپڑی، افغٖانستان کوبارود سے بھسم کرنے کے باوجود طالبان ملک کے بیشترعلاقوں میں اب بھی موجود ہیں۔