Tag: Taliban explained

  • بیوٹی پارلرز پر پابندی کیوں لگائی؟ طالبان کی وضاحت

    بیوٹی پارلرز پر پابندی کیوں لگائی؟ طالبان کی وضاحت

    کابل : افغانستان میں خواتین کے بیوٹی سیلون پر پابندی لگانےکے حوالے سے افغان طالبان نے وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے۔

    افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے بیوٹی پارلرز کو ایک ماہ کے اندر بند کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد مختلف مکاتب فکر اقوام متحدہ اور متعدد ممالک کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے افغان وزارت اخلاقیات کے ترجمان محمد صادق عاکف نے وضاحتی بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ

    وزارت اخلاقیات کے ترجمان محمد صادق عاکف نے منگل 4 جولائی کو ایک نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کی آخری تاریخ ایک ماہ ہے۔

    بیوٹی پارلروں میں ایسا میک اپ کیا جاتا ہے کہ جس سے وضو مکمل نہیں ہوتا، پارلروں میں بھنوؤں کی بناوٹ اور مصنوعی بال لگائے جاتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں۔

    افغان وزارت اخلاقیات کا کہنا ہے کہ ایسے میک اپ کی وجہ سے ہی بیوٹی سیلون پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ بیوٹی پارلرز میں شادیوں پر اضافی اخراجات کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے
    دولہا کے اہل خانہ کو معاشی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے کام کرنے پر پابندی جیسے احکامات بھی صادر کیے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کیلئے عوامی مقامات مثلاً باتھ ہاؤسز، پارک اور جم جانے پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

     مزید پڑھیں : طالبان نے بیوٹی پارلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے

    علاوہ ازیں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے افغان طالبان کے خواتین سے متعلق ایسے اقدامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔