Tag: Taliban leader

  • پاکستان سے شکست : طالبان رہنما کی اپنی ٹیم کیلئے شاعرانہ حوصلہ افزائی

    پاکستان سے شکست : طالبان رہنما کی اپنی ٹیم کیلئے شاعرانہ حوصلہ افزائی

    کابل : دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے دلچسپ میچ میں شکست کے بعد طالبان رہنما انس حقانی بھی بول پڑے، انہوں نے شاعرانہ انداز میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ردعمل میں ایک شعر لکھا ہے جس میں سبق بھی ہے اور ٹیم کیلیے حوصلہ افزائی بھی ۔

    انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا لکھا کہ "گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں۔ وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان نےاس طرح جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوئیں تو اس حوالے سے افغان وزارت داخلہ نے اہم اعلامیہ جاری کیا تھا۔

    افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر افغان ٹیم میچ جیت جائے تو اس جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔

  • آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    کراچی : آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کے حوالے سے خبر کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم آغاخان اسپتال کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر ہمارے اسپتال میں زیر علاج نہیں رہے۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کرتے،اور ہمارے ریکارڈ میں ملا عمر نامی شخص کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم اس خبر کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نے 2011 میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر کراچی کے ایک اسپتال آغا خان میں زیر علاج ہیں۔