Tag: talk show

  • کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی، پیمرا کی وضاحت

    اسلام آباد : پیمرا نے وضاحت کی ہے کہ اینکر پرسنز کوڈ آف کنڈکٹ پر ایڈوائزری کو غلط معنوں میں لیا جارہا ہے،کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکرز پر پابندی سے متعلق پیمرا نے وضاحتی بیان جاری کردیا، پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹاک شوز میں صحافیوں کی شرکت پر پابندی ہے نہ اپنے چینل پر طویل نشریات کی صورت میں حصہ لینے کی ممانعت کا کہا گیا ہے.

    پیمرا اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا ایڈوائزری کا مقصد اظہار رائے پر قدغن لگانا نہیں، چینلز پر عدالت میں زیرسماعت معاملات پربحث ہو تو پیمرا ایڈوائزری جاری کرتا رہتا ہے۔

    جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ہدایت نامے کو بعض چینلز نے غلط انداز میں پیش کیا، پیمرا کا ہدایت نامہ پہلے سے پیمرا ایکٹ کے تحت موجود قوانین کی روشنی میں جاری کیا گیا، پیمرا آئین پاکستان کے تحت اظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

  • ہمارے ہاں‌ تعصب نہیں، بھارتی مہمان خوش ہو کر جاتے ہیں، جاوید شیخ

    ہمارے ہاں‌ تعصب نہیں، بھارتی مہمان خوش ہو کر جاتے ہیں، جاوید شیخ

    کراچی: بھارتی میں پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں ملنے کا عمل جاوید شیخ اور فخر عالم نے شرم ناک قرار دے دیا، جاوید شیخ نے کہا کہ ہمارے ہاں آنے والے بھارتی مہمان خوش ہوکر جاتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اداکاروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پاکستانی سنیمائوں میں آج بھی بھارتی فلمیں دکھائی جاتی ہیں،ماضی میں بھی اداکاروں کو ایسی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔


    پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


     انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے بھارتی اداکارہ مہمان نوازی سے خوش ہو کر جاتے ہیں اور ان سے کسی قسم کا تعصب نہیں برتا جاتا۔


    پاکستانی فنکاروں کو لات مار کر نکال دینا چاہیے، بھارتی گلوکار ابھیجیت کی ہرزہ سرائی


     فنکاروں کو دھمکیاں ملنے اور فلمیں ریلیز نہ کرنے کے بیانات پر گلوکار فخر عالم نے کہا کہ بھارت کا یہ رویہ انتہائی اوچھااور لچے و لفنگے والا ہے، جوہری طاقتیں رکھنے والی حکومتیں ایسا گھٹیا رویہ اختیار نہیں کرتیں لیکن بھارتی کا ہمیشہ سے یہ اوچھا ہتھکنڈا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار ماضی میں بھی کئی بار گئے اور انہیں ایسی ہی دھمکیاں ملیں، کرکٹ کے معاملے پر بھارت نے ہمیں کیسا نقصان پہنچایا یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، یہ بھارت کی سوچ ہے کہ ایسی دھمکیوں سے وہ ہمیں خوف زدہ کرے گا، ایسی دھمکیوں سے وہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔

    مزید پڑھیں: شیو سینا کی دھمکی، استاد غلام علی کا کنسرٹ ملتوی

    مزید پڑھیں :  ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

  • ابرارالحق کی ٹاک شوز میں شرکت پرپابندی

    ابرارالحق کی ٹاک شوز میں شرکت پرپابندی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ابرارالحق پرٹی وی ٹاک شوزمیں شرکت پرپابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرکے روز عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں ابرارالحق پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پابندی کا فیصلہ بغیرتیاری کیے ٹاک شو میں شرکت کرنے کے باعث کیا گیااوریہ پابندی 15 روز تک برقراررہے گی۔

    ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے بغیر تیاری کے ٹاک شو میں شرکت کرنے پرابرار الحق سے انتہائی سخت برہمی کا اظہارکیا۔