Tag: Tamannaah Bhati

  • ’مجھے پابندیاں پسند نہیں‘ وجے ورما نے تمنا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کیا کہا؟

    ’مجھے پابندیاں پسند نہیں‘ وجے ورما نے تمنا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کیا کہا؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار وجے ورما نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو جلد منظر عام پر لانے کی وجہ بتادی۔

     حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار وجے ورما نے شوبھنکر مشرا سے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق بات کی، اداکار نے انکشاف کیا کہ دونوں نے اپنے رومانس میں جلد ہی منظر عام پر جانے کا فیصلہ کیوں کیا۔

    وجے ورما نے اپنے افیئر کو منظر عام پر لانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم دونوں اس بات پر متفق تھے کہ اگر ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور اگر ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو اس بات کو چھپانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

    اداکار وجے ورما نے کہا کہ رشتے کو چھپانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، آپ اکٹھے باہر نہیں جاسکتے، آپ اکٹھے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے دوست آپ کی تصاویر نہیں بنا سکتے، مجھے ایسی پابندیاں پسند نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں پنجرے میں نہیں رہنا چاہتا تھا، میں اپنے جذبات کو قید نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمارے درمیان ساری چیزیں سب کے سامنے ہو، ہم دونوں کی بھی ایک پرائیوسی ہے جس کے بارے لوگ نہیں جانتے۔

    واضح رہے کہ اداکار وجے اور تمنا کو سب سے پہلے نئے سال کی پارٹی میں دیکھا گیا جہاں سے ڈیٹنگ کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔ مہینوں کی ایسی قیاس آرائیوں کے بعد تمنا نے گزشتہ سال جون میں  ایک انٹرویو میں وجے کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی تھی۔

     تب سے دونوں اکثر ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہیں اور ایک ساتھ کئی عوامی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں۔