Tag: Tamannaah Bhatia

  • عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

    رپورٹس کے مطابق کئی سال پہلے اس وقت دونوں کی خفیہ شادی کی افواہ اس وقت زور پکڑ گئی تھی جب تمنا بھاٹیا اور عبدالرزاق کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تھی، جس میں دونوں شریک ہوئے تھے۔

    تاہم اب بھارتی اداکارہ نے اس معاملے پر وضاحت دے دی، اُن کا اس خبر پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے، یہ سب سے بیتُکی باتیں ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہم نے صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں عبدالرزاق اور میں اتفاقاً شریک ہوئے تھے، نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا نہ بعد میں۔ ہمارا کوئی رابطہ تک نہیں تھا، لوگ خود ہی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔

    تمنا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرتی خبروں کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔‘

    ’میں ابھی اسکول میں ہوں‘ تمنا بھاٹیا کی ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی، شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی اور نہ ملاقات۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر بھی کھل کر وضاحت دی۔

  • تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقیت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی، گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان بریک اپ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لَو برڈز نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ان کی علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے رپورٹس منظر عام پر آگئی ہیں۔

    تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے علیحدگی اختیار کر لی

    روزنامہ سیاست کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے کے درمیان اختلافات ان کے مستقبل خاص طور پر شادی کے حوالے سے مختلف خیالات کی وجہ سے شروع ہوئے۔

    رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ تمنا جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش مند تھیں لیکن وجے ورما فی الحال اس کے حق میں نہیں ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی وجہ سے دونوں میں اکثر لڑائی کی وجہ بنتی جب کہ اب اداکار جوڑے میں باقاعدہ علیحدگی ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ انہوں نے 2022 میں ایک دوسرے سے تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی، انہیں پہلی بار بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔

  • میں تمنا بھاٹیہ کیساتھ اگلا پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں: عمران اشرف

    میں تمنا بھاٹیہ کیساتھ اگلا پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں: عمران اشرف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہوسٹ عمران اشرف نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    عمران اشرف ایک قابل ذکر پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کے کردار سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی، عمران اشرف اب تک چند فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں، عمران اشرف کامیابی کے ساتھ ایک نجی چینل میں شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

    حال ہی میں اداکار کے شو میں اداکار آغا مصطفیٰ حسن نے شرکت کی جہاں ایک مداح لڑکی نے سوال کیا کہ آپ دونوں کن اداکاراؤں کے ساتھ اگلا پروجیکٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    عمران اشرف نے مداح لڑکی کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ آج تک میں نے اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام نہیں کیا، تو صبا قمر کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

    اسی دوران اداکار نے خواہش ظاہر کی اور کہا کہ میں تمنا بھاٹیہ کیساتھ اگلا پروجیکٹ کرنا چاہتا ہوں، ان کی جانب سے بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کیے جانے پر شائقین نے تالیاں بھی بجائیں، انہوں نے کہا کہ میں واقعی میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوں۔

    خیال رہے کہ تمنا بھاٹیہ کا شمار بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ بالی ووڈ کے علاوہ تامل، تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

  • تمنا بھاٹیا نے زندگی کے تلخ تجربات شیئر کردیئے

    تمنا بھاٹیا نے زندگی کے تلخ تجربات شیئر کردیئے

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے، ایک انٹرویو میں اداکارہ کی جانب سے زندگی میں دو بار دل ٹوٹنے کا انکشاف کیا گیا۔

    معروف اداکارہ حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کرنے کے ساتھ محبت میں دھوکا کھانے سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

    اداکارہ کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ زندگی میں میں نے دو بار دل ٹوٹنے کا تجربہ کیا ہے جو میری ذاتی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھے۔

    تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ مجھے پہلی محبت اس وقت ہوئی جب میں بہت کم عمر تھی، میں سمجھتی ہوں کہ وہ اس وقت ہوا جب میں نے محسوس کیا کہ مجھے اپنی زندگی میں مزید کچھ چاہیے تھا، صرف اُس ایک شخص کے لیے میں وہ تمام چیزیں نہیں چھوڑ سکتی تھی جو میں چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے دوسری بار دل ٹوٹنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار میرا دل اس وقت ٹوٹا جب مجھے احساس ہوا کہ وہ شخص میری زندگی میں طویل مدت کے ساتھی کے طور پر میرے لیے بہتر نہیں ہے۔

    اداکارہ نے اگر چہ دل ٹوٹنے کا تجربہ شیئر کیا مگر انہوں نے ان لوگوں کے نام نہیں شیئر کئے، جن کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی۔

    علاوہ ازیں اپنے انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے ریڈ فلیگز کو بھی اپنی گفتگو میں شامل کیا اور بتایا کہ’ریڈ فلیگ لوگ جھوٹ بولنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ وہ لوگ جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھوٹ بولتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ تمنا نے گزشتہ سال جون میں ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

    آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

    دونوں کو گزشتہ کئی ماہ تک ایک ساتھ دیکھا گیا اور اسی باعث دونوں کے افئیر کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں، لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔

  • تمنا بھاٹیہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا راز بتادیا

    تمنا بھاٹیہ نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا راز بتادیا

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ساؤتھ فلموں کو بالی ووڈ سے بہتر قرار دیتے ہوئے  ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کامیابی کا راز بتادیا۔

    بھارت کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے، حال ہی میں راج شامانی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے حوالے سے بات کی۔

    اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ بالی ووڈ کی نسبت ساؤتھ فلم انڈسٹری اپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے کہانیاں پیش کرتی ہیں اور بنیادی انسانی جذبات پر مبنی فلمیں بناتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں اور ساؤتھ میں بننے والی فلموں میں جو خاص فرق دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ساؤتھ کی فلموں میں اپنے جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے زیادہ بات کی جاتی ہے۔

    تمنا نے کہا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی فلمیں اس لیے بھی عالمی سطح پر دکھائی جارہی ہیں کیوں کہ وہ اپنے خطے سے جڑی کہانیاں سنانے کی کوشش کرتے ہیں اس وجہ سے ان کی فلمیں کامیاب بھی ہیں۔

    تمنّا بھاٹیہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں میں طبقات کو مدّنظر رکھ کر کام نہیں کرتے بلکہ وہ بنیادی انسانی جذبات جن کا تعلق ماں باپ سے ہوتا ہے، بھائی، بہن سے بدلہ، ایسی کہانیاں جو مختلف فارمیٹس کے ذریعے انسانی جذبات کو بیان کرتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف قسم کے لوگوں کے بارے میں فلم نہیں بناتے ہیں اور صرف وہی بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے بارے میں وہ مکمل جانتے ہیں۔

  • اداکارہ تمنا بھاٹیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    اداکارہ تمنا بھاٹیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    مہاراشٹرا: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو مہاراشٹر سائبر ونگ نے بیٹنگ ایپ پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی اسٹریمنگ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر قانونی اسٹریمنگ کی وجہ سے ’وائی اکام ‘ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے، اس سلسلے میں داکارہ کو 29 اپریل کو مہاراشٹرسائبر سیل کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس کیس کے سلسلے میں سنجے دت کا نام بھی سامنے آیا ہے، انہیں اس ہفتے کے شروع میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کو کہا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہو سکے اور نئی تاریخ مانگی ہے۔

  • تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی

    تمنا بھاٹیہ نے وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصویق کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے کی ڈیٹنگ کی افواہیں پچھلے سال شروع ہوئی تھیں، انہیں دسمبر 2022 میں ممبئی میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رواں برس جنوری میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں بھی وجے اور تمنا نے ایک ساتھ شرکت کی تھی، رواں سال نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں کو ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

    تاہم اب اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ان افاہوں کو سچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور وجے کے درمیان دوستی تھی جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔

    تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ وہ اور وجے ورما کی دوستی ’لسٹ اسٹوری 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی ہے ان دونوں کا تعلق قدرتی ہے اور وجے ان کی خوشی کی وجہ بن گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay Varma (@itsvijayvarma)

    دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جس پر ان کے بوائے فرینڈ نے ردعمل دیا ان تصاویر میں اداکارہ کا انداز قابل دید ہے۔