Tag: Tamgha-e-Imtiaz

  • ’ ماما کو تم پر فخر ہورہا ہوگا ‘ صبور علی کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

    ’ ماما کو تم پر فخر ہورہا ہوگا ‘ صبور علی کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

    پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبور علی نے اپنی بڑی بہن و اداکارہ سجل علی کو تمغۂ امتیاز سے نوازے جانے پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، یہ تقریب لاہور گورنر ہاؤس میں رکھی گئی تھی جس میں سجل علی کے ساتھ ان کی بہن صبور علی نے بھی شرکت کی جو اس خاص لمحے کی ویڈیو بناتی بھی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

    صبور علی نے بہن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ میں اس دن کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’صرف تم ہی جانتی ہو کہ تم نے کس قدر محنت کی ہے، کتنی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے لہٰذا سب سے پہلے خود پر فخر کرو‘۔

    صبور علی نے لکھا کہ ’ کام سے تمھاری محبت اور لگاؤ قابلِ تعریف ہے، ماما کو تم پر فخر ہورہا ہوگا، وہ جنت سے تمہیں دیکھ کر مسکرا رہی ہوں گی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    صبور نے مزید لکھا کہ ’ جب بھی کوئی مجھے یہ کہہ کر پکارتا ہے کہ یہ سجل کی بہن ہے تو مجھے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے، تم ہمارا غرور ہو‘۔

    واضح رہے کہ 23 مارچ کو سجل علی کو شعبۂ فنونِ لطیفہ میں بہترین کارکردگی کے سبب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔

  • پاکستانی سفارت خانے کی عمارت خریدنے والے عبدالحفیظ خان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان

    پاکستانی سفارت خانے کی عمارت خریدنے والے عبدالحفیظ خان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت عبدالحفیظ خان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی عمارت سب سے زیادہ بولی دے کر خریدنے والی کاروباری شخصیت عبدالحفیظ خان کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    امریکا کے شہر ڈلاس میں مقیم پاکستان کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے عبد الحفیظ خان نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کے لیے بڑھ چڑھ کر امداد کی اور انھیں رہنے کے لیے گھر تعمیر کر کے دیے، وہ اوورسیز کمیونٹی کی مدد میں بھی پیش پیش رہے ہیں، اور حال ہی میں انھوں نے پاکستانی سفارت خانے کی عمارت سب سے زیادہ بولی دے کر خریدی تاکہ ملکی اثاثہ کسی اور کے پاس جانے کی بجائے ایک پاکستانی کے پاس رہے۔

    ان کی خدمات میں امریکی کانگریس میں بھی انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت نے 304 شخصیات کے لیے اعزازات کا اعلان کیا ہے، جن کا تعلق تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی،آرٹس، کلچر، صحافت اور پبلک سروس سمیت مختلف شعبوں سے ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود اور چینی نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا، صحافت میں گراں قدر خدمات پر حیدر نقوی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا، ہلال امتیاز کے لیے نامزد ہونے والوں میں مرحوم مفتی عبدالشکور، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور امجد ثاقب کے نام شامل ہیں۔

    سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی، ڈاکٹر شمشاد اختر اور معروف شاعر افتخار عارف کونشان امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، معروف موسیقار اور گلوکار راحت فتح علی خان، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، صحافی زاہد ملک کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے والوں میں مفتی منیب الرحمان، کوہ پیما نائلہ کیانی، گلوکار فاخر محمود، اداکار سرمد کھوسٹ، فلم ڈائریکٹر بلال لاشاری کے نام بھی نمایاں ہیں، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے اداکار عدنان صدیقی، شیما کرمانی کو نامزد کیا گیا ہے، اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نواز جائے گا۔