Tag: Tamil Actor

  • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

    معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

    معروف اداکار، کراٹے اور تیر اندازی کے ماہر شیہان حسینی بلڈ کینسر سے جنگ لڑنے کے دوران آج صبح فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے اہل خانہ نے فیس بک پر ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ ان کا جسد خاکی چنئی کے بسنت نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لئے رکھا جائے گا۔

    بعد ازاں ان کی میت کو قبرستان لے جایا جائے گا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار شیہان حسینی اپنے سوشل میڈیا پیجز پر مسلسل اپ ڈیٹس دے کر اپنے کینسر کے سفر کو دستاویزی شکل دے رہے تھے۔ ان کی پوسٹوں کو دیکھ کر تامل ناڈو حکومت نے ان کے کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی تھی۔

    معروف اداکار نے اپنی موت سے کچھ دن پہلے، طبی تحقیق کے لیے اپنا جسم عطیہ کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے 1986 میں کمل ہاسن کی فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ وہ کئی رئیلٹی شوز میں بطور جج اور پریزنٹر بھی نظر آئے تھے۔

    روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دھناشری ورما پر طنز کیوں کیا؟

    شیہان حسینی ایک کثیر جہتی شخصیت تھے جنہوں نے جنگی کھیلوں، مجسمہ سازی، مارشل آرٹس اور تیر اندازی میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

  • بھارتی اداکار دم گھٹنے سے چل بسے

    بھارتی اداکار دم گھٹنے سے چل بسے

    بھارت فلم انڈسٹری کے تامل اداکار راگھو بالائیہ المعروف جونیئر بالائیہ 70 برس کی عمر میں دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر بالائیہ نے اپنی آخری سانسیں چنئی میں لیں، ان کی موت مبینہ طور پر دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ وہ پہلے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جونیئر بالائیہ کا فلمی کیریئر 4 دہائیوں پر محیط ہے، اداکار نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے۔

    جونیئر بالائیہ کی موت پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔