Tag: tamil nado

  • بھارت : ماں اور دو جڑواں بچے پراسرار طور پر جل کر ہلاک

    بھارت : ماں اور دو جڑواں بچے پراسرار طور پر جل کر ہلاک

    تامل ناڈو : بھارت میں پولیس کو ایک گھر سے ماں اور اس کے تین سالہ دو جڑواں بیٹوں کی جلی ہوئیں لاشیں ملی ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ یہ واقعہ موبائل فون کے پھٹنے کے باعث پیش آیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کرور میں واقع محلہ رائے نور میں گزشتہ روز موبائل فون میں دھماکے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر ایک ہی خاندان کی ایک خاتون اور اس کے دو جڑواں بچوں کی موت ہوگئی۔

    اس حوالے سے پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع آج صبح ملی جب لوگوں نے گھر سے دھواں نکلتے دیکھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے جلا ہوا ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فون کے دھماکے کے بعد ہی گھر میں آگ لگی ہوگی۔

    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت متو لکشمی اور اس کے تین سال کے دو جڑواں بیٹوں دیکشت اور رکشت کے طور پر کی گئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد وہاں رہ رہی تھی۔

    پولیس کے مطابق متولکشمی کی ہلاکت جائے وقوعہ پر ہی ہوگئی تھی جبکہ اس کے دونوں بچوں کو نازک حالت میں اسپتال

    لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

    پولیسا کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ مذکورہ خاتون بھاری قرضوں میں ڈوبی ہوئی تھی اس لئے پولیس اس حادثے کے تفتیش خودکشی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کر رہی ہے۔

  • بھارت، نئی نویلی دلہن نے شوہر کو بدصورت ہونے پر قتل کردیا

    بھارت، نئی نویلی دلہن نے شوہر کو بدصورت ہونے پر قتل کردیا

    تامل ناڈو: بھارت میں نئی نویلی دلہن نےشوہرخوبصورت نہ ہونے پرسرپر پتھر کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق 22 سالہ خاتون نےشوہر کوخوبصورت نہ ہونے پر پتھر سر پر مار کر قتل کردیا،

    پولیس حکام کاکہناہےکہ خاتون نےاپنی سہیلیوں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکراپنےشوہرکو شادی کےایک ہفتےبعد ہی قتل کردیا.

    شوہرکو قتل کرنے کے بعد مذکورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر کو کسی نے قتل کردیا ہے تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد نئی نویلی دلہن کوحراست میں لے لیا۔

    پولیس کےمطابق جرم ثابت ہونے پر بھارت کی مقامی عدالت نے خاتون کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کی شادی کو صرف ایک ہفتہ ہی گزرا تھا۔

  • حکومت مخالف گانا گانے پربھارتی لوک گلوکارگرفتار

    حکومت مخالف گانا گانے پربھارتی لوک گلوکارگرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک مقبول لوک گلوکارکو مقامی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے شراب خانے پر تنقیدی گانا لکھنے اور گانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کووان نامی گلوکار کے وکیل کا کہنا ہے کہ گلوکار کو گزشتہ رات ریاست کے مقبول لیڈر جے للیتھا جیا رام پر تنقید کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا ہے، واضح رہے کہ مذکورہ گلوکار بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شراب نوشی کے خلاف گانوں کی وجہ سے مشہورہے۔

    کووان کو گزشتہ رات ڈھائی بجے اس کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد گرفتارکیا گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا تھا کہ ان کے موکل نے گانے میں حکومتی ملکیت میں چلنے والے شراب خانوں، حکومت اور جے للیتھا کی مذمت کی گئی ہے۔

    گلوکارکو ریاستی دارالحکومت چنائی منتقل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ہتک عزت، دشمنیوں کو پروان چڑھانے اور بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 67 سالہ بزرگ چیف منسٹر کو ریاست میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور انہیں تامل ناڈو میں ’’اماں‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

  • تامل ناڈو میں ٹرین کو حادثہ، چارمسافر ہلاک

    تامل ناڈو میں ٹرین کو حادثہ، چارمسافر ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ریل گاڑی کے حادثے میں کم ازکم چارافراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    بھارتی ریلوے کے افسرانل کماراگروال کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جمعے کوکرناٹک اورتامل ناڈو کی سرحد پر ہوسر کے علاقے میں ہوا۔

    ریلوے کے یونین وزیر سریش پھربھو کا کہنا ہے کہ حادثہ ریل گاڑی کے ٹریک پرگری چٹان سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا اوربنگلورسے ارناکلم جانے والی ٹرین کی نو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

    وزیرنے ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ حالات پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں بھی ہیں۔

    خبررساں ادارے اے پی کے مطابق کرناٹک ریلوے کے اہلکارانل اگروال نے حادثے میں چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو بنگلورکے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

    بھارت میں ریل کے نظام کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریل نیٹ ورکس میں ہوتا ہے اور روزانہ دو کروڑ 30 لاکھ افراد ریل گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں۔

    ملک میں ریل کے حادثات عام ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔

    گذشتہ برس کے دوران ہی بھارت میں ریل کے پانچ بڑے حادثے ہوئے تھے جن میں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔

    سنہ 2012 میں جاری کی جانے والی ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

    رپورٹ میں خراب حفاظتی معیار کی وجہ سے ہونے والی ان اموات کو ایک طرح کا قتل عام قراردیا گیا تھا۔