Tag: Tanak

  • ٹانک: کڑی حیدرمیں جنرل کونسلر کی تقریبِ جشن پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

    ٹانک: کڑی حیدرمیں جنرل کونسلر کی تقریبِ جشن پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

    ٹانک: خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیت کے جشن پرنامعلوم مسلح افراد حملہ کردیا، دستی بم حملے اور فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ حملے میں ایک حملہ آور بھی مار گیا۔

    ٹانک کے نواحی علاقے کڑی حیدر میں جنرل کونسلر کی نشست کے امیدوار ولی خان کامیاب ہوئے، جیت کی خوشی میں ولی خان کے گھر پر جشن جاری تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے جشن میں شریک افراد پر دستی بم پھینکے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    حملے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

    زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔