Tag: Tando Adam

  • ٹنڈوآدم کےقریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    ٹنڈوآدم کےقریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    سانگھڑ: کراچی سے اندرون ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کےنتیجےمیں اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی کئی گھنٹوں سے تاخیرکا شکار ہیں،

    واقعہ رات گئے پیش آیا تاہم آخری اطلاعات تک مال گاڑی کی بوگیوں کودوبارہ پٹری پرنہیں رکھاجاسکا، جس کے باعث اندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے مسافروں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق سکھرایکسپریس کو جھمپیر اسٹیشن پرروک دیاگیا جبکہ گرین لائن اور شاہ حسین ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن پر روکاگیا، خیبرمیل اور پاک بزنس ایکسپریس کو حیدرآباداسٹیشن، کراچی ایکسپریس کو پالی جانی اسٹیشن اور سرسیدایکسپریس کو اللہ ڈینو اسٹیشن پرروکا گیا۔

    فریدایکسپریس کووہاب شاہ اسٹیشن اورزکریاایکسپریس کو ٹنڈوآدم اسٹیشن پرروکاگیا ہے۔

  • ٹنڈو آدم: کمسن  ملازم پر مالک کا انسانیت سوز ظلم، ویڈیو وائرل

    ٹنڈو آدم: کمسن ملازم پر مالک کا انسانیت سوز ظلم، ویڈیو وائرل

    ٹنڈو آدم: صوبہ سندھ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں کمسن بچے پر انسانیت سوز تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے گوٹھ خیر محمد مری میں چوڑی کے کارخانے میں مزدوری کرنے والے کم عمر بچے عدیل پر مالک نے کسی غلطی پر مورد الزام ٹہرایا اور اس پر انسانیت سوز تشدد کیا، کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارخانے کا مالک بچے کو تشدد کے دوران اس کی پیٹھ پر سویاں چبھو چبھو کر شدید تشدد کا نشانہ رہا ہے، بچہ درد سے نڈھال رحم کی اپیل کرتا رہا مگر سفاک مالک نے اس کی ایک نہ سنی اور اس پر بہیمانہ تشدد جاری رکھا، بچے پر تشدد کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کارخانے میں مزید کئی کمسن بچے بھی کام کررہے ہیں ان کے سامنے یہ تشدد کیا جاتا رہا۔

    کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اے ایس پی ٹنڈوآدم ایاز حسین جتوئی اور ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے نوٹس لیا اور ایس ایچ او ٹنڈوآدم کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

    ایس ایچ او نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
    جبکہ متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری، مقدمہ درج

    ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری، مقدمہ درج

    ٹنڈوآدم : گزشتہ دنوں ٹنڈوآدم میں ہونے والے رحمان بابا ایکسپریس اور گیس باؤزر حادثہ کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، حادثے کا ذمہ دار گیس باؤزر کے ڈرائیور اور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھبیس جون کی شام کراچی سے پشاور جانے والی 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس سے ٹندوآدم کے نزدیک پھاٹک پر گیس باوزر ٹکرایا۔

    ٹنڈو آدم پھاٹک نمبر 36 کے دونوں گیٹ کیپرز کے ابتدائی بیان کے مطابق پھاٹک کو ٹرین آنے سے قبل بند کر دیا گیا تھا، رحمان بابا ایکسپریس وہاب شاہ اور ٹنڈو آدم اسٹیشن کے درمیان 5 بج کر 6 منٹ باوزر سے ٹکرائی۔

    رپورٹ کے مطابق گیٹ کیپرز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گیس باؤزر ڈرائیور نے جلد بازی میں بند پھاٹک کو توڑتے ہوئے ریلوے ٹریک سے گزرنے کی کوشش کی جو حادثے کا سبب بنی۔

    جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اور باؤزر کی ٹکر کے نتیجے میں رحمان بابا ایکسپریس کے انجن نمبر8219 کے اگلا حصہ کو کافی نقصان پہنچا۔

    حادثے سے رحمان بابا ایکسپریس کی پہلی بوگی کو شدید نقصان پہنچا انجن اور بوگی دونوں ڈی ریل ہوگئے، حادثے کے بعد ریلوے کے دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹرین آپریشن بند ہو گیا اور محکمہ ریلوے کو کافی نقصان ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق رحمان بابا ٹرین ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باؤزر کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک بھی لگائی تاہم پھر بھی ٹکراؤ ہوگیا۔
    محکمہ ریلوے نے ٹرالر ٹرک کے مالک اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کروالیا ہے۔

    ٹکر مارنے والے گیس باؤزر ٹرک کے ڈرائیور اور اس کے مالک کیخلاف مقدمہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں ریلوے ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔ ڈرائیور تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور پھاٹک کا گیٹ توڑ کر ٹرین کے انجن سے ٹکرایا۔

    گیس باؤزر ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی، جلد بازی اور بے احتیاطی سے انجن، لگیج بوگی اور ٹریک کو بھاری نقصان پہنچا ہے ، مجرمانہ غفلت سے مسافروں کی زندگی بھی خطرے کی زد میں آگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ریلوے پھاٹک پر ٹرین کے سامنے گیس ٹینکر آ گیا، حادثے میں کئی افراد زخمی

    علاوہ ازیں ریلوے حکام کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 45 ریلوے پولیس تھانہ حیدرآباد میں درج کی گئی ہے۔ جس میں درجن بھر دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان نے ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر مالک حاجی سراج الدین اور ڈرائیور سکندر علی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

  • موٹر سائیکل سواروں پر 11 ہزار وولٹ کی تاریں گر گئیں

    موٹر سائیکل سواروں پر 11 ہزار وولٹ کی تاریں گر گئیں

    ٹنڈوآدم: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں افسوسناک واقعے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم میں پیش آیا، جہاں کھنڈو روڈ پر موٹر ساٸیکل سوار تین افراد پر اچانک گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاریں گرگئیں، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پوتا شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ٹنڈوآدم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا ملازم تریپن سالہ عبدالحکیم چھٹو، اسکا تیس سالہ بیٹا غلام قادر چھٹو اور پوتا بارہ سالہ جاوید چھٹو شامل ہیں۔

    افسوسناک واقعے کے بعد پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق گاؤں چھٹہ موری سے ہے۔

  • تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

    تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

    ٹنڈوآدم : تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، متوفیہ کے رشتہ داروں نے واقعہ کو خود کشی قرار دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کے بجائے قتل لگتا ہے، تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے گاؤں میں تین بچوں کی ماں کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفیہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کا نتیجہ ہے، جبکہ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنڈوآدم کے گاؤں گیدڑ آپھن میں تین بچوں کی ماں نوجوان خاتون رخسانہ اہلیہ دوست علی لاکھو کی گردن ٹوٹی نعش کو تعلقہ پولیس نے برآمد کرنے کے بعد تعلقہ اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔

    اس سلسلے میں متوفی کے مامو عرس لاکھو نے بتایا کہ رخسانہ کا شوہر کراچی میں مزدوری کرتا ہے اور خود گھر میں اکیلی رہتی ہے اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اس نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔

     اس حوالے سے ایس ایچ او تعلقہ نے بتایا کہ جس گھر سے نعش ملی ہے وہ متوفیہ کا ہے اور جھونپٹری نما گھر ہے جس کی اونچائی پانچ فٹ کے قریب ہے اور واقعہ خودکشی نہیں لگتا ہے ہمیں قتل کا شک ہے تاہم واقعے کی پوری تفشیش کریں گے۔

    متوفیہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے اجزاء لے لئے ہیں اور انہیں کراچی بھیجا جائے گا جبکہ ڈاکٹروں نے بھی90 فیصد قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے جبکہ حتمی رپورٹ کراچی سے آنے کے بعد جاری کی جائے گی، علاوہ ازیں نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

    ٹنڈوآدم: کراچی سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر بریک لگانے سے گاڑی کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اسی باعث کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کو بند کرکے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب بھیجا جارہاہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔