Tag: tandulkar

  • سچن ٹنڈولکر 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے سفیر نامزد

    سچن ٹنڈولکر 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے سفیر نامزد

    ممبئی: آئی سی سی نے لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو دوہزار پندرہ کرکٹ ورلڈ کپ کاسفیر نامزدکردیا۔

    سچن ٹنڈولکر مسلسل دوسری مرتبہ عالمی کپ کے سفیر نامزد ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے دوہزار گیارہ کے عالمی کپ میں بھی ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین کو میگا ایونٹ کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، میگا ایونٹ کے آغاز میں اب دوماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

    بھارتی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے سفیرمقرر کرنا ان کیلئے اعزازہے۔ سچن ٹنڈولکر ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی نے جو اقدامات کئے ہیں ان کوپروموٹ کریں گے۔

  • ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

    ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

    ممبئی: لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل پرسازشی ہونے کا الزام عائد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ہیں چیپل نے انہیں بغاوت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

    ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی۔ سچن نے اپنی سوانح عمری( پلئینگ اٹ مائی وے) میں گریگ چیپل کیخلاف سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چیپل نےدوہزار سات ورلڈ کپ میں انہیں ڈریوڈ کی جگہ کپتان بنانے کی سازش رچی تھی،ٹنڈولکر کی کتاب چھ نومبر کو منظر عام پر آئے گی۔

    سابق کرکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ دوہزار سات ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے کوچ چیپل میگا ایونٹ سے کچھ ماہ قبل ان کے گھر آئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ اگروہ کپتان بن جاتے ہیں توکافی عرصے تک بھارتی کرکٹ پر دونوں حکمرانی کرسکتے ہیں۔ کپتان بننے میں وہ ان کی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ نے ٹنڈولکر کے انکشافات پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے،جبکہ گریگ چیپل نے ٹنڈولکر کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، دوہزار سات کے عالمی کپ میں بھارت ٹائٹل کیلئے فیورٹ تھا لیکن ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔