Tag: tank

  • ٹانک میں پولنگ عملے پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید

    ٹانک میں پولنگ عملے پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار شہید

    ٹانک: خیبر پختون خوا کے علاقے ٹانک میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے دوران پہلا قتل ہو گیا ہے، ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولنگ عملے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ اعظم میں پولنگ عملے پر فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے بعد پولنگ روک دی گئی ہے۔

    ادھر ٹانک میں مختلف پولنگ اسٹیشنر پر عملہ اور سامان کی ترسیل نہ ہو سکنے کی بھی اطلاعات ہیں، عملے اور سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی ہے۔

  • عالمی دباؤ کے بعد امریکا اور جرمنی نے جنگی ٹینک یوکرین بھیجنے کا علان کر دیا

    واشنگٹن: کئی ہفتوں کے عالمی دباؤ کے بعد امریکا اور جرمنی نے جنگی ٹینک یوکرین بھیجنے کا علان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کے لیے جنگی ٹینک فراہم کرے گا۔

    روس کی جانب سے بار بار تنبیہہ کے باوجود امریکا کے علاوہ جرمنی اور ناروے نے بھی یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمنی 14 لیپرڈ ٹو ٹینکس یوکرین بھیج رہا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 31 ایم ون ابرام ٹینک فراہم کرے گا جو کہ یوکرین کی ایک بٹالین کے برابر ہیں۔

    یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد جرمنی نے بھی کیف کو 14 لیپرڈ 2 ٹینک دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، ان ٹینکوں کو دنیا کے بہترین ٹینکوں میں شمار کیا جاتا ہے، جو بائیڈن نے جرمنی کی جانب سے لیپرڈ ٹینکس بھیجنے کا خر مقدم کیا ہے۔

    M One Abrams tank

    ناروے کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو امداد کی فراہمی کے عمل کا حصہ بنتے ہوئے اسے لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرے گا۔

    یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کو شکست دینے کے لیے کم از کم 300 ٹینکوں کی ضرورت ہے، ادھر واشنگٹن میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ جنگی ٹینکوں کی منتقلی بہت بڑی اشتعال انگیزی ہوگی۔

    ڈونیسک میں تعینات فوجی اہل کاروں نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’طاس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی ٹینکوں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

  • ٹانک میں 100 گھروں کے منصوبے کے لاپتا عملے کے لیے سرچ آپریشن جاری

    ٹانک میں 100 گھروں کے منصوبے کے لاپتا عملے کے لیے سرچ آپریشن جاری

    ٹانک: وزیراعظم کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے کا عملہ ٹانک سے مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ سو گھروں کے منصوبے کا عملہ خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

    ڈبرہ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی کے سپروائزر، جنرل منیجر اور اکاؤنٹنٹ کو اغوا کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق زیر استعمال گاڑی چیسن کچ گاؤں کے قریب ملی، پولیس کی جانب سے عملے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے سو گھر بنانے کا اعلان کیا تھا، اس ہاؤسنگ منصوبے پر ڈبرہ مہاجر کیمپ کے مقام پر سوسائٹی تعمیراتی کام کر رہی ہے۔

  • ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    ٹانک : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرکرامت جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکو ٹریفک پوائنٹ کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرکرامت کے گارڈ کی فائرنگ سے دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق

    خیال رہے کہ 22 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈا پورکی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا تھا۔

    خودکش دھماکے کے نتیجے میں ان کا ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اکرام خان گنڈا پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشاور میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیماڑی: اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    کیماڑی: اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں واقع اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ گیس بھرنے سے ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی عملے نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروئیاں شروع کیں اور اب تک 3 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

    زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ، گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ دھماکہ کیماڑی میں واقع اسٹوریج ٹینک میں گیس بھر جانے سے ہوا جس سے اطراف کے تین اسٹوریج ٹینک بھی متاثر ہوئے۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیات کر رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر دھماکہ حادثاتی لگتا ہے البتہ حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

    کوٹ ادو: آئل ٹینکر میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے کیماڑی میں تیل ذخیرہ کرنے کے مرکز میں ایک بڑے ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد دھماکہ بھی ہوا جبکہ اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کورنگی : فیکٹری کے گودام سے سات افراد کی نعشیں برآمد

    کورنگی : فیکٹری کے گودام سے سات افراد کی نعشیں برآمد

    کراچی: اللہ والا ٹاؤن کورنگی میں قائم اچار فیکٹری کے گودام کے ٹینک سے سات مزدوروں کی نعشیں برآمد، تفصیلات کے مطابق اللہ والا ٹاؤن کورنگی میں اچار فیکٹری کے گودام میں قائم ٹینک سے سات مزدوروں کی نعشیں ملیں ہیں۔

    خدشہ ہے کہ گودام کے ٹینک میں مزید نعشیں بھی موجود ہیں، مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک مہتاب بھی شامل ہے، مذکورہ سات نعشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مذکورہ فیکتری گیر قانونی طور پر قائم تھی۔

    جناح سپتال شعبہ ایمرجنسی کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد اموات کی صحیح وجوہات سامنے آئیں گی۔

     کورنگی کےاللہ والا ٹاؤن میں اچارکی غیرقانونی فیکٹری سات مزدوروں کونگل گئی ابتدائی اطلاعات کےمطابق فیکٹری غیرقانونی طورپرقائم تھی جہاں کسی قسم کے حفاظتی انتظام نہیں تھے۔

    فیکٹری مالک مہتاب زیرزمین کیمیکل ٹینک میں جاگرا۔ اسے بچانےکےلئےمزدوروں نے بھی چھلانگ لگائی،تاہم وہ اپنے مالک کو تو نہ بچا سکے، مگراپنی جان بھی گنوا بیٹھے۔

    اتوارکےباوجودفیکٹری میں بیس سے پچیس افراد کام کررہےتھے۔ٹینک میں لاشیں دیکھ کرکہرام مچ گیا،پولیس اورریسکیوکواطلاع دی گئی ،جنہوں نے لاشوں کونکالنا شروع کیا۔

    آخری اطلاع تک چھ لاشیں نکال لی گئیں جن کی عدنان،سہیل،نواب،عمران اورسلیم کےنام سےشناخت ہوگئی علاقےسےملنےوالی اطلاع کےمطابق اچارفیکٹری کئی سال سےکام کررہی تھی،زیرزمین ٹینک میں نمک کاکیمیکل تھا۔

    پولیس نے فیکتری کو ست بمہر کرکے  چوکیدار سمیت پانچ افراد تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔