Tag: tanqeed

  • الطاف حسین نےعسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    الطاف حسین نےعسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ الطاف حسین نےعسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ جنرل راحیل شریف کی تعریف کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج کےسخت ردعمل کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نےاپنےقائد کی تقریرپروضاحتی بیان جاری کیاہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہناہے کہ الطاف حسین نےپاک آرمی پرتنقید نہیں کی بلکہ سپہ سالارپراعتماد کا اظہار کرتےہوئےان سےمداخلت کی اپیل کی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کے مطابق الطاف حسین نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کومخاطب کر تےہوئےکہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ انصاف کریں اور آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کے ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کریں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ اپنےخطابات میں پاک فوج کےکردارکوسراہاہے۔رابطہ کمیٹی نےکہاکہ ایم کیو ایم نے پاک فوج کی حمایت میں نہ صرف ملین مارچ کیابلکہ اپنےلاکھوں کارکنان کو فوج کےلئےوقف کرنےکا اعلان بھی کیا۔جوعوام میں فوج کا مورال بڑھانےکا سبب توہو سکتا ہےنفرت پھیلانےکا نہیں۔

  • مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا، وزیرخزانہ

    مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا، وزیرخزانہ

    اسلام آباد: مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں کیا جائے گا، وزیر خزانہ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظورنہیں کی گئی ہے جس کے باعث آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

     وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرانے پٹرول، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے کمی کی تجویز دی تھی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور ہائی اوکیٹن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام و سیاسی رہنماؤں کی کڑی تنقید

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام و سیاسی رہنماؤں کی کڑی تنقید

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرحکومت کو عوامی رد عمل کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کی جانب سے کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    سیاسی رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قراردیا ہے ۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت کم ہوئی توحکومت نےجی ایس ٹی عائد کردی۔

    خورشید شاہ نےکہا کہ حکومت ہرطرف سےپیسےبٹورنےکےچکرمیں ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ دینے کےبجائے قیمتیں بڑھا رہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت جنگی بنیادوں پرپیٹرول بحران کے خاتمے کیلئے اقدام کرے ورنہ عوام احتجاجاً سڑکوں پرہونگے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کاکوئی جواز نہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    علاوہ ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔مہنگائی کے مارے عوام قیمتوں کے مزید بڑھنے سے خوف زدہ ہو گئے ہیں۔

    عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا تو عوام  ریلیف نہ ملا مگر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو عوام پر مہنگائی بڑھنے کا خوف منڈلانے لگا۔ مہنگائی سے پریشان عوام پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت پر برس پڑے۔

    کسی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا تو کسی نے یمن میں جاری خانہ جنگی کو الزام دیا،بے بس عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سراسر ظلم قرار دیدیا۔ مہنگائی سے پریشان عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں نا کام رہی ہے اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

  • اپوزیشن کی تنقید کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں،راجہ ظفرالحق

    اپوزیشن کی تنقید کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں،راجہ ظفرالحق

    اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماء راجہ ظفرالحق نے کہاہےکہ اپوزیشن کی تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

    راجہ ظفرالحق کاکہناہے کہ تلخی کافائدہ وہ قوتیں اٹھاسکتی ہیں جواتحاد سےکمزورہوئیں،انہوں نے کہاکہ سید خورشید شاہ نے اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرکے قومی ضرورت کو پورا کیا ہے،چوہدری نثار اوراعتزاز احسن کے ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔

    راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ اس معاملے کو طول نہ دیا جائے،دعا ہے کہ اللہ ہمارے دلوں کو جوڑے اور ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔

  • افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کاکہنا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےسیاسی عزائم کےحوالےسےخبریں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن سے پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نومارچ کواپنی برطرفی سے پہلے اعلیٰ فوجی حکام سے رابطے میں تھے۔

     شیریں مزاری نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری ماضی میں مشرف کے لئے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے تھے۔ جون دوہزار سات کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں تمام ترتفصیلات درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام معلومات دوہزار تیرہ کے انتخابات میں افتخار چوہدری کے کردار سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔