Tag: TANYA HUSSAIN

  • تانیہ حسین کسے ’مس‘ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’انعم‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ  تانیہ حسین ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’رمشا‘ کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تانیہ حسین ڈرامے کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لمبے بالوں میں دھوپ کی کرنوں میں تصاویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Tania Amna Hussain (@tanyahussain9)

    تانیہ حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’رمشا‘ لکھا اور بتایا کہ ’وہ اپنے لمبے بالوں کو بہت مس کررہی ہیں۔‘ واضح رہے کہ ’مقدر کا ستارہ‘ کی ’رمشا‘ نے کردار کی مناسبت سے بال چھوٹے کروائے ہیں۔

    اس سے قبل اداکاہ نے ڈرامے کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے کردار کی مناسب سے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Tania Amna Hussain (@tanyahussain9)

    اداکارہ تانیہ حسین نے اپنے کردار سے متعلق کہا تھا کہ ’رمشا ایک ایسا کردار ہے جو کسی بھی دوسرے کردار سے مختلف ہے جو میں نے اس سے پہلے کیا ہے۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    View this post on Instagram

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔’مقدر کا ستارہ‘ کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Tania Amna Hussain (@tanyahussain9)

  • ’تم نے مجھے دھوکا دیا؟‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فیضی نے رمشا کو دھوکا دے دیا؟۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں۔‘

    تاہم اب گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’فیضی کے سامنے رمشا کی اصلیت آگئی تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔

    ’وہ فیضی کو فون کرتی ہیں تو وہ کہتے ہیں تمہاری فون کرنے کی ہمت کیسے ہوئی وہ کہتے ہیں کہ میں تمہاری طرح کی جھوٹی دھوکے باز لڑکی زندگی میں نہیں دیکھی، تمہیں پیسے چاہیے تھے تو مجھے کہہ دیتیں لیکن تم نے بابا کے ساتھ ڈیل کرلی۔‘

    رمشا، فیضی سے کہتی ہیں کہ ’میری بات تو سن لو ورنہ تمہیں ساری زندگی غلط فہمی رہے گی کہ میں نے تمہیں دھوکا دیا ہے۔‘ لیکن ’فیضی انہیں مزید بات کرنے سے روک دیتے ہیں۔‘

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی دس اقساط نشر ہوچکی ہیں ڈرامے کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

  • مقدر کا ستارہ کی ’رمشا‘ نے نئی تصاویر شیئر کردیں

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’انعم‘ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ تانیہ حسین نے ’مقدر کا ستارہ‘ کے سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ میں تانیہ حسین ’رمشا‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    اداکاہ نے ڈرامے کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے کردا کی مناسب سے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’رمشا‘ اور ’دل‘ کی ایموجی بھی بنائی۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں۔‘

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’رمشا اپنی والدہ کو فیضان کے والد صفدر کے ساتھ ڈیل کرنے کا ذکر کررہی ہیں اور انہیں دھوکا دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

    دو روز قبل اداکارہ تانیہ حسین نے اپنے کردار سے متعلق کہا تھا کہ ’رمشا ایک ایسا کردار ہے جو کسی بھی دوسرے کردار سے مختلف ہے جو میں نے اس سے پہلے کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ’مقدر کا ستارہ‘ کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • مقدر کا ستارہ! تانیہ حسین نے ’رمشا‘ سے متعلق بتا دیا

    مقدر کا ستارہ! تانیہ حسین نے ’رمشا‘ سے متعلق بتا دیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ تانیہ حسین ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’رمشا‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی ابتدائی تین اقساط نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں۔‘

    تاہم منفی کردار نبھانے والی اداکارہ تانیہ حسین نے اپنے کردار سے متعلق کہا کہ ’رمشا ایک ایسا کردار ہے جو کسی دوسرے کردار سے مختلف ہے جو میں نے بھی کیا ہے۔

    گزشتہ روز تانیہ حسین نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اس ڈرامے میں بالکل مختلف کردار ادا کررہی ہیں جس میں فاطمہ آفندی اور آریز احمد بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ’مقدر کا ستارہ‘ کی چوتھی قسط کل رات 7 بجے نشر کی جائے گی۔