Tag: Tapi gas pipe line

  • ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ  چار سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹاپی گیس لائن منصوبے سے ملنے والی گیس کا حجم ملکی گیس کی پیدوار سے زیادہ ہوگا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اگلے چار سالوں میں مکمل ہوگا اور اس پر ترکمانستان کی حکومت 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے۔

    انہوں نے کہا اس منصوبے میں ترکمانستان کا حصہ 85 فیصد جبکہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کا حصہ بلترتیب پانچ فیصد کے حساب سے ہوگا۔

    شاہد خاقان نے کہا گیس فراہمی کا معاہدہ 25 سال کے لیے ہوگا۔۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے قطر گیس سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور اب صرف اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔

    انہوں نے کہا ملک میں شیل گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے معاشی لحاظ سے موزوں نہیں۔

  • ترکمانستان:تاپی گیس لائن منصوبےکاسنگ بنیادآج رکھاجائےگا

    ترکمانستان:تاپی گیس لائن منصوبےکاسنگ بنیادآج رکھاجائےگا

    میری سٹی : ترکمانستان میں آج تاپی گیس پائپ لائن منصوبےکا سنگ بنیاد رکھا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف منصوبےکی تقریب میں شرکت کیلئےمیری سٹی پہنچ گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کا ہوائی اڈے پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم اور اعلیٰ حکام انھیں خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تقریب میں افغان صدر اور بھارت کے نائب صدر بھی شرکت کریں گے۔

    منصوبےکی تقریب میں ترکمانستان کے صدر بھی شریک ہوں گے۔ تاپی منصوبہ ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اور بھارت پر مشتمل ہے۔

  • تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ: اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ: اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : تاپی ممالک وزراء پیٹرولیم نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ یہ منصوبہ خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم ہے ۔

    تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کیلئے اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے، تاپی گیس پائپ لائن کے اجلاس میں منصوبے کا مجوزہ پلان اور دیگرامورپر بات چیت ہوگی۔

    اجلاس میں ترکمنستان ، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے وزراء پیٹرولیم سیمت اے ڈی بی کےمنیجنگ ڈائریکٹر بھی شامل ہونگے۔

    وزیراعظم نواز شریف نےترکمانستان ،افغانستان اور بھارت کےوزرائےپیٹرولیم اور ایم ڈی ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کی۔

    وزیر اعظم کاکہناتھاکہ پاکستان اس منصوبے کی جلد تکمیل چاہتا ہے اوراس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ منصوبےگیس کی کمی کو پورا کر نے میں مدد گار ثابت ہوگا۔