Tag: tapi gas pipeline

  • اشک آباد: تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    اشک آباد: تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    اشک آباد: ترکمانستان کے سرحدی شہر سرحد آباد میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا (تاپی) گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکمانستان میں تاپی گیس پائپ لائن سے منسلک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

    تقریب میں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف، افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ موجود تھے۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہوں گی۔ خطے کے قدیم روابط بحال ہونے کا یہ تاریخی موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے سے خطے میں مجموعی طور پر خوشحالی آئے گی۔ پاکستان نے بہت سے اقتصادی چیلنجز پر قابو پایا ہے۔ گیس، ریل، روڈ اور مواصلات کا نظام شامل ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ دنیا بھر کے تاجروں کو سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع فراہم کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تاپی گیس پائپ لائن کاکام تین سال میں مکمل ہوجائیگا،سرتاج عزیز

    تاپی گیس پائپ لائن کاکام تین سال میں مکمل ہوجائیگا،سرتاج عزیز

    اسلام آباد :مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےکہا ہےکہ حکومت تاپی اور آئی پی آئی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عمل درآمدکرناچاہتی ہےتاہم کہیں سرمایہ نہیں اورکہیں پابندیاں آڑے آرہی ہیں۔ پاکستان ترکمانستان جوائنٹ کمیشن کےچوتھےاجلاس کےبعد صحافیوں سےبات چیت کرتےہوئےسرتاج عزیزکاکہناتھاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر جیسےہی امریکی پابندیاں اُٹھتی ہیں ویسےہی کام شروع ہوجائے۔

    ترکمانستان،،افغانستان اور پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے رقم کابندوبست کرنےکیلئےکنسورشیم بنایاجارہاہےاور جیسےہی فنڈنگ کا انتظام ہوگا اس پر بھی کام شروع ہوجائیگا۔

    توقع ہےکہ تاپی گیس پائپ لائن کاکام ڈھائی سے تین سال میں مکمل ہوجائیگا۔سرتاج عزیز نےبتایاکہ بھارت سےبجلی درآمد کرنےکیلئےعالمی بینک فیزیبلیٹی رپورٹ بنا رہا ہے۔اس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع ہوجائیگا۔