Tag: taqreer

  • اورنگزیب فاروقی فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے سے بری

    اورنگزیب فاروقی فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے سے بری

    گوجرانوالہ : اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نےفرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے میں بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگزیب فاروقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  فرقہ وارانہ تقریر کرنے کے مقدمے میں بری کردیا، اورنگزیب فاروقی کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسی میں نومبر 2014 میں فرقہ وارانہ تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان کی عدالت میں کی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    واضح رہے کہ اس مقدمے کے 2 ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ اورنگزیب فاروقی نے بریت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالتوں پر اعتماد ہے.

    امید ہے کہ دوسرے مقدمات میں بھی جلد بری ہوجاؤں گا، اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاتے یا لے جاتے وقت میری جان کو خطرہ ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف ہوں گے۔

  • الطاف حسین نےمتنازعہ بیانات کاوطیرہ بنالیاہے۔ خواجہ آصف

    الطاف حسین نےمتنازعہ بیانات کاوطیرہ بنالیاہے۔ خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جائزہ لیاجائےگا کہ الطاف حسین کیخلاف کیسی چارہ جوئی کی جائے۔

    الطاف حسین کتنی مرتبہ معافی مانگیں گے،ہرچیزکی حدہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خطاب مشکل بن گیا، جسے دیکھو تنقید کئے جا رہا ہے اور تو اور وزیر دفاع بھی بولے بغیر نہ رہ سکے۔

    خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ را سے متعلق جیسا بیان الطاف حسین نے دیا ہے کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا ، ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نےمتنازعہ بیانات دینےکاوطیرہ بنالیاہے۔

    وزیر دفاع نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےسےبھارت کو بہت تکلیف ہے،بھارت دہشت گردی کیخلاف ہوتاتوسرحدپرکشیدگی پیدا نہ کرتا۔

    وزیردفاع نے کہا کہ بلوچستان میں نام نہادرہنماؤں کےپاس بھارتی پاسپورٹ ہیں،بلوچستان کےبعض رہنمابھارتی پاسپورٹ پرسفرکرتے ہیں۔

  • متحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مذمتی قراردادوں کی شدید مذمت

    متحدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مذمتی قراردادوں کی شدید مذمت

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی تقریر پر مختلف سیاسی رہنماؤں کے بیانات اور اسمبلیوں میں مذمتی قراردادوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں قائد تحریک الطاف حسین کی حالیہ تقریرپر بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے بیانات اور اسمبلیوں میں مذمتی قراردادوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ ایک جانب غیرملکی قوتیں بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ صوبہ بلوچستان ، سندھ ،فاٹااورملک کے دیگر حصوں میں مداخلت کرکے انتشار پھیلارہی ہے اورامن وامان کی صورتحال خراب کرکے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ ْ

    دوسری جانب بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اجلاس میں پاکستان کے استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اورآپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعاکی گئی۔

  • قائد تحریک کی تقریر پر واویلامچانے والے عقل کے دشمن ہیں،ارکان اسمبلی

    قائد تحریک کی تقریر پر واویلامچانے والے عقل کے دشمن ہیں،ارکان اسمبلی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے کہاہے کہ جوعناصر بھی قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرسنے بغیراس پرواویلامچارہے ہیں وہ عقل کے دشمن ہیں جن کے ذہن ودل مہاجروںسے نفرت اورتعصب کے زہرمیں بجھے ہوئے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ارکان اسمبلی نے کہاکہ جولوگ بھی لکیرکے فقیربن کرمحض ایم کیوایم دشمنی اورمہاجروںسے اپنے ازلی تعصب کااظہارکرنے کیلئے اپناقومی فریضہ سمجھتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

    ہم یہ دعوے سے کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے بھی قائدتحریک الطاف حسین کی پوری تقریرنہیں سنی بلکہ وہ محض تعصب کی بنیادپر زہراگل رہے ہیں اور اس طرح اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔

    انہوں نے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کے بارے میںکہا کہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان میں واقعی غیرت اور پاکستان سے محبت ہے توپہلے اپنے گھربلوچستان کی خبرلیں جہاں کے بیشترعلاقوں میں آج بھی ریاست کی رٹ نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔

    ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کرنے کے بارے میں کہاکہ اگرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کوواقعی فوج کی عزت وناموس کاکوئی پاس ہے تووہ سب سے پہلے ا پنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے لیڈرعمران خان سے لاتعلقی کااظہارکریں جنہوںنے پاکستان کے جرنیلوں کے بارے میں جو تحقیر آمیز گفتگوکی ہے اس کی وڈیوسوشل میڈیا پر موجود ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔

    ارکان اسمبلی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سابق امیرمنورحسن، مسلم لیگ ن کے رہنمااوروزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، پیپلزپارٹی کے سابق رہنمااورسابق گورنرپنجاب غلام مصطفیٰ کھر اور ان دیگر رہنماؤں نے مسلح افواج کے بارے میں جن خیالات کااظہارکیاہے وہ سب ریکارڈکاحصہ ہیں۔

    لیکن ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد صرف اورصرف ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں متعصبانہ بیانات دے رہے ہیں عوام اچھی طرح دیکھ رہے ہیںکہ ان کے بارے میں کس جماعت کے کیاخیالات ہیں۔

  • الطاف حسین کی تقریر، ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    الطاف حسین کی تقریر، ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد : حکومت نے الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا، وزارت اطلاعات کی نرالی منطق، کرے کوئی اور بھرے کوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم قائد کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نائن زیرو پر کی جانے والی  نفرت انگیز تقریر نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا ایکٹ سیکشن ستائیس کے تحت کارروائی کی جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر عوام کو اکسانے کے زمرے میں آتی ہے، حکومت کا مزید کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتی ہے۔