Tag: target killer arrest

  • کراچی : اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس متحرک ہے، اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا جبکہ لانڈھی سے چار اور موسی کالونی سے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی اورنگی ٹاوٴن کے مطابق گرفتار ملزم ساجد عرف بونا کی نشاندہی پر عزیزآباد میں موجود مور پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیورج لائن میں چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، اسلحے میں ایک ایس ایم جی اور چھ میگزین شامل ہیں۔

    دوسری جانب لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزم گرفتار کرلیے، ایس پی لانڈھی عارف راوٴ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    گلبرگ موسیٰ کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چار موٹر سائیکل اور دو ٹی ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف، ملزم گرفتار

    دبئی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف، ملزم گرفتار

    کراچی: دبئی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے گروہ کے رکن اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر عبدالرحمان مگسی  کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کامل عارف کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحمان مگسی نے انکشاف کیا ہے کہ گروپ کا سرغنہ عبدالوہاب دبئی میں موجود ہے اور وہ وہاں سے ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیتا ہے۔

    ٹارگٹ کلر عبدالرحمان مگسی نے انکشاف کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا یہ انٹرنیشنل گروپ  ہے جو کراچی میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث ہے، سرغنہ عبدالوہاب ٹارگٹ کلنگ کے لیے رقم اور سہولت کاری فراہم کرتا ہے اور دبئی میں بیٹھ کر یہاں موجود ٹارگٹ کلرز کو مختلف اہداف دیتا ہے۔

    پولیس والوں کو قتل کرانے کے بعد باس کلرز کو دبئی بلالیتا تھا، ملزم

    ملزم نے مزید بتایا کہ سرغنہ عبدالوہاب پولیس اہلکاروں کو قتل کروانے کے بعد ٹارگٹ کلرز کو دبئی بلوالیتا تھا جس کے لیے انہیں دبئی کا ویزا بھیجتا تھا تاکہ انہیں پولیس کی گرفت میں آنے سے بچایا جاسکے۔

    اطلاعات ہیں کہ چھاپے میں ایک ملزم  فراز علی جتوئی فرار ہوگیا،اہم دستاویزات حاصل کرلی گئیں، ٹارگٹ کلرز کے گروپ کے پاسپورٹ،ویزے اور دیگر دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔

  • پندرہ افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر خضر گرفتار

    پندرہ افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر خضر گرفتار

    کراچی: رینجرز نے کراچی میں 15 سے زائد افراد کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم خضر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 15 سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا دینے والا ٹارگٹ کلر آخر کار پکڑا گیا، رینجرز ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر کو ابو الحسن اصفہانی روڈ پر رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتارکیا گیا۔

    رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم خضر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، خضر نے سیاسی مخالفت پر اے این پی کے پانچ کارکنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    ملزم خضر نے اپنی قیادت کے حکم پر فرقہ واریت پھیلانے کے لیے ایک عالم دین کی بھی جان لی، رینجرز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خضر نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے ایک ہوٹل پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کیا۔

    گرفتار ٹارگٹ کلر خضر نے مذہبی جماعت کے کارکن اور پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکن کے بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

  • ٹیپو سلطان سے ایک ٹارگٹ کلرگرفتار، اہم انکشافات

    ٹیپو سلطان سے ایک ٹارگٹ کلرگرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : ٹیپو سلطان میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے گرفتار ٹارگٹ کلر حامد غوری کی انٹروگینشن رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ٹارگٹ کلر حامد غوری نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت نے اہم عہدہ دیا تو 2009 میں مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی، شہر کے مختلف علاقوں میں 18 افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا ، واردات کے دوران موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اتار دیا کرتے تھے۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر ممبر لیاقت کی ٹارگٹ کلنگ کی، چندہ ،بھتہ اور ۔۔فطرہ وصولی پر ایم کیو ایم سے تصادم ہوتا تھا، ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بھتہ اور فطرہ کے تنازعے پر قتل کیا۔

    ،ملزم نے بتایا کہ 2012 میں ایک مذہبی جماعت سے میری قیادت میں مسلح تصادم ہوا تھا، تصادم میں مخالف مذہبی جماعت کے 6 اور ہمارے 3 کارکن مارے گئے ،؎؎۔

    صفیان، عقیل ٹیلر، فصیل گنڈیری بھی میرے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کیا کرتے تھے ، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ میرے حکم پر بسوں کو بھی آگ لگائی جاتی تھی۔

  • سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر کی تفتیشی رپورٹ آگئی، سنسنی خیز انکشافات

    سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر کی تفتیشی رپورٹ آگئی، سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : سنی تحریک کے گرفتار ملزم توفیق مداری کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کا گیارہ رکنی گروہ ہے جو پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزمان فیکٹریوں سے بھتہ بھی وصول کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر توفیق عرف مداری نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاور ہاؤس چورنگی پر پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں پر حملے کے بدلے تمام ساتھیوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے دیئے۔

    تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم توفیق عرف مداری پولیس اہلکاروں پر حملے، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹریوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتا تھا۔

    ملزم کا 11 رکنی گروپ ہے جو وارداتیں کرتا تھا، ملزم کے ساتھیوں میں فیضان، وقاص، شعیب، فرخ، حیضم، شہاب، حامد غوری، علی بنگالی، عبداللہ، اسلم اور مسلم شامل تھے، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نیو کراچی گودھرا کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان سنی تحریک کے کارکنان پر حملے کرتے تھے جس کے باعث ملزم ان کو نشانہ بناتا تھا۔

    ملزم اور اس کے ساتھی فیصل اور حامد غوری نامی اشخاص کے کہنے پر متعدد فیکٹریوں سے بھتہ وصول کرکے انہیں دیا کرتے تھے، تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کے 4 ساتھی فیصل عرف گنڈیری، عقیل عرف ٹیلہ، وقاص عرف جبا اور فیضان عرف غنڈہ گرفتار ہیں۔

  • پارٹی قیادت کے حکم پر اپنے دو دوستوں کو قتل کیا، ٹارگٹ کلرکا انکشاف

    پارٹی قیادت کے حکم پر اپنے دو دوستوں کو قتل کیا، ٹارگٹ کلرکا انکشاف

    کراچی : پاکستان بازار تھانے کے علاقے سے گرفتار ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر بچپن کے دو دوستوں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں.


    Arrested target killer makes important revelations by arynews

    گرفتار ملزم ذوالفقار عرف زلفی عرف چیپو نے دوران تفتیش اپنے بچپن کے دو دوستوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ شاہد عرف شاہین بہاری اوراعجازعرف مشکا دونوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر قتل کیا.

    دونوں مقتول پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن تھے، پارٹی کا حکم سرآنکھوں پر ہوتا ہے، قیادت کے کہنے پر نہ اپنوں کو چھوڑا نہ ہی غیروں کو بخشا۔

    گرفتار ٹارگٹ کلر کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے احکامات پر ہرصورت عمل کرنا ہوتا تھا، ملزم ذوالفقار عرف زلفی کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

     

  • حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

    حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اوربھتہ خورگرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کیا ہے، ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں ملوث ہے، ملزم کا تعلق پہلے ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ سے تھا اب وہ دوسری سیاسی جماعت میں بحیثیت کارکن کام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ایک ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشاف کردیئے۔ ٹارگٹ کلر دلشاد عرف شجو نےتفتیشی ادارے کے سامنے زبان کھول دی۔

    سنسنی خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ملزم دلشاد حسین عرف شجو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم حکیم محمد سعید کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ملزم شجو نے اعتراف کیا کہ اس نے کورنگی میں کیبل آپریٹرز اور دکانداروں سے چار لاکھ روپے بھتہ لیا۔

    دلشاد عرف شجو نے کئی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے عباسی شہید اسپتال کے قریب ایک شخص کو قتل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ میں رہا بعد ازاں دوسری سیاسی جماعت میں کام کر رہا تھا۔

     

  • کراچی سے ٹارگٹ کلرفرعون گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی سے ٹارگٹ کلرفرعون گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ۔ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر فرعون کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئےپولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

    تھانہ ۔ٹیپو سلطان پولیس نے خفیہ اطلاع  پرکارروائی کر کے فرعون کو پکڑلیا۔ یہ کوئی اصلی فرعون نہیں مذکورہ ملزم سیاسی جماعت کا مبینہ ٹارگٹ کلر ربانی عرف فرعون ہے۔ جسے ٹیپو سلطان پولیس نے گرفتار کیا۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم فرعون ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم ربانی عرف فرعون  نے مختلف وارداتوں میں گیارہ افراد کو اپنی فرعونیت کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی علاؤالدین عرف کالا پہلے سے گرفتار ہے، ملزم فرعون سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

     

  • ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خورسمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خورسمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اور گینگ وار سے ہے۔۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے شاہ کالونی سے دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے ملزمان ماہ رمضان میں بھتہ وصول کرکے سیکٹرآفس میں جمع کراتے تھے۔

    ملزمان کےقبضہ سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرزکا کہنا ہے کہ عدنان عرف ڈیٹونیٹر تین افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے،جبکہ ملزم ناصر نے چارافراد کےقتل کا اعتراف کیا ہے۔

    دوسری طرف سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلیے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارہ سےزائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے کلاشنکوف اوردو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ناظم آباد سات نمبر کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کی شناخت ڈاکٹرعبدالرزاق،عبداللہ اور واطف کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا کارندہ ہ اور اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے جو ناظم آباد میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے آئے تھے،ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

     

  • سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاولہ گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاولہ گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے روپوش ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا ،ملزم نے آٹھ ساتھیوں کے نام بتا دیئے ،اے آر وائی نیوز نے تفتیشی رپورٹ حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاؤلہ گرفتارکرلیا ہے۔

    ملزم نے دوران تفتیش لانڈھی ،کورنگی اورعوامی کالونی میں ٹارگٹ کلنگ کااعتراف کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم وارداتوں کے بعد روپوش ہوجاتا تھا۔

    ملزم زکوۃ فطرہ جمع کرنےمیں بھی ملوث رہا ہے، گرفتارٹارگٹ کلرکی انویسٹی گیشن رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ملزم نے اپنے 8 ٹارگٹ کلرساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے ہیں۔

    شکیل چاؤلہ نے ٹارگٹ کلنگ کی پہلی واردات 2009 میں کی، ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ریحان عرف کولمبو کو قتل کیا، 2005 میں راشد عرف بچہ اور2012 میں سنی تحریک کے نعت خواں سلیم عباس کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 2007میں 12 بلوچ لڑکوں کو بھی قتل کیا، ملزم نے 12 مئی کو فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔