Tag: target killer arrest

  • کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ نے کراچی سےٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق سرجانی کے علاقے سے ٹارگٹ کلر سید بابر حسین جعفری عرف ڈپٹی کو گرفتار کیا ہے۔

    ملزم نیو کراچی ڈی ایم سی کاملازم ہے اورچودہ سال سےسرکاری ملازمت کررہا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی بیس وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

    ملزم بابر حسین جعفری نے تین پولیس اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا ہے، ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے بتایا کہ گرفتار نہ ہوتا تو ایک اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

  • کراچی:3 مختلف پولیس مقابلے، ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5ملزمان گرفتار

    کراچی:3 مختلف پولیس مقابلے، ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے تین مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد دو مشتبہ ڈاکوؤں اور ایک ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے۔

    کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں مقابلے کے بعد پولیس نے ٹارگٹ کلرارشد عرف پپو کو گرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ٹارگٹ کلر سے نائن ایم ایم پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کئی مقدمات میں مطلوب ہے، سولجر بازار میں پولیس مقابلے کے بعد دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سےاسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اورموٹر سائیکل برآمد کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جسکے بعد پولیس نے زخمی حالت میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر کاشف شاہ عرف بخاری نے پانچ پولیس اہلکاروں اور ایس آئی علیم شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ، ملزم نے اورنگی ٹاؤن یوسی سات کے ناظم وقار احمد کو بھی قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں مقابلے کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    منگھوپیر کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی،  پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان سے تھا، مقابلے کے دوران ایک اے ایس آئی عمران زخمی ہوا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

  • لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکی گرفتار

    لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکی گرفتار

    کراچی: لاڑکانہ اور کراچی سےمتعددغیرملکیوں کوگرفتارکرلیاگیا،لاڑکانہ سےسات افغان باشندےحراست میں لیےگئے ہیں۔

    کراچی کے علاقےبھینس کالونی سے پولیس نے غیر ملکیوں سمیت نو افراد کوحراست میں لیا، ایس پی صدرکے مطابق آپریشن کے دوران تھائی لینڈ سےتعلق رکھنےوالےسات باشندوں کو بھی حراست میں لیا جن کی دستاویزات کوچیک کیا جارہا ہے۔

    آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نےحصہ لیاجسےدیکھ کرلگ رہا تھا کہ علاقےمیں فلیگ مارچ ہورہا ہے، ادھرلاڑکانہ کےمختلف علاقوں سےسات افغان باشندوں کوحراست میں لیا گیا، ان کے پاس سے افغان پاسپورٹ بھی ملے ہیں ۔

     پولیس کےمطابق گرفتارافراد کا تعلق افغانستان کےصوبے جلال آباد سے ہے، وہ غیرقانونی طور پاکستان میں داخل ہوئے اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں رہ رہے تھے۔

  • کراچی: باپ کے قتل کی سپاری دینے والا بیٹا گرفتار

    کراچی: باپ کے قتل کی سپاری دینے والا بیٹا گرفتار

    کراچی : پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس نے اُجرتی قاتل سے باپ کو قتل کرایا، ملزم نے باپ کی ڈھائی لاکھ کی سپاری دی تھی۔

    بیٹے نے باپ کی ہی سپاری دے ڈالی، کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے گرفتار ہونے والے اُجرتی قاتل نے انکشاف کردیا کہ بیٹے نے ہوٹل مالک باپ کے قتل کیلئے سپاری دی تھی۔

    ٹارگٹ کلر نے قتل کرنے کے لیے دو لاکھ تیس ہزار روپے وصول کیے۔

    ملزم محمد شریف نے اپنے والد کو اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کراکر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اجرتی قاتل کے گرفتار ہونے پر راز فاش ہوگیا اور پولیس نے بیٹے محمد شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

  • کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: قائدآباد سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: پولیس نے قائدآباد سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے، مچھر کالونی میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم ہلاک ہوگیا، ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآبا د میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان قتل کی متعدد وارواتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نعمان عرف نومی مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس حملے اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

  • بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    کراچی : کراچی میں رمضان المبارک میں بھی تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوتی رہیں، اس بار بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بھتہ خوری کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،عید کی آمد کے ساتھ ہی بھتہ خوری میں بھی اضافہ ہوگیا، بھتہ مافیا نے بھتہ طلب کرنے کیلئے ایک نیا انداز اپنا لیا، بھتے کی طلب کی گئی رقم میں ڈسکاؤنٹ دینے کی پیش کش بھی دی جارہی ہے، بھتہ خور چالیس لاکھ روپے کا بھتہ طلب کرکے دس لاکھ روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے ۔

    بھتے کی پرچی میں پیغام دیا گیا ہے کہ بھتہ دیکر اپنے کاروبار اور اہل خانہ کا صدقہ بھی ادا کریں، بھتہ دینے کے بعد سب کو یہی بتانا ہے کہ کار خیر میں رقم خرچ کی ہے، یا کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے، ہماری مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ورنہ نتیجے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، رمضان میں زحمت دینے کیلئے معذرت خواہ ہیں، بھتہ خور نے رقم کی ترسیل کیلئے گارڈن پولیس لائن کا ایڈریس بھی دے ڈالا۔

    اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کادعویٰ ہے کہ بھتہ خوری میں کمی آئی ہے، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کراچی کیخلاف سازش ہے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا بھتہ خوری کے واقعات میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اے آئی جی غلام قادر تھیبو غلام قادر تھیبو کے مطابق بھتہ خوری میں غیرقانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں، اے آئی جی غلام قادر تھیبو اے آئی جی کراچی کا کہنا تھا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے شہر کیخلاف سازش ہیں۔