Tag: target killer

  • فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والابھتہ خورمیڈیا کے سامنے پیش

    فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والابھتہ خورمیڈیا کے سامنے پیش

    کراچی : بھتہ نہ دینے پرفیکٹری سپروائزر کی جان لینے والا ٹارگٹ کلرکو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا۔ نیوکراچی گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سپروائزرکو قتل کرنے والےملزم کو گرفتارکرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

    ملزم عبدالرحیم نے چند روز قبل بھتہ نہ دینے پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری کے سپروائزر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

    ملزم عبدالرحیم نےپولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔اعتراف جرم میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے پیسے نہ دینے پر پہلی دفعہ کسی کو قتل کیا.

    مجھے انور نامی شخص نے فیکٹری مالک کو قتل کرنے کیلئے بھیجا تھا،فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے مانگے تھے،اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر کی تھی جس کے بعد ملزم کی والدہ نے اپنے بیٹے کو پہچان کر گبول پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزم کے قریبی رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں بھی لیا تھا، ۔ڈی آئی جی کے ویسٹ کے مطابق ملزم عبدالرحیم پولیس کوایک ڈاکٹر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کر نے سمیت مزید وارداتوں میں بھی مطلوب ہے،گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی کا ٹارگٹ کلرساتھی سمیت لاہورسے گرفتار

    کراچی کا ٹارگٹ کلرساتھی سمیت لاہورسے گرفتار

       لاہور: ساندہ پولیس نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر اویس نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر فیصل بلوچ اور اس کے ساتھی کوگرفتار کیا ۔

    پولیس کے مطابق فیصل بلوچ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے اور ڈیڑھ ماہ قبل کراچی سے لاہور آکر ساندہ میں رہ رہا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • کراچی:پولیس کارروائیاں،دومغوی بازیاب

    کراچی:پولیس کارروائیاں،دومغوی بازیاب

    کراچی:شہرقائد میں پولیس کارروائیوں میں دومغوی بازیاب کرالئےگئے،آٹھ قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرپکڑا گیا،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دوافراد جان سےگئے،گودام چورنگی کےقریب پولیس سےمقابلےمیں کالعدم تنظیم کےدوملزمان ہلاک ہوگئے۔

    نادرن بائی پاس پرسی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نےکارروائی کرکےیوسف نامی تاجرکوبازیاب کراکےتین اغواکاروں کوگرفتارکرلیا، قائدآباد میں بھی کارروائی میں آٹھ سالہ مغوی بچہ طفیل زمان کوبازیاب کراکےشوکت نامی اغواکارکوگرفتارکرلیا۔

    سرسید پولیس نےآٹھ افرادکے قتل میں ملوث راقب حسین کوگرفتارکرلیا،کورنگی گودام چورنگی کے قریب پولیس سےمقابلےمیں کالعدم تنظیم کےجلال اورافضل ہلاک ہوگئے، ملزمان سےچھینی گئی موٹرسائیکل،اسلحہ اوربارودی مواد برآمدہوا۔

    بریگیڈ کےعلاقےمیں پولیس مقابلےمیں ملزم گرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیاگیا،بھینس کالونی میں مکان سےایک شخص کی تشددذدہ لاش ملی،ماری پورمچھرکالونی میں فائرنگ سےایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

  • پولیس اہلکار کا 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

    پولیس اہلکار کا 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

    کراچی:  تین روز قبل پکڑے گئے پولیس اہلکار نے دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا ہے، اے آروائی نیوز نے ملزم سے کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹ حاصل کرلی ہے۔

    عوام کے جان و مال کے محافظ ہی قاتل بن گئے، دس افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا خطرنا ک قاتل کرائم برانچ پولیس کا اہلکار نکلا، تین روز قبل بلوچ کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بلال نے دس افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار بلال اجرتی قاتل ہے، پولیس اہلکار کا دس رکنی گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، جو دس سے پندرہ ہزار روپے لے کر لوگوں کو قتل کرتا رہا۔

    ملزم واردات میں نائن ایم ایم اور تیس بور کا پستول استعمال کرتا تھا۔