Tag: target killers

  • شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار، ایک سابقہ پولیس اہلکار

    شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار، ایک سابقہ پولیس اہلکار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے شام سے تربیت حاصل کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک سابقہ پولیس اہلکار رہ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں دو ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں، جن کی شناخت سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے کی گئی ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان ملک شام سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے آئے تھے، اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی اسپیشل اسکوارڈ سے ہے، یہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہیں، اور اہم شخصیات کی ریکی کر چکے تھے، ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی افراد بھی تھے۔

    راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

    ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے جسے 1994 میں محکمے سے نکالا گیا تھا، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔

  • کراچی سے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی سے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے 3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کےہمراہ اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ اہم کارروائی کی اور کارروائی کے دوران بین الاقوامی دہشت گرد گروہ کے3 ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز نے بتایا ہے کہ گرفتارملزمان خصوصی تربیت یافتہ ہیں، ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی کی ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ کررہے تھے۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں نوازافغانی،امیرنوازعرف مینادار،محمدخان شامل ہیں ، کارروائی میں ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ،2پستول اور2 کلوچرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان سےلاانفورسمنٹ ایجنسیز سےمتعلق ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے۔

    سرفرازنواز نے بتایا کہ گروہ کی فنڈنگ،ٹارگٹ سےمتعلق معلومات بیرون ملک سے دی جاتی تھیں، سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے شہر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان سے ملنے والااسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کی کارروائی ، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کی کارروائی ، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) آپریشن ٹوکی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ٹو نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر7افرادکےقتل میں روپوش تھا، ملزم نےساتھیوں ظفراورارشدکے ساتھ کارروائیاں کی جبکہ مختلف تھانوں سےقتل اقدام قتل میں اشتہاری ملزم ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نےمحبت خان اورسمیع اللہ نامی شہریوں کواغواکیا اور ایم کیوایم ممبرسندھ اسمبلی کےپلاٹ پردونوں کوقتل کرکے پھینک دیا۔

    ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ٹوعارف عزیز نے کہا کہ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہے۔

    گذشتہ ماہ انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کورنگی سے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر لال بادشاہ گرفتار کرلیا تھا، ٹارگٹ کلر لال بادشاہ، رئیس ماما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نےجنوری2010مہران ٹاؤن میں سیاسی کارکنان پرفائرنگ کی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ایک کارکن ہلاک اور 2زخمی ہوئے تھے، ملزم نے رئیس مامااور دیگر کے ساتھ مل کر ایک کارکن کو بھی ہلاک کیا، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • کراچی سے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی سے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، دو مبینہ ٹارگٹ کلرزگرفتار کرلیے گئے، ملزمان متعدد جرائم میں مطلوب تھے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس نے گزشتہ رات اورنگی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جن کے نام فراز فجو اور ذیشان چلی بتائے جارہے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فراز اور ذیشان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جارہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گرفتارملزمان پولیس اہلکاراوردیگرافرادکے قتل میں ملوث ہیں۔

    بتایا جارہا ہے کہ حراست میں لیے ملزمان کا تعلق جاویدبندھا اور اجمل پہاڑی گروپ سے ہے، اور یہ ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ کے ایک اور شہر جیکب آباد میں پولیس نے کار سے 60کلو چرس اور 32کلو افیون برآمد کی، تلاشی کے دوران ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں‌ آئی۔

    ایس ایس پی بشیر بروہی نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ صدر پولیس نے شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب تلاشی کے دوران کوئٹہ سے آنے والی ایک کار ٹیوٹانمبرakf769 سے 60کلو چرس اور 32کلو افیون بر آمد کرکے ایک ملزم حافظ محمد موسی ولد عبد لمنان پٹھان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    یادرہے کہ  کچھ روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایس ایچ او سرور کمانڈو کی سالی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا اور اس واقعے میں ملوث ملزم فیصل کالا کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کرلیا گیا۔

     26 اگست کی صبح گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی تھی اور مزاحمت کرنے پر سرور کمانڈو کی سالی ڈاکٹر عائشہ کو ہلاک کردیا تھا۔

  • سندھ رینجرز کی کارروائیاں، 4 افراد گرفتار

    سندھ رینجرز کی کارروائیاں، 4 افراد گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز کی لانڈھی، کیماڑی اور ناظم آباد میں کارروائیاں 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کیماڑی اور ناظم آباد میں مصدقہ اطلاعات پر رینجرز کی کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

    پڑھیں:  لانڈھی اور گلشن اقبال میں‌ رینجرز کے چھاپے، اسلحہ برآمد

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہے ’’گرفتار ملزمان میں 2 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: اے آر وائی کے چینل پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈی جی رینجرز

    رینجرز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ’’شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے ارد گرد ہونے والی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن، واٹس اپ یا پھر ای میل ایڈریس پر دیں۔ ترجمان رینجرز نے اعلان کیا ہے کہ ’’اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا‘‘۔

  • ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

    ترجمان رینجرز کی 2013 سے جاری آپریشن کی رپورٹ جاری

    کراچی: ترجمان رینجرز سندھ  نے کہا ہے کہ چار دسمبر دوہزار تیرہ سے اب تک رینجرز سندھ نے آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلر زکو گرفتار کیا ہے۔

    رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’‘4 دسمبر 2013 سے اب تک ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے ہیں، رینجرز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر اب تک سات ہزار دو سو چوبیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پڑھیں: ایم کیوایم کے مرکز سے ملک مخالف لٹریچراور اسلحہ برآمد ہوا،سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم

    رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ٹارگٹ کلرز میں ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے 654 ٹارگٹ کلر تھے جنہوں نے 5 ہزار 8 سو 38 افرد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ لیاری گینگ وار کے 95 اور کالعدم تنظیم کے 99 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرز نے اے آروائی نیوز کے دفتر کا دورہ کیا

    ترجمان رینجرز نے اعلامیے میں عوام سے اے آر وائی نیوز پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کے حوالےسے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کردی ہے،  ترجمان رینجرز کا کہنا تھامیڈیا ہاؤسز پرحملے کےبعد کراچی آپریشن جاری اور مزید تیز رہے گا اور ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

     

  • رینجرز کی کارروائی، متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، متعدد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکنان گرفتار

    کراچی: طارق روڈ کے علاقے بہادرآباد میں رینجرز کی کارروائی سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے تعلق رکھنے والے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’بہادرآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ’’گرفتار ملزمان کی شناخت ’’کاشف قادری اور جنید اقبال‘‘ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، جن میں 19 اپریل کو سٹی کورٹ واقعہ اور سنی تحریک کے 6 کارکنان کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پڑھیں : افغان خفیہ ایجنسی کراچی دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

    ترجمان رینجرز نے مزید کہا ہے کہ ’’ملزمان نے قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے، ترجمان رینجرز  نے تصدیق کی ہے کہ ’’گرفتار ملزمان وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں، ملزمان نے 17 مارچ 2010 کو ٹیپو سلطان روڈ پر ایڈوکیٹ سہیل انجم کو قتل کیا ہے‘‘۔

    ترجمان رینجرز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ ’’مبینہ ٹارگٹ کلرز نے یکم نومبر 2011 کو طارق روڈ ڈالمین مال کے قریب فائرنگ کر کے ایڈٰوکیٹ وحید احمد قریشی کو قتل کیا جبکہ ملزمان 12 مئی 2007 کو ہونے والی قتل و غارت گری میں بھی ملوث ہیں‘‘۔

     

  • لیاری سے گرفتار ٹارگٹ کلرز کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

    لیاری سے گرفتار ٹارگٹ کلرز کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : لیاری کے علاقے کلری میں رینجرز کی گزشتہ رات کارروائی کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، کھارادر سے بھی رینجرز نے کارروائی کے بعد ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سلیم دیدگ ، مہر بخش ، سعید بلوچ ، دل مراد شامل ہیں جو عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کو مالی معاونت فراہم کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے عزیر بلوچ کے کہنے پر گینگ وار کے 150 افراد ایف سی ایس میں بھرتی کئے، ملزمان بی ایل اے کو فنڈ نگ کر تے تھے اور ان کے رابطے میں تھے۔

    تر جمان رینجرز کے مطابق ملزمان بی ایل اے اور لیاری گینگ وار سے خریدا گیا اسلحہ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں استعمال کیا کرتے تھے۔

    ملزمان نے اعتراف کیا ہے سندھ کی سیاسی شخصیات کو کروڑ روپے کر پشن کی مد میں دیئے ہیں اور ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں قتل کے کیسز تھے جو سیاسی بنیادوں پر ختم کر دیئے گئے ۔

    دوسری جانب رینجرز نے کھارا در میں ایک اور کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم کے رکن فاروق کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری اور اسلحہ ڈمپ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی سے چار خطرناک روپوش ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں شعیب، احمد خان، محمد شاہد اور محمد پرویز شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ملزمان نے1995، 2010 ، 2012 اور 2013 میں شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی، ملزمان پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور حملے میں بھی ملوث ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

  • کراچی سے تین ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی سے تین ٹارگٹ کلرزگرفتار

    کراچی: انسدادَ دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے مختلف کارروائیوں میں تین ٹارگٹ کلرزاوران کے معاونین کوگرفتارکرلیا ہے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرزکوگرفتار کیا گیا۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کامران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور بھارت سے دہشتگردی کی ٹریننگ لے چکا ہے جبکہ خاور پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم خاور ٹارگٹ کلرز کو پناہ گاہیں فراہم کرنے اور ملزمان کے لئے ٹارگٹ کی ریکی سمیت جلاو گھیراو میں بھی ملوث ہے۔

    ایک اورکارروائی میں گرفتار ملزم یامین پولیس اہلکار سمیت 35 افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، ایک کلاشنکوف اورایک رائفل برآمد کی گئی ہے۔