Tag: Target Killing

  • کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جاری

    کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جاری

    کراچی : شہرمیں پولیس اہلکار ایک بار پھر ٹارگٹ کلرز کے نشانے پر ہیں ، بلدیہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی علی احمد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی علی احمدکو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش تحویل میں لے کراسپتال پہنچائی،واضح رہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔

    ستمبر دوہزار تیرہ میں کراچی میں امن و امان بحال کرنےاورمنظم جرائم کے خاتمے کے لئےرینجرزاور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ اس کےباوجوداہلکاروں کے قتل کے واقعات آئے دن پیش آرہے ہیں۔

  • کراچی: دوافراد کی لاشیں برآمد، چھ ملزم گرفتار

    کراچی: دوافراد کی لاشیں برآمد، چھ ملزم گرفتار

     

    کراچی : نواحی علاقے گلشنِ معمار سے دو افراد کی لاشیں برآمد، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ایک ڈکیت مارا گیا، جبکہ ٹارگٹ کلراوربھتہ خوروں اورجعلی پولیس اہلکار سمیت چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

    قائد آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کے دوساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ اورلوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے،رضویہ پولیس کی کارروائی میں ٹارگٹ کلر عمیر آکاش کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار سمیت سات افرا د کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    رضویہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران پولیس افسر شاہ فیصل سمیت چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار پولیس اہلکار نے تاجر کو اغوا کرکے پانچ لاکھ روپے بھتہ لیکر چھوڑا تھا۔

  • کراچی : فائرنگ سے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہر میں ٹارگٹ  کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،   فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون دس نمبر میں غوثیہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہوگئے ۔

    مقتولین کی شناخت سید علی اور سلیم کے نام سے ہوئی۔جن کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما اور مسجد کے امام قاری یاسر کو قتل کردیا ۔

    فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔

    دوسری جانب موسمیات کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    ایم کیوایم رہنماؤں سمیت22افراد کا ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی :22 افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فاروق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیوکراچی سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلر کا نام فرقان قادری ہے جو ایم کیو ایم کے دس کارکنوں اور پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم فرقان قادری کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس پارٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

     ڈی آئی جی ویسٹ نے حکومت سندھ سے پولیس پارٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کی سفارش کی ہے۔

  • کراچی: ٹارگٹ کلر پھر سرگرم، باپ بیٹا سمیت 6افراد جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلر پھر سرگرم، باپ بیٹا سمیت 6افراد جاں بحق

    کراچی: ٹارگٹ کلر ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت چھ افراد بے رحم دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے جبکہ کراچی پولیس نے کاروائیوں کے بعد بھتہ خوروں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرز ٹارگٹ کلر کے سامنے بے بس ہے، کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت نسیم خان اور محمد آصف کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    لیاری میں ایک شخص اندھی گولیوں کا نشانہ بنا، اورنگی ٹاؤن میں دہشتگردوں نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا، مقتولین کی شناخت اطہر حسین اور اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مذہبی جماعت سے تھا۔

    دو روز قبل ٹارگٹ کیے جانے والے کسٹم آفیسر صلاح الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے، فائیو اسٹار چورنگی پر ملزمان نے پولیس موبائل پر کریکر پھینک کامیابی سے فرار ہوگئے، خوش قسمتی سے حملےمیں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق تیموریہ کے علاقے میں دو بھتہ خور مقامی تاجر سے بھتہ طلب کرنے پہنچے جہاں پولیس نے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    مومن آباد کے علاقے سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پاکستان بازار کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، کلفٹن خیابان فیصل بلاک آٹھ سے فائرنگ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • ملٹری کورٹس ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات سنیں گے

    ملٹری کورٹس ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات سنیں گے

    کراچی: وزیراعظم نےشہرمیں امن وامان کی صورت حال پراجلاس کی صدارت کی جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی ملٹری کورٹس میں سماعت کے لئے بھیجیں جائیں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار،اسحاق ڈار، گورنر،وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز،آئی جی اوردیگرشریک تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےوزیر اعظم کوبتایا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

    اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے اس یقین کا اطہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • کراچی :فائرنگ اور پُر تشدد واقعات، 6افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ اور پُر تشدد واقعات، 6افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُر تشدد واقعات کے دوران چھ افراد جان سے گئے ہیں، شارع نور جہاں اور بکرا پیڑی میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک صدیق جان کی بازی ہار گیا، شاہ لطیف کے علاقے میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک کر قتل کردیا، کھارادر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سےدو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    منگھو پیر اجتماع گاہ اور ہجرت کالونی سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ملیر سٹی میں پولیس مقابلے میں ایک گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔

    پولیس کے مطابق بھیم پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق فرنٹیئر کالونی سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے پکڑے گئے، لانڈھی، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں آپریشن میں ٹارگٹ کلر سمیت سات افراد کو حراست میں لیا گیا،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق

    کراچی: ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، واقعے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی۔

    ایس پی لیاقت آباد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول بھی ملے ہیں۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اشرف خان جاں بحق ہوگیا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے جوائنٹ انچارج تھے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشرف خان نے حملہ آوروں پر بھی جوابی فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایس پی اورنگی کے مطابق مقتول کی جیب سے ایکسائز پولیس کا کارڈ بھی ملا ہے۔

    تین روز قبل متحدہ قومی موومنٹ نے کھوکھرا پار تھانے میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف ملک بھرمیں یومِ سوگ کا اعلان کردیا تھا۔

  • کراچی: فائرنگ و پُرتشدد واقعات، پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ و پُرتشدد واقعات، پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ ودیگر پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے بھی ایک دہشتگرد اور ایک جرائم پیشہ کو مارگرایا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قدافی چوک میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن رئیس عالم جاں بحق ہوگیا، لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول عبدالحامد آئی جی سندھ پولیس کی رہائشگاہ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔

    لیاری بغدادی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص آصف ہلاک جبکہ دستی بم کے حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب کورنگی نمبر ڈھائی میں گھر سے علی محمد نامی شخص کی لاش ملی، رینجرز نے مومن آباد کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریکِ طالبان سوات کا ٹارگٹ کلر عمران کوہستانی مارا گیا جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔

    پاک کالونی کے میوہ شاہ قبرستان کے قریب پولیس اور جرائم پیشہ عناصر میں فائرنگ سے آصف عرف کے کے مارا گیا، لانڈھی مظفرآباد کالونی میں گھریلو جھگڑے میں بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے باپ کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کرکے فرار ہوگیا ہے۔

  • پاپوش میں فرقہ وارانہ کلنگ: آدھے گھنٹے میں دو ڈاکٹرقتل

    پاپوش میں فرقہ وارانہ کلنگ: آدھے گھنٹے میں دو ڈاکٹرقتل

    کراچی : شہر کے گنجان آباد علاقے پاپوش نگرمیں پندرہ منٹ میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں دو ڈاکٹرزجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے انار کلی بازار میں واقع کلینک پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر علی اکبراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دوسری جانب پاپوش میں واقع قبرستان کے نزدیک چند منٹ کے وقفے سے ایک اور کلینک پر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ڈاکٹر سید یاور حسین جاں بحق ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ آورموٹر سائیکلوں پرسوارتھے اورواردات کرتے ہی جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق واقعے کی نوعیت فرقہ وارانہ ہے

    مقتول ڈاکٹرعلی اکبر کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں سے ضابطے کی کاروائی کے بعدمیت ورثہ کے حوالے کی جائے گی۔